نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے وہوا شہر کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے پیکج پر قلیل وقت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں پارکس،

ریسکیو سٹیشنز، تعلیمی و ہیلتھ مراکز کی اپ گریڈیشن، سڑکوں کے جال سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ تونسہ اور وہوا کا تفصیلی دورہ کیا متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ لینے کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنزمقرر کی گئیں

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدار پسماندہ اور محروم علاقوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں وہواشہر کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و توسیع،

کوٹ قیصرانی تا وہوا براستہ جھوک بودو، لتڑا روڈ، کاٹھ گڑھ تا وہوا براستہ کوہڑ، وہوا تا کوتانی، مٹھے والی تا انڈس ہائی وے کھرڑ بزدار روڈ کی بحالی، انڈس ہائی وے تا نتکانی روڈ براستہ داؤ والی، انڈس ہائی وے کوٹ موڑ تا بہار وا لی

روڈ کی مرمت و بحالی، بیروٹ مندوانی تا جھوک کبڑ روڈ کی مرمت، بوہڑ تا پھگلہ روڈ، مٹھاون تا چتروٹہ روڈز کی تعمیر، وہوا اورمٹھے والی واٹر سپلائی کی بہتری و توسیع، صوبائی حلقہ 285اور تونسہ تحصیل میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، وہوا شہر میں فیملی پارک کے قیام،

وہوا روڈ کے چینلز کی بحالی، سی آر بی سی معاملات کی بہتری، آر ایچ سی وہوا کی تحصیل صدر ہسپتال اپ گریڈیشن، وہوا قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر، ٹاون کمیٹی وہوا آفس اور ریسٹ ہاوس کی عمارتوں کی بحالی،

وہوا کوٹ قیصرانی میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر، تمن قیصرانی میں ٹورازم سائٹس کی تعمیر، ٹبی قیصرانی میں ریسکیو 1122کے سیٹلائٹ سنٹر کی تعمیر، ریسکیو سنٹر وہوا کی جلد تعمیر،

وہوا پولیس سٹیشن کو ماڈرن بنانے، بی ایم پی چیک پوسٹ چتروٹہ کی جلد تکمیل، گورنمنٹ مڈل سکول بیروٹ مندوانی، گرلز کالج وہوا کی اپ گریڈیشن، پی پی 285کے تعلیمی اداروں میں غیر موجودسہولیات کی فراہمی

اور سولرائزیشن، کوٹ قیصرانی دانش سکول کی جلد تعمیر، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سنٹر وہوا کی جلد تعمیر، پی پی 285کے پھگلہ، بجل اور دیگر علاقوں میں بجلی کی سہولت فراہم کی جائے گی

کمشنر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کوٹ قیصرانی، ختم نبوت چوک، دانش سکول کوٹ قیصرانی،

لتڑا چوک، وہوا چوک، نگہبان و نادرا سنٹر وہوا، پولیس سٹیشن وہوا، سب تحصیل آفس وہوا، ریسٹ وہوا، ریسکیو 1122وہوا، کوتانی رابطہ روڈ،

کرکٹ سٹیڈیم وہوا، گرلز و بوائز ڈگری کالج وہوا، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال سمیت سٹی پیکج کے تحت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا. خامیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سٹی پارک ڈیرہ غازیخان کی بحالی میں تاخیر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے

وضاحت طلب کر لی انہو ں نے علی الصبح شہر کے مختلف مقامات میں صفائی، سیوریج اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا

کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اوردیگر محکمو ں کے افسران ہمراہ تھے

کمشنر نے سرکٹ ہاوس کی تزئین و آرائش، مانکا کینال، چوکوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی بحالی او ردیگر جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم چوکوں کو خوبصورت بنایاجارہا ہے سٹریٹ لائٹس کی بحالی سمیت شہر میں صفائی اور سیوریج کے معاملات بہتر کیے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ آگاہی کیلئے

انتظامی مشینری متحرک ہو گئی ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرز نے دکانوں کو سربمہر کرنے کے ساتھ لوگوں کو ماسک پہنائے اور آگاہی دی اسسٹنٹ کمشنرصدر ملک راشد نعمت نے فیصل موورز،

الحمید ویگن اسٹینڈ، نیو خان، سٹی لنکرز ٹرمینل سمیت دیگر عوامی مقامات پر لوگوں کو خود ماسک پہنائے اس موقع پر

سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض اور دیگر موجو دتھے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ تنبیہہ کے نوٹسز جاری کر دیئے 3500روپے

جرمانہ بھی عائد کیا انہوں نے مارکیٹوں اور کفالت سنٹرز کے معائنہ کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر و انسانی وسائل پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کم سے کم اجرت کے قانون اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی انسپکشن کاسلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری،

لیبر آفیسر فیکٹریز محمد صادق اور دیگر نے دکانوں، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر اداروں کی چیکنگ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل ہونے والے بھٹوں میں اجرت کی چیکنگ کی لیبر آفیسر نے آن لائن انسپکشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری نے بتایاکہ

حکومت کی ہدایت پر چائلڈ لیبر، جبری مشقت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جار ہے ہیں کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کاروباری مالکان کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ اجرت کے قانون پر عمل کریں

خلاف ورزی کرنے والوں کے بلاتفریق چالان کر کے قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان عمران رشید کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے انسداد سموگ مہم کے تحت شہر کے مختلف بس سٹینڈز پر آگاہی دی

اور معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے ڈرائیوروں کو سموگ و دھند میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، لائٹس کے استعمال اور شہریوں کو محتاط سفر بارے آگاہی دی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، دوران ریڈ 7 جواریوں کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ریڈ بلاک J میں تاش جواء کھیلتے ہوئے 7 جواریوں افتخار،

ساجد اور طارق وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان نے جو رقم وغیرہ داؤ پر لگا رکھی تھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف جواء بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ سماج دشمن عناصر سے معاشرہ کو پاک کرنے کی ٹھان لی ہے

کیونکہ اچھے معاشرے کے قیام کے لئے عوام الناس کا کردار بھر پور اہمیت کا حامل ہوتا ہے

اس لئے میں عوام الناس سے اپیل کر تا ہوں کہ اچھے معاشرے کے قیام اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے آپ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔


ڈیرہ غازیخان

علاقہ تھانہ صدر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر منظور گھل کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق

ایس ایچ تھانہ صدرعلی محمد نے بتایا کہ مورخہ 13.10.2020 کو منظور گھل قصبہ وڈور سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا

راستہ میں پہلے سے چھپے ہوئے ملزمان حنیف اور اس کے دیگر ساتھیوں نے منظور گھل سے موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان حنیف ولد عبدالعزیز،

محمد راشد ولد سچو اور 2 نامعلوم نے منظور گھل کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے جس پر تھانہ صدر میں ملزمان کے خلاف

مقدمہ نمبر 543/20 درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ منظور گھل کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والے

مرکزی ملزم حنیف نے خود کو تھانہ صدر کی کامیاب حکمت عملی کے تحت پولیس کے حوالے کر دیا ہے

سرنڈر کرنے والے مقدمہ کے مرکزی ملزم کے خلاف پولیس قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لا رہی ہے

ایس ایچ تھانہ صدرعلی محمد نے مزید بتایا کہ سرنڈر کرنے والا ملزم حنیف عادی ڈکیت ہے

جو پہلے بھی ڈکیتی کے کئی مقدمات میں ملوث ہے ملزم حنیف نے سال 2014 میں بھی قتل کیا تھا

جس پر تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 539/14 درج کر کے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جوڈیشل کیا گیا

جو جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی کئی بار دوبارہ ڈکیتیوں میں ملوث پایا گیا ہے جس پر تھانہ صدر میں مقدمات درج ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

گمشدہ اسماء مجید کی تلاش جاری، ڈی پی او عمر سعید ملک خود ٹیم کے ہمراہ اسماء مجید کی تلاش میں بہاولپور پہنچ گئے،

ڈی پی او بہاولپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور سے ملاقات کی تفصیلات کے مطابق اسماء مجید کی تلاش کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور کوشش کر رہی ہے

اسی حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک خود معہ ٹیم اسماء مجید کے لواحقین کے ہمراہ ضلع بہاولپور جا کر ڈی پی او بہاولپور

حسن مشتاق سکھیرا سے میٹنگ کی ڈی پی او عمر سعید ملک نے خصوصی میٹنگ کے دوران ڈی پی او بہاولپور کو بتایا کہ

