دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

جنوبی وزیرستان ڈی سی کمپاونڈ ٹانک میں محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ ,محسود قوم کیلئے علیحدہ ضلع جس کا ہیڈ کوارٹر سپینکئی راغزئی پر بنانے اور محسود قوم کے حدود پر جاری تنازعے کو کمیشن اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر محسود قوم کے جرگے نے اتفاق کیا۔

ڈی سی کمپاونڈ ٹانک میں محسود قوم کے گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین، ریٹائرڈ سول و ملٹری بیوروکریٹس نے جرگے میں شرکت کی۔ جرگے کہ شرکاء کا کہنا تھا کہ آپریشن راہ نجات کے دوران محسود قوم نے ملکی بقاء اور سالمیت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر محسود قوم اج تک مسائل سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ قوم کو درپیش مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے۔ جرگے میں محسود قوم کیلئے علیحدہ ضلع جسکا ہیڈ کوارٹر سپینکئی راغزئی پر بنانے اور محسود قوم کے حدود پر جاری تنازعے کو کمیشن اور مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے پر محسود قوم کے عمائدین اور محسود افسران کی نمائندہ تنظیم نے اتفاق کیا۔

جرگہ کے شرکاء نے کہا کہ محسود امن پسند قوم ہے جو مسائل کو مذاکرات اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہت جلد قوم کے عمائدین، ریٹائرڈ سول و ملٹری بیوروکریٹس اعلی حکام جن میں وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیف آف آرمی سٹاف، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی (ساوتھ) شامل ہیں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس قومی جرگے میں محسود آفیسرز فورم کے چیئرمین (ر) کرنل یعقوب محسود، ماوا کے چیئرمین رحمت خان محسود سمیت ملک مسعود خان، ملک سیدرام خان، ملک راپا خان، ملک پیر منہاج خان، ملک نور خان، ملک حاجی محمد، ملک پیر محمد، ملک محمد اقبال، ملک حبیب خان، ملک فضل رحمن و دیگر نے محسود قوم کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

سابقہ شوہر کی سسرال میں گھس کر فائرنگ ،سابقہ بیوی شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود قرطبہ ہاﺅسنگ سکیم میں سابقہ شوہر کی سسرال میں گھس کر فائرنگ ،سابقہ بیوی شدید زخمی ،ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،پولیس نے ملزم کے خلاف

مقدمہ درج کرلیا،قرطبہ ہاﺅسنگ سکیم ڈیرہ کے رہائشی خاتون(س بی بی ) نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نے طلاق دینے کے بعد میرا بیٹا اور رقم چھین کر مجھے گھر سے نکال دیا جس کے بعد میں اپنے والدین کے گھر

میں رہائش پزیر ہو ں ،وقوعہ کے روز میرا سابق شوہر عادل بنوچی سکنہ شاہدرہ لاہور مسلح بہ اسلحہ ہمارے گھر میں داخل ہوا اور میرے نام کی آوازیں لگاتاہواآیا کہ (س ) کہا ہے ،میری والدہ آگے گئی اور کہا کہ کیا

بات ہے تو ملزم نے فائرنگ کردی جس کے فائرنگ سے میں کولہے پر لگ زخمی ہوگئی ہوں ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ڈیرہ میں آٹا اور چینی مہنگے داموں فروخت، بیوپاری شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ضلع انتظامیہ ڈیرہ کی نااہلی، ڈیرہ میں آٹا اور چینی مہنگے داموں فروخت، بیوپاری شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ ڈیرہ کی نااہلی کی

وجہ سے کے بیوپاری اپنی مرضی کے نرخ پر چینی اور آٹا فروخت کرنے لگے، وفاقی حکومت نے چینی اور آٹے کے نرخ کم کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن ڈیرہ شہر اور گردونواح میں چینی ایک سوروپے فی کلو جبکہ گندم

کا آٹا 70 روپیہ فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، ڈیرہ کے بیوپاریوں نے سرکاری نرخ مسترد کریا ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی چینی نایاب ہوگئی ہے، ڈیرہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں عوام

