دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کابینہ کا اجلاس میں پرائس کنٹرول کےلیےمجسٹریٹ کوپاردینے کی منظوری

کابینہ اجلاس نے کے ایم سی کی خراب چھیاسٹھ سی این جی بسزچلانے کی بھی منظوری دی

سندھ کابینہ نے اجلاس میں پرائس کنرٹول کےلیےمجسٹریٹ کوپاردینے کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔

کابینہ اجلاس نے کے ایم سی کی خراب چھیاسٹھ سی این جی بسزچلانے کی بھی منظوری دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں پرائس کنٹرول کے لئےمجسٹریٹر کوپاوردینےاور کےایم سی کی خراب66 سی این جی بسزچلانے کی منظوری دےدی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ بسز پرائیوٹ مینجمنٹ کو سالوں کےلیے چلانے کیلئے دی جائیں گی۔جس کاروٹ گلشن حدید سے کیماڑی براستہ شاہراہ فیصل ہوگا۔

اجلاس میں کے سی آر پروجیکٹ کےحوالےسے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 ریلوےکراسنگ میں سے11کوانڈرپاسزیافلائی اوورزبنانےتھے۔

سندھ حکومت نے25ملین روپےایف ڈبلیواوکےکام شروع کرنےکیلئےدینے تھے۔اس مدمیں15ملین روپےجاری کرچکی ہے۔

بقایا10ملین روپےجاری کرنےکی منظوری دیدی۔

امن فاونڈیشن ایمبولینس سروس کونئی کمپنی سندھ ایمرجنسی اینڈریسکیوسروسزکےنئےنام سےرجسٹرکروانےکا فیصلہ کیاگیا۔

اس ایمبولینس سروس کی مکمل فنڈنگ سندھ حکومت کررہی ہے۔ اس کیلئے1.1ملین روپےکی منظوری بھی دی گئی ۔

About The Author