دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا

ساتھ ہی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہور کےنجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے

ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا

ہیررانجھا سمیت متعدد لالی وڈ فلموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں میں راج کرنے والی اس فنکارہ کی زندگی پر فلم ہیر رانجھا گانا ، ونجلی والڑیا

لالی وڈ کی سینئر اداکارہ ماضی کی شہر آفاق فلم ہیررانجھا کی ہیر فردوس بیگم کو برین ہیمرج ہوگیا،

ساتھ ہی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہور کےنجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے
ہیر رانجھا فلم گانا ، سن ونجلی دی مٹھڑی تان وے

فلم نگری میں فردوس کے نام سے شہرت پانے والی پروین نے اپنی اداکاری اور اداوں کے باعث مداحوں کے دلوں اور سینما اسکرین پر خوب راج کیا

انہوں نے فلموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے گیتوں پر کو بھی امر کر دیا

فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں

انکی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔

About The Author