کو سستا آٹا اور سستی چینی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ انتظامیہ بھی مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے صوبائیحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے، اور مہنگے

داموں چینی اور آٹا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
٭٭٭
تین طالبات سکول جانے کے بعد لاپتہ ہوگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)نویں جماعت کی تین طالبات سکول جانے کے بعد لاپتہ ہوگئیں ،نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق گڑھی سدوزئی کے رہائشی

نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیٹی ہائیر سیکنڈر ی سکول میں نویں جماعت میں پڑھتی ہے جوکہ وقوعہ کے روز سکول گئی اور پھر وآپس نہیں آئی ،پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بیٹی سکول ہی نہیں گئی ،مذید

معلوم ہوا کہ اس کی دو کلاس فیلو بھی سکول سے گھر واپس نہیں آئی ،معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان کے ساتھ ان کا موبائل فون پر رابطہ جو کہ انہیں مجرمانہ نیت سے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں ،پولیس نے

نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی گئی ،
٭٭٭
اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم کا اشیاءخوردونوش کی دکانوں اور پٹرول پمپس کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم کا اشیاءخوردونوش کی دکانوں اور پٹرول پمپس کا دورہ۔اشیاءخوردونوش کی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کے پیمانوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کورونا

وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پروآ شاہ ندیم نے بازاروں میں موجود دکانوں اور پٹرول پمپس کادورہ کیا۔اس موقع پر

انہوں نے پٹرول پمپس پر پیمانے کا معائنہ کیا جبکہ دکانوں پر موجود اشیاءکی قیمتوں کا جائزہ لینے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں

نے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں مقامات پر لگائے جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ مہنگائی سے گریز کریں بصورت دیگر ایسے قبیع فعل میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں

لائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کی غرض سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں آپ سب کا بھی بحیثیت معزز شہری فرض بنتا ہے کہ تمام تر احتیاطی

تدابیر بالخصوص ماسک کا استعمال، ہاتھوں کا بار بار دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ ملکر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے نقصانات کو نہ صرف کم سے کم سطح تک محدود رکھیں بلکہ اس آفت کو

شکست دینے میں بھی کامیاب ہو پائیں۔
٭٭٭
تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر پک اپ گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر پک اپ گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق،دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، یونیورسٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس

ذرائع کے مطابق پروآ کے گاﺅں ڈھانڈلہ کے رہائشی طاہر مجید قصوریہ ولد عبدالمجید اور رمضان بلوچ ولد محمد بخش موٹر سائیکل پر پروآ سے پنجاب جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پرچشمہ شوگر ملز 1کے قریب تیز رفتار

پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں رمضان بلوچ موقع پر جاں بحق جبکہ طاہر مجید قصوریہ اور پک اپ گاڑی کا ڈرائیور محمد اخترمروت ولد شاہ عالم سکنہ لکی مروت زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول

ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ یونیورسٹی پولیس نے زخمی طاہر مجید قصوریہ کی رپورٹ پر حادثے کا مقدمہ پک اپ ڈرائیور محمد اختر مروت کیخلاف درج کرلیا۔
٭٭٭
شدیددھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر و مضافات میں شدیددھند کا راج، حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی، جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر برفباری نے بھی سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، شدید سردی میں سوئی گیس

غائب، شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر و مضافات میں شدیددھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔شدیددھند کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ صفر ہوکر رہ گئی، ہائیوے پیٹرولنگ پولیس اور ضلعی

ٹریفک پولیس نے شدید دھندمیں ڈرائیور حضرات سے فوگ لائٹس کے استعمال اور محتاط ڈرائیونگ کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر برفباری کے بعاث پہاڑوں نے

سفیدی کی چادر اوڑھ لی ہے اور کئی علاقوں میں راستے مسدود ہوکر رہے گئے ہیں۔ شدیددھنداور جنوبی وزیرستان کے پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب

سردی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈیرہ شہر میں سوئی گیس مکمل طور پر غائب ہوگئی ہے۔ صبح سویرے اور رات کو چند گھنٹے کیلئے فراہم کی جانے والی سوئی گیس کے اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے

جس سے خواتین کو امور خانہ داری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
٭٭٭
مولانامفتی حسین احمد عرفان وفات پاگئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شیخ الحدیث و استاذ العلماء،مفتی ڈیرہ حضرت مولانا علاالدین(مرحوم) کے صاحبزادے و مدرسہ جامعہ نعمانیہ صالحیہ قریشی موڑ کے مہتمم مولانامفتی حسین احمد عرفان وفات پاگئے

ہیں۔مرحوم معروف عالم دین قاری خلیل احمدسراج کے چچازاد اور معروف صحافی محمد فضل الرحمن کے خالہ زاد تھے، ان کی نماز جنازہ بیساکھی گراﺅنڈ کے سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے

کرام۔ مشائخ عظام، سیاسی وسماجی شخصیات، تاجروں، صحافیوں، سرکاری افسران، رشتہ داروں، معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم مولانامفتی حسین احمد عرفان کوان کے آبائی

قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
٭٭٭
بند کورائی گرڈ سٹیشن کی بجلی بند رہے گی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) گرڈ سٹیشن ڈیرہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بروز سوموار14دسمبر2020ءکو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 3بجے سہ پہر تک ڈیرہ گرڈ میں پاور ٹرانسفارمر کی سالانہ مرمت، اوور

ہالنگ اور پروٹیکشن کے سلسلے میں 66کے وی بند کورائی گرڈ سٹیشن کی بجلی بند رہے گی، جس کی وجہ سے 10فیڈرز جن میں پہاڑ پورI، ڈھکی، پنیالہ، پہاڑ پورII، یارک، عبدالخیل، المعز،سکارپ I، سکارپII اور اعوان فیڈرزمتاثر ہونگے۔
٭٭٭
محسود قوم کے گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین، ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)جنوبی وزیرستان ڈی سی کمپاو¿نڈ ٹانک میں محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ،محسود قوم کیلئے علیحدہ ضلع جس کا ہیڈ کوارٹر سپین کئی راغزئی پر بنانے اور محسود قوم کے حدود پر جاری تنازعے کو کمیشن

اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر محسود قوم کے جرگہ کا اتفاق ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی کمپاو¿نڈ ٹانک میں محسود قوم کے گرینڈ جرگے میں قبائلی عمائدین، ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے جرگہ میں شرکت کی۔

جرگے کے شرکا ءکا کہنا تھا کہ آپریشن راہ نجات کے دوران محسود قوم نے ملکی بقا اور سالمیت کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، مگر محسود قوم آج تک مسائل سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ قوم کو درپیش

مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے۔ جرگہ میں محسود قوم کیلئے علیحدہ ضلع جسکا ہیڈ کوارٹر سپین کئی راغزئی پر بنانے اور محسود قوم کے حدود پر جاری تنازعے کو کمیشن اور مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے پر محسود قوم کے

عمائدین اور محسود افسران کی نمائندہ تنظیم نے اتفاق کیا۔ جرگہ کے شرکا نے کہا کہ محسود امن پسند قوم ہے جو مسائل کو مذاکرات اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ

قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہت جلد قوم کے عمائدین، ریٹائرڈ بیوروکریٹس اعلیٰ حکام جن میں وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، چیف آف آرمی سٹاف، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف

(ساو¿تھ)شامل ہیں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس قومی جرگے میں محسود آفیسرز فورم کے چیئرمین(ر)کرنل یعقوب محسود، ماوا کے چیئرمین رحمت خان محسود سمیت ملک مسعود خان، ملک سیدرام خان، ملک راپا

