دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں

اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں بہتر ریسپانس اور شکایات کے فوری ازالہ اور گڈ گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ عوام کو واضح مثبت تبدیلی نظر آئے۔

یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر کے سبزہ زار میں عوامی مسائل کی شنوائی کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد بھی موجود تھے۔

ڈی سی شعیب جدون نے لوگوں کے مسائل اور شکایات کو خندہ پیشانی اور پوری توجہ سے سنا اور انکے مسائل کے بلا تاخیر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ٹائم لائن کے اندر ازالے کی ہدایات کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاول نگر۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے

ہر وقت کوشاں ہیں اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو سرکاری دفاتر میں بہتر ریسپانس اور شکایات کے فوری ازالہ اور گڈ گورننس کی پالیسی پر گامزن ہے تاکہ عوام کو واضح مثبت تبدیلی نظر آئے۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس بہاول نگر کے سبزہ زار میں عوامی مسائل کی شنوائی کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد بھی موجود تھے۔ ڈی سی شعیب جدون نے لوگوں کے مسائل اور شکایات کو خندہ پیشانی اور پوری توجہ سے سنا

اور انکے مسائل کے بلا تاخیر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ٹائم لائن کے اندر ازالے کی ہدایات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

تھانہ تخت محل پولیس کی بروقت کاروائی, بیوی کا سفاک قاتل چند گھنٹوں میں گرفتار، مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری۔

تفصیلا ت کے مطا بق علاقہ تھانہ تخت محل موضع ماڑی میاں صاحب میں ملزم غلام رسول ولد شہاب الدین نے بدچلنی کے شبہ میں ساتھیوں سمیت اپنی بیوی کوکسی کے وار کرکے قتل کیا

اور موقع سے فرارہوگیا۔ قتل کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ تخت محل ظفر رفیق کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

پولیس نے مقتولہ کے والد شمس الدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی. پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چند گھنٹو ں میں ہی مقتولہ کے قاتل خاوند

کوٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کو پابندسلاسل کر دیا گیا.

مقدمہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی

اور ملزمان کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

About The Author