بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ضلعی پولیس نے کرسمس کاجامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 14 چر چ ہائے میں مسیحی برادری کی کرسمس تقریبات منعقد ہونگی۔
اس موقع پر 800سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، ڈی
پی او بہاولنگر قدوس بیگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے کرسمس کے تہوار کا تفصیلی سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔
ضلع بھر میں 14چرچ ہائے میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہو نگی۔اس موقع پر 800سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔
اس موقع پر تمام ہوٹلز،سرائے،گیسٹ ہاؤسز اور ایسے تمام مقامات جہاں پر مقا می لوگ قیام کر تے ہیں انکی سر چ کویقینی بنا یا جا ئیگا۔
چر چ میں داخلہ کے لیے ایک ہی را ستہ استعمال کیا جا ئے گا
اور با قی تما م را ستوں کو خا ردا ر تا ریں لگا کربند کر دیا جا ئے گا۔وا ک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکیٹر سے سر چ ایند سویپنگ کی جا ئے گی۔
ڈ ی پی او بہاولنگر نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے شہری ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ پادری صاحبان امن وامان اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسلام ہمیں روداری کا درس دیتا ہے
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع ہذا میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اور بازاروں میں رش ہونے کی وجہ سے
ٹریفک کو کنٹرول کریں گے تاکہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک شخص
اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں 15اور ((063-9240063-64پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