نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کے پائپ ٹھنڈے پڑ گئے

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کے پائپ ٹھنڈے پڑ گئے

اہل لاہور کو مشکلات کا سامنا ہے، گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

کبھی گیس کی بندش تو کبھی پریشر میں کمی،، سردی میں اضافے پر شہریوں کی مشکل بڑھ گئی
،
میسن روڈ، لارنس روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، چونگی امر سدھو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،

گھروں میں گیس نہ ہونے پر شہری کھانے کیلئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں مگر وہاں بھی ایسی ہی صورتحال سے پالا پڑتا ہے
، نادر، احمد، گیس نہ آنے کی وجہ سے بہت مسئلہ آتا ہے، اکثر دفتر آنے سے پہلے ناشتہ کرنے ہوٹل آنا پڑتا ہے

ہوٹل مالکان بھی گیس کی قلت پر نالاں ہیں، کہتے ہیں کہ متبادل کے طور پر مہنگے سلنڈرز استعمال کرنا پڑ رہے ہیں

 سلیمان، عبدالروف، ہوٹل مالک و سٹاف، شدید مشکل کا سامنا ہے قیمت زیادہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال کرنے سے پریشانی بڑھتی ہے

شہریوں اور ہوٹل مالکان کا کہنا ہے حکومت معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لے، تاکہ ان کی پریشانی کا خاتمہ ہو۔

About The Author