قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لیے تیاری شروع کر دی
کرکٹرز نے تین گھنٹے کے سیشن میں بیٹنگ، باولنگ کے علاوہ فزیکل ڈرلز کیں
چودہ روز کی مشکل آئسولیشن میں کوویڈ نائنٹین کا بھرپور مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم نے کوئنزٹاون میں جم کر ٹریننگ کی
ٹریننگ سیشن کا آغاز فزیکل ڈرلز سے ہوا، جس کے بعد فیلڈنگ پر فوکس کیا گیا
کرکٹرز نے نیٹس میں باولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کی
بیٹنگ کوچ یونس خان بلے بازوں کو ٹپس دیتے رہے
ٹریننگ سیشن سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا
قومی کرکٹر حارث سہیل اور عثمان قادر نے ٹریننگ شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا
کہتے ہیں قرنطینہ میں وقت گزارنا چیلنج تھا، امید ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کھلاڑی ردھم میں ہوں گے
حارث سہیل ،، بلے باز۔ قومی کرکٹ ٹیم ،،، "چودہ دن کے گیپ کے بعد آج ہلکی ٹریننگ کی ہے
”
عثمان قادر،، سپنر۔ قومی کرکٹ ٹیم ،،، ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا تو اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا”
پاکستان شاہیننر نے بھی ہیڈ کوچ اعجاز احمد کی زیر نگرانی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، قومی کرکٹ ٹیم پندرہ دسمبر کو آکلینڈ کے لیے روانہ ہو گی، اٹھارہ دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،