خان، ملک پیر منہاج خان، ملک نور خان، ملک حاجی محمد، ملک پیر محمد، ملک محمد اقبال، ملک حبیب خان، ملک فضل رحمن و دیگر نے محسود قوم کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔
٭٭٭
نئی انجمن آبپاشیان کے قیام کیلئے انتخابات کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تعلیم فاو¿نڈیشن کی جاری پریس ریلیز کے مطابق گومل زام کمانڈ پروگرام کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے ان علاقوں کے باشندوں کو کہ جو گومل زام ڈیم سے مستفید ہونگے

کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیم فاو¿نڈیشن اور گومل زام کمانڈ پروگرام کی قائم کردہ 75انجمن آبپاشیان کی مجلس عاملہ کے انتخابات اور نئی انجمن آبپاشیان کے قیام کیلئے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے ان

انتخابات میں حصہ لینے والے خوہشمند امیدوار تعلیم فانڈیشن اور گومل زام کمانڈ پروگرام کے عملہ کیساتھ رابطہ موبائل نمبرز 03459826068 03339967437 ,03459833055,03435558556پہ رابطہ کریں اور نئی انجمن آبپاشیان کے قیام اور قائم شدہ انجمن آبپاشیان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر اپنے علاقے کی ترقی کے ضامن بنیں۔
٭٭٭
دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر بھی شدت اختیار کر رہی ہے جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا نے لاکھوں جانیں لیں ، جبکہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر بھی شدت اختیار کر رہی ہے جس نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ البتہ دنیا کے

مختلف ممالک میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جبکہ برطانیہ میں ویکسین لگانے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔ ایک طرف جہاں کورونا سے متاثرہ افراد ویکسین کی دستیابی کا انتظار کر رہے ہیں وہیں دوسری

جانب کچھ بے حس افراد نے اس صورتحال سے بھی فائدہ ا±ٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹ سے منسلک گروہوں کے متحرک

ہونے کا انکشاف ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین کا استعمال شروع ہوتے ہی پاکستان کے مختلف حصوں میں ادویات اور ویکسین کی اسمگلنگ اور بلیک مارکیٹ سے

منسلک گروہوں کے متحرک ہونے کا انکشاف ہوا۔بلیک مارکیٹ سے وابستہ افراد پاکستانیوں کو آن لائن ویکسین خریداری اور گھر تک ویکسین پہنچانے کی گارنٹی کا جھانسہ دے کر ا±ن سے اچھی خاصی رقم بٹور رہے

ہیں۔ کورونا ویکسین اورادویات کی بلیک مارکیٹنگ، اسمگلنگ کے انسداد کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو ایسے فراڈز سے باز

اور محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 71 اموات ہوئیں جبکہ کورونا

کے 2729 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال نے عوام کو مزید پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔
٭٭٭
پولٹری فارمرز موسم سرما کے دوران مرغیوں کومختلف موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پولٹری فارمرز موسم سرما کے دوران مرغیوں کومختلف موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریں اور شیڈ

کی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ

لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز خصوصاً مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75تا 80فارن ہائٹ تک برقرار رکھیں اور سردیوں میں ٹھنڈی ہو اسے بچاو¿ کیلئے پلاسٹک کے پردے لگانے سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پلاسٹک کے پردوں سے شیڈ میں نمی کا خدشہ ہوتا ہے جس سے پرندے دم گھٹ کر مر سکتے ہیں اسلئے موٹے جینز کے پرد وں کو استعمال میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شیڈ میں تازہ ہوا کی

آمد و رفت کا مناسب انتظام ہونا چاہیے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کا امکان بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کو پردے نیچے کرتے وقت تازہ ہوا کیلئے تھوڑا بہت راستہ رکھیں نیز شیڈز کا

درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے ہیٹر یا بھٹی کا استعمال کیا جائے اور اس بات کا خیال رہے کہ دھواں جمع نہ ہو کیونکہ دھویں سے پرندوں کے پھیپھڑوں پر اثر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بورا یا چاول کا چھلکا نیچے

استعمال کیا جائے اور جب یہ گیلا ہو جائے توا سے فوراً بدل دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں پرندوں کو وٹا من ای دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پرندہ مر جائے تو اسے گہرا گڑھا کھود کر زمین میں

دبا دینا چاہیے اور فارم کے ارد گرد چونا بھی چھڑک دیا جائے تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔انہوں نے شیڈول کے مطابق پرندوں کی ویکسینیشن کروا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا

کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت کی جا سکتی ہے
٭٭٭
اداکاروں اور گلوکاروں میںاپنا یوٹیوب چینل کھولنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھنے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)اداکاروں اور گلوکاروں میںاپنا یوٹیوب چینل کھولنے کا رجحان تیزی سے پروان چڑھنے لگا۔تفصیلات کے مطابق بہت سے فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے ساتھیوں کودیکھتے

ہوئے یوٹیوب چینل بنایا ہے اور اب تک متعدد اپنا یوٹیوب چینل بنا کر سر گرمیاں شروع کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض فنکاریوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی مطلوبہ تعداد پوری ہونے کے بعداس سے اچھی

خاصی آمدنی بھی حاصل کررہے ہیں۔ یوٹیوب چینل کھولنے والے فنکاراور گلوکاردیگر پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکار ماہ دسمبرکے آخرتک آم کے باغات میں کھادیں ڈالنے کا عمل مکمل کرلیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ دسمبرکے آخرتک آم کے باغات میں کھادیں ڈالنے کا عمل مکمل کرلیں تاکہ پودے کی بہتر پیداوار میں مددمل سکے جبکہ اس

دوران باغات کی آبپاشی بندرکھیں اور پودوں پرنئی منزلیں نہ نکلنے دیں نیزرواں ماہ کے علاوہ مثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے بتایا کہ آم کے پودوں کی پیداواری

صلاحیت بہتر بنانے کے لئے انہیں ماہ جنوری تک خوابیدگی کی حالت میں رکھنا چاہئیے تاکہ پودوں میں بڈ انڈکشن کا عمل مکمل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارپودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں

زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہوکر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھابھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باغبان پودے میں

غیرضروری بڑھوتری کوکنٹرول کرنے کے لئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اور پودے میں نئی آنے والی پھوٹ کی چیکنگ اور اس کی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔
٭٭٭
کاشتکارٹماٹرکی تیسری فصل کی تیارکردہ پنیری کو15دسمبر تک کھیتوں میں منتقل کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹماٹرکی تیسری فصل کی تیارکردہ پنیری کو15دسمبر تک کھیتوں میں منتقل کردیں اور اس کے لئے زمین کو اچھی

طرح تیارکرلیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹرکے پودے کو بہترین نشوونما کے لئے14سے30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ٹماٹر غذائیت کے لحاظ سے اہم سبزی اورحیاتین اے‘سی ‘

ریبوفلیون‘تھایامین‘ معدنی نمکیات‘لوہا‘ چونا اور فاسفورس کا مرکب ہے نیزٹماٹر کو سبزیوں کے ساتھ ملاکر پکانے سمیت سلاد کے طورپر استعمال کرکے کئی جسمانی پیچیدگی سے بچاجاسکتاہے۔ماہرین سبزیات نے

کہا کہ کاشتکارٹماٹرکی منتقلی کے لئے زرخیزمیرازمین جس میں نامیاتی مادہ وافرمقدارمیں ہوکا انتخاب کریں۔
٭٭٭
سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کےلئے سورج مکھی کی فصل قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ پلانٹر‘ ٹریکٹرڈرل‘ سنگل روکاٹن ڈرل‘ پوریا کیرا‘

ڈبلنگ و چوپاکے ذریعے کاشت نہایت کار آمد ثابت ہوتی ہے لہذاکاشتکار قطاروں میں سورج مکھی کی کاشت کریں اورقطاروں کا درمیانی فاصلہ سوادو سے اڑھائی فٹ اورپودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں

میں 9انچ جبکہ بارانی علاقوں میں 12انچ رکھاجائے۔
٭٭٭
کھادوں کے متناسب و بروقت استعمال سے 300ارب روپے کافائدہ حاصل کیاجاسکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)زرعی اجناس کی بھر پور کاشت اور بمپر کراپ کے حصول کیلئے کھادوں کے متناسب و بروقت استعمال سے 300ارب روپے کافائدہ حاصل کیاجاسکتاہے تاہم اس ضمن میں

کاشتکاروں کی زرعی ایجوکیشن کی شدت سے ضرورت ہے جس کیلئے محکمہ زراعت نے مختلف ٹی وی چینلزسیزرعی پروگرامز کی تیاری اور دیگر مواد کی فراہمی میں بھر پور تعاون کاآغاز کردیا ہے تاکہ کاشتکار ان

پروگرامز، اطلاعات، معلومات، رہنمائی سے استفادہ کرکے زرعی اجناس کی کاشت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اضافہ کرتے ہوئے ملک کے معاشی واقتصادی استحکام میں ممد و معاون ثابت ہو سکیں۔محکمہ

زراعت کے شعبہ زرعی اطلاعات کے ترجمان نے بتایاکہ ان کا ادارہ پندرہ روزہ زراعت نامے اور ٹی وی پروگراموں کے ذریعے بھی عام کسان کی دہلیز تک جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے میں بھرپور کاوشیں بروئے

کار لا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب میں بیس ہزار افراد کیلئے صرف ایک توسیعی کارکن دستیاب ہے یہی وجہ ہے کہ تمام لوگوں تک رسائی کیلئے آئی سی ٹی کا استعمال شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا

کہ نجی شعبہ میں زرعی اطلاعاتی نظام کیلئے کاوشوں کو سرکاری شعبے کی مدد سے زیادہ مربوط بنایا جا سکتا ہے جبکہ اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا سب سے بڑا ہتھیار ثابت ہو گا۔
٭٭٭
گندم پر کیڑوں کے حملے کو سپرے کے بغیر کنٹرول کرنے اور صحت مند فصل کی فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے تحقیق کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ویٹ ریسرچ انسٹیٹیو ٹ نے گندم پر کیڑوں کے حملے کو سپرے کے بغیر کنٹرول کرنے اور صحت مند فصل کی فی ایکڑ زائد پیداوار کے حصول کیلئے تحقیق کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زرعی

سائنسدانوں کو ایسے طریقوں کی دریافت میں مثبت پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے نیز وقت کی اہم ضرورت کے مطابق گندم کے تیلے کا غیر کیمیائی طریقوں سے انسداد کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے تحقیقاتی

اداروں نے بھی مربوط کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کینولا کی کاشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا

کہ کینولا کی کاشت زمینداروں کیلئے منافع بخش ہونے کے علاوہ ماحول کوخوشگوار بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے علاقے جو بارشی یا سیلابی بیلٹ میں واقع ہیں وہاں بھی زیادہ سے

زیادہ رقبے پر کینولا کی کاشت کی جاسکتی ہے
٭٭٭
ترشاوہ پھلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے پلاسٹک کی ٹوکریاں استعمال کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین زراعت نے باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے پلاسٹک کی ٹوکریاں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پھل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کے باغبان برداشت سے قبل مسمی، کینو، فروٹر،چکوترا وغیرہ کی پختگی کا تعین کر لیں کیونکہ بعد از برداشت پھل کی کوالٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے لہذا باغبان ترشاوہ پھل اس

وقت توڑیں جب ان میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو اور پھل اپنے معیار ی وزن تک پہنچ جائے۔انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کو پودوں سے الگ کرنے کیلئے ہاتھ سے توڑنے کی بجائے قینچی یا کلپر کی

مدد سے پھل کے بالکل قریب سے کاٹا اور ڈنڈی کا سائز چھوٹا رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ پھل کی برداشت صبح کے وقت کرتے ہوئے اسے پودے سے الگ کرنے کے بعد خشک و سایہ دار جگہ پر رکھا جائے نیز

