بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
چشتیاں شریف
مینار پاکستان گراؤنڈ کے جلسے نے تابعدار خان کو پاگل کر دیا
لاکھوں کا مجمع تابعدار خان کو سینکڑوں میں نظر آتے لگا ہے
آزاد رپورٹنگ کے مطابق پنڈال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور جتنے لوگ پنڈال کے اندر تھے اس سے کہیں زیادہ پنڈال سے باہر موجود تھے
سارا علاقہ عوامی سمندر کا منظر پیش کر رہا تھا۔ اور تل دھرنے کے لئے جگہ موجود نہ تھی ان خیالات کا اظہار
مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن عوامی ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ آپنی سیاسی بصیرت سیاسی جدوجہد مصائب سے ٹاکرے اور میاں محمد نواز شریف کی سیاسی تربیت کی وجہ سے لیڈر بن گئی ہیں
اور آج میاں محمد نواز شریف کی جگہ پر کھڑی ہیں
چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ
جس طرح لاہور کی عوام نے محترمہ مریم نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا اور جس جذبے سے ان کی آواز کو سنا وہ قابل ستائش ہے
مینار پاکستان گراؤنڈ کے
جلسے میں شامل ہو کر جس طرح لاہوریوں نے تابعدار خان کا بوریا بستر باندھ کر تیار کیا ہے ہم لاہور کے غیور بہادر اور زندہ دل عوام کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں
صوفی فدا حسین پریس سیکرٹری عوامی ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
مینار پاکستان کے تاریخ ساز جلسے نے تابعدار خان کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے نالائق اعظم آتنا گھبرا گیا ہے کہ
پاگل ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھاول پور چوہدری نور الحسن تنویر ایم این اے اور عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے
مینار پاکستان گراؤنڈ جلسہ کے لیے رواں دواں سینکڑوں گاڑیوں کی ریلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ
آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی احتجاجی تحریک زبردست مرحلے میں داخل ہو گئی ہے
اب یہ بات طے ہو گئی ہے کہ
پاکستانی قوم نے تابعدار خان کی حکومت کو مسترد کر دیا ہے لاہوریوں نے اس فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ
لاہور کی عوام اپنے ہر دل عزیز لیڈر میاں محمد نواز شریف کے بغیر کسی کو قبول نہیں کرتے
آج ہر طرف ایک ہی نعرہ ہے آٹا چور چینی چور
نیازی چور نیازی چور
تو بندہ نمبر دو نیازی
گو نیازی گو نیازی
انہوں نے کہا کہ اب چند دنوں کی بات ہے جب سلیکٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا اور عوامی طاقت سے عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں ہونگے
اس ریلی میں
چوہدری کاشف محمود ایم پی اے
چوہدری محمد ارشد لیڈر ایم پی اے
چوہدری محمد جمیل ایم پی اے
رانا عبدالروف ایم پی اے
چوہدری زاہد اکرم ایم پی اے سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام ونگز کے ضلعی تحصیل اور یونین کونسل کے عہدے داران اور کارکنان سمیت ہر
شعبہ زندگی کے ہزاروں افراد موجود تھے
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
حیدر اسٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پرکھلاڑیوں کا احتجاج جاری-
ضلع بھر سےکرکٹ کلبز کے عہدیداروں ، سینکڑوں کھلاڑیوں کا ڈی سی
آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کی ڈسٹرکٹ سپورٹس انتظامیہ اور صوبائی وزیر شوکت لالیکا کے خلاف زبردست نعرے بازی۔وزیراعظم پاکستان،
وزیراعلی پنجاب،صوبائی وزیر کھیل اور سیکرٹری سپورٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف کھلاڑیوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے
اور آج تیسرے روز ضلع بھر سے کرکٹ کلب کے عہدیداروں اور سینکڑوں کھلاڑیوں نے ڈی سی آفس بہاولنگر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بہاولنگر علی حسین سید نے کہا کہ
صوبائی وزیر عشر وزکوت پنجاب میاں شوکت علی لالیکا کی سرپرستی میں انکے قریبی عزیزوں نے انتظامیہ کو بے بس کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اس معاملے کا فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے اور کھلاڑیوں کو سٹیڈیم میں کھیلنے کی اجازت نہ دی گئ تو
احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد آصف خان نے کہا کہ
ڈسڑکٹ سپورٹس آفس انتظامیہ نے ہم پر کھیل کے دروازے گزشتہ دو سال سے بند کر رکھے ہیں۔
اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفس انتظامیہ صوبائی وزیر شوکت لالیکا کے دباو کی وجہ سے ہمیں اسٹیڈیم میں کھیلنے نہیں دے رہی۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے۔
انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر کھیل اور سیکرٹری سپورٹس سے مطالبہ کیاہے کہ
معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری جائے اور سٹیڈیم میں دو سال سے بند کرکٹ بحال کروائی جائے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون