دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لکس اسٹائل ایوارڈ دو ہزار بیس جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

اسٹریٹ کرائم پر بننے والی کرائم تھرلر فلم لال کبوتر نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں 4 ایوارڈز جیت لیے

لکس اسٹائل ایوارڈ دو ہزار بیس جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ بہترین ڈرامے کی ہدایت کاری کا ایوارڈ کاشف نثار نے حاصل کرلیا جنہوں نے ہم ٹی وی کا ڈرامہ’’ رانجھا رانجھا کردی‘‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دئیے۔ اسی ڈرامے کی رائٹر فائزہ افتخار کو بہترین ڈرامہ نگار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر بہترین ادکار کا ایوارڈ عمران اشرف اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اقرا عزیز نے اپنے نام کیا۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’’عشق زہے نصیب‘‘ میں بہترین اداکاری دکھانے پر زاہد

احمد کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا

لال کبوترکا ایوارڈز کا چوکا
کراچی کے اسٹریٹ کرائم پر بننے والی کرائم تھرلر فلم لال کبوتر نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں 4 ایوارڈز جیت لیے ۔ بہترین فلم کا ایوارڈ جیتنے والی لال کبوترکے کمال خان نے بہترین ہدایت کار ، احمد علی اکبر نے بہترین اداکار، اور راشد فاروقی نے بہترین اداکار کریٹکس کے ایوارڈز اپنے نام کیے ،
لال کبوتر نے بہترین فلم کے مقابلے میں باجی ، سپر اسٹار،پرے ہٹ لو، اور ریڈی اسٹڈی نو کو مات دی ۔

About The Author