پھل کو دوران برداشت زمین پر گرنے یا ٹہنیوں سے زخمی ہونے سے بھی بچایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پھل کو اچھی طرح دھو لینا چاہیے کیونکہ دھوئے بغیر پیکنگ کے دوران گرد آلودہ ہونے کی صورت میں پھل

کے جلدی گلنے سڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پھل کو کسی نرم کپڑے سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد اس کی درجہ بندی بھی ضروری ہے کیونکہ اگر ایک کریٹ میں ایک ہی قسم، سائز، معیار اور

ایک ہی وقت توڑے گئے پھلوں کو پیک کرکے منڈی لے جا یا جائے تو اس کی اچھی قیمت مل سکے گی۔
٭٭٭
40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کورونا بحران کے باعث پرائز بانڈ ہولڈرز کیلئے سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔40 ہزار کا پرائز بانڈ

30 دسمبر 2021 تک کیش کرایا جا سکے گا۔اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قبل ازیں 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی۔ حکومت نے منی

لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کی وجہ سے 40 ہزار کا بیئرر بانڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
٭٭٭
کورونا ٹیسٹوں کی آڑ میں بنا ڈاکٹر اور غیر تربیت یافتہ عملے کیساتھ کام کرنے والی لیبارٹریوں کی بھر مار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہراور گردونواح میں پوسٹ کورونا ٹیسٹوں کی آڑ میں بنا ڈاکٹر اور غیر تربیت یافتہ عملے کیساتھ کام کرنے والی لیبارٹریوں کی بھر مار، شہر میں قائم غیر قانونی لیبارٹریز شہریوں کے ٹیسٹ

رزلٹ کی غلط رپورٹ دیکر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے لگیں،غلط رپورٹ کرنے والی لیبارٹریاں انسانی جانوں کھلواڑ کر رہی ہیں اور ان لیبارٹریوں کی ٹیسٹ رپورٹس میں شہریوں کی جانب سے متعدد

غلط رپورٹس کی نشاندہی کی جا رہی ہے اورغلط ٹیسٹ رپورٹ کے بعد تندرست شہریوں کو بیمار بنایا جاتا ہے اور متاثرہ شہری لیبارٹریوںکی رپورٹ کے مطابق تندرست ہونے کے باوجود بیماری کا علاج کروانے پر

مجبور ہو جاتے ہیں جبکہ علاج کروانے والے تندرست مریض کے لواحقین علیحدہ ٹینشن لیکر مریض بن جاتے ہیں اور ایسی فیک لیبارٹریز کو چیک کرنے والے ادارے ہونے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا

جاتا،شہریوں نے محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لیبارٹریوںکو چیک کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

٭٭٭
بغیر ماسک کے کسی بھی سواری کو گاڑی میں نہیں بٹھایا جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)بغیر ماسک کے کسی بھی سواری کو گاڑی میں نہیں بٹھایا جائے گا اور بغیر ماسک کے سفر کرنے پر پابندی ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے

آرٹی اے سپرٹنڈنٹنے مختلف اڈوں کا دورہ کیا اور اس دوران جن مسافروں نے ماسک کو نہیں پہنے تو ان کو گاڑی سے اتار دیا گیا اور ان کو ماسک پہنا ئے۔اس دوران انہوں نے مسافروں کو تاکید کی کہ اس سلسلے

میں اڈوں میں پانی کی ٹینکیاں موجود ہیں جس میں سب آن پڑی ہوئی ہیں اور عوام باربار اپنے ہاتھوں کو دھوئیں اور حکومت کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کرونا وائرس سے

محفوظ رہ سکیں جب کہ انہوں نے مسافروں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
٭٭٭
14دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 14دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔پیرکو ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا

جاسکے گا۔سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزریگا اور اسے تقریباً 2 منٹ

اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دیگا اور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ

بحرالکاہل، اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کیمطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author