اسماء مجید جو تھانہ کالا کی رہائشی ہے اور سال 2015 سے لاپتہ ہو گئی ہے جس کی تلاش جاری ہے لیکن تاحال اسماء مجید کا کہیں بھی پتہ نا چل رہا ہے اسماء مجید کی تلاش کے لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ

اس کو ضلع بہاولپور پولیس کے ہمراہ یہاں بھی تلاش کیا جائے ممکن ہے کہ اس کی معلومات حاصل کی جا سکیں دریں اثناء ڈی پی او عمر سعید ملک نے اسماء مجید کیس کے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر کو میٹنگ کے دوران بتایا کہ

اسماء مجید سال 2015 سے گم ہو گئی ہے جس پر تھانہ کالا میں مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس نے اسماء مجید کو ڈھونڈنے کی بھر پور کوشش کی اشتہارات لگوائے گئے

اور ضلع ڈیرہ غازیخان سے دیگر اضلاع اور دیگر صوبہ جات میں پولیس اہلکاران پتہ جوئی اور تلاش کرنے کے لیے بھیجے گئے

لیکن تاحال اسماء مجید کا کوئی پتہ اور اطلاع نہ مل سکی ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ

ہم اب بھی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں مزید اخبارات کے ذریعے اسماء مجید کی گمشدگی کے متعلق خبریں لگوائی گئی ہیں

لیکن تاحال اس کا کہیں پتہ نہ چل سکا اور ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی تعاون مانگ رہے ہیں تاکہ اسماء مجید کو جلد تلاش کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ”کالا پتھر“کی غیر قانونی خرید و فروخت کے خلاف ”زہر مکاؤ انسان بچاؤ“ کے نام سے چاروں اضلاع میں بیک وقت

گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا،انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے ”کالاپتھر“ کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں، کالے پتھر کے استعمال سے ہونے والی

ہلاکتوں کی تحقیقات قتل کہ تفتیش کے قانونی سپرٹ کے ساتھ کی جائیں آر پی ا وکی ہدائت،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع میں ”زہر مکاؤ انسان بچاؤ“ کے نام سے ایک ایسے گرینڈ آپریشن شروع

کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس میں انسانی جانوں کو موت کی نیند سلانے کے لئے استعمال ہونے والے ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے،

آر پی او نے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ”کالاپتھر“ پینے سے ہونے والی ہلاکتیں ثابت کرتی ہیں کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والا یہ ”کالا پتھر“ آسانی کے

ساتھ دستیاب ہے،انہوں نے کہا کہ قانون انسانی جانوں کا وہ محافظ ہے جس کی محافظت مستقل،پائیدار اورپرامن معاشرے کی ضمانت ہے،انہوں نے کہا کہ اضلاع کی پولیس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اپنے

قانونی صوابدیدی دائرے میں رہتے ہوئے معلومات اور اطلاعات کا تبادلہ کریں،مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ”زہر مکاؤ انسان بچاؤ“ آپریشن کی کامیابی کے لئے

ان مقامات پر قانونی طریق کار کے عین مطابق اس طرح چھاپے مارے جائیں کہ ”کالا پتھر“ کے زخائر کو پکڑ کر اس سے معاشرے کی جان چھڑوائی جائے،آر پی او نے کہا کہ کالے پتھر کے استعمال کا رجحان خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے

اس کا دردناک پہلو یہ بھی ہے کہ کالا پتھر پلا کر لوگوں کو جان سے مار دینے کے بعد اسے خود کشی کا رنگ دےدیا جاتا ہے حالانکہ کالے پتھر کی وجہ سے ہلاکت بھی قتل کی واردات کی طرح تحقیق و تفتیش کا تقاضا کرتی ہے

،جبکہ کالا پتھر کے استعمال سےخود کشی کے واقعات ہوتے ہیں تاہم ان کی تعداد زیادہ نہیں ،فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کے جن تھانوں کے علاقوں میں کالاپتھر کے استعمال سے ہلاکتیں ہوں گی

ان کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی کہ کہیں یہ قتل تو نہیں جسے خود کشی کا رنگ دیا گیا ہے

ان واقعات کی اس حوالے سے بھی انکوائری کروائی جائے گی کہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بننے والا یہ ”کالا پتھر“ کہاں سے آیا

کس نے فروخت کیا اور کس نے اس خرید و فروخت میں سہولت کاری کی،ان تمام کرداروں کو قانون کے شکنجے میں کسنے کے علاوہ ”کالا پتھر“ کی خرید و

