دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل

سٹی بی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

خاتون سمیت 4منشیات فروش گرفتار،ساڑھے چار کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت

پرضلع بہاولنگر کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی خاطر ضلع بھر

میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مطلوب احمد کی

سربراہی میں

خرم حسین ASIنے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ موڑ سے ملزم محمد زاہد کو گرفتار کرلیا

جس کے قبضہ سے 1610گرام چرس برآمد ہوئی۔اسی طرح ایک اور کاروائی میں کاشف اقبال ASIنے ٹبہ مقصود پورہ سے ملزمہ بشیراں بی بی کوگرفتار کیا

جس کے قبضہ سے 1520گرام چرس برآمد ہوئی۔

محمد شاکر ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چڑیا گھر روڈ سے ملزم محمد سعید کو گرفتار کیا

جس کے قبضہ سے 1420گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ کاشف اقبال ASIنے ذیلدار ٹاؤن سے ملزم مقبول احمد کو گرفتار کرکے 27لیٹر شراب برآمد کی۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔

بہاولنگرپولیس نئی نسل کے مستقبل کو منشیات سے محفوظ بنانے کی خاطر دن رات میدان عمل میں سرگرم ہے۔

About The Author