فروخت کو روکنے میں ناکامی کے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف بھی محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پروری ڈاکٹر نا صرمحمود بشیر نے چڑیا گھر ڈیرہ غازیخان اورتونسہ شریف کا دورہ کیا انہوں نے وزیر اعظم کے بلین ٹری پروجیکٹ کے تحت کی گئی

شجر کاری ،زیر تعمیر منی چڑیا گھرتونسہ اور محکمہ کے دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر اور

مقامی افسران ہمراہ تھے سیکرٹری ڈاکٹر نا صرمحمود بشیر کنزرویٹو فاریسٹ ڈیرہ غازیخان اور دیگر افسران کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی کے لئے

سب کو کردار ادا کر نا ہو گا فائلوں کی بجائے زمین پر درخت نظر آنے چاہئے درختوں کے اعدادو شمار میں غلط بیانی ثابت ہونے پر متعلقہ افسران کو محکمانہ کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

محکمہ جنگلات سایہ اور پھلدار پودوں کو اہمیت دیتے ہو ئے اپنی نرسریاں ڈویلپ کر ےں انہوں نے کہا کہ

منی چڑیا گھر تونسہ کے شہریوں کے لئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا رتحفہ ہے یہاں پر عوام اور بچوں کی تفریح کے لئے خوبصورت جانور اور پرندے لائے جا ئیں گے چڑیا گھر کے منصوبہ کو جلد مکمل کیا جا ئے

سیکرٹری ماہی پروری نے کہا کہ مچھلی متوازن غذا ہے شہریوں کی بہتر صحت کے لئے مچھلی کی پیدوار بہتر کی جا ئے سیکرٹری نے اپنے دورہ کے دوران ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے پراجیکٹس کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان کےقبائلی کوہ سلیمان کے علاقے جھنڈی میں دو افراد کے قتل میں اہم پیش رفت ایک ملزم گرفتاربارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک فورس کے ہمراہ خود متحرک بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری پہنچ ملزمان کی

گرفتاری کے لیے علاقے میں موجود بارڈر ملٹری پولیس کو رینجرز کی بھی مدد حاصل ہے واقعہ کے چند گھنٹوں میں بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے ملزم کو گرفتار کیا جس کو تھانہ فاضلہ کچھ پہنچا دیا گیا ہے

فاضلہ کچھ جھنڈی میں دو افراد کے قتل پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک امن و امان کے قیام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک دیا ہے ۔

گزشتہ سے پیوستہ شب بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے ملزم کو گرفتار کیا ہے-باقی ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں پولیٹکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان ڈیرہ محمد حمزہ سالک نے کہا کہ

کوہ سلیمان میں امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،

بارڈر ملٹری پولیس اپنے تمام تر توانائی اور وسائل کے ساتھ کوشاں ہے جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ، ڈرائی فروٹس کی دوکانوں پر رش، غریب اور متوسط شہریوں نے لنڈ بازار کی طرف رخ کرلیا،

رونقوں میں اضافہ ،جبکہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر وگردونواح کے پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش نے

جل تھل مچا دی جس سے سردی کی شدت میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی جہاں گرم ملبوسات کی طلب بڑھ گئی ہے اس کے ساتھ ڈرائی فروٹس اور لنڈا بازار کی دوکانوں اور مارکیٹ کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔

دوکانداروں نے ڈرائی فروٹس کی قیمتوں میں جہاں یکدم کئی گنا اضافہ کردیااس کے ساتھ ہی غریب اور متوسط شہریوں کے اپنے بچوں کا جسم ڈھانپنا

اورپرانے کپڑے خریدنے بھی محال ہوگیا ہے شہریوں نے لنڈا بازارکا رخ کیا مگر لینڈ بازار کے دوکانداروں نے غریب سے پرانے کپڑے پہننے کا بھی حق چھین لیا ہے۔ لنڈا بازار میں آئے ہوئے

خریداروں سلیمان، طاہر،نبیل وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں پرانے کپڑے خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

سردی کی آمد کے ساتھ ہی لنڈ بازار کے دوکانداروں نے قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کردیا ہے۔

مہنگائی کا اس دور میں وہ اب پرانے کپڑے بھی خریدنے کی استطاعت نہیں دے رکھتے۔ حکومت نوٹس لے۔

About The Author