دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے, وزیر اعلیٰ پنجاب

کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن نے

ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا، بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ

بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بد امنی اور مایوسی پھیلتی ہے

کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے

نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن کرنے والے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنے منصب اور ملک سے غداری کرتے ہیں

کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی حکومت کامشن ہے

حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے

عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بن رہا ہے

بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو حکومت کے ساتھ مل جل کر

جدوجہد کرنا ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے

اینٹی کرپشن خصوصی مہم میں 206 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی

قومی وسائل لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرینگے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے 30 برس کے دوران وسائل لوٹنے والے با اثر مافیا پر پہلی بار ہاتھ ڈالا

مگرمچھوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا، 27 ماہ میں ریکوری گزشتہ 10 سال کے مقابلے

میں 532 فیصد زائد رہی،

گزشتہ 10 برس کے دوران محض 43 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی، 27 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ روپے سے

زائد کی ریکوریاں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا 27 ماہ کے عرصے کے دوران سرکاری اراضی واگزار کرانے کی شرح گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں 6172 فیصد زائد رہی، 10 برس میں صرف 2.6 ارب روپے

کی سرکاری اراضی واگزار ہوئی، 27 ماہ میں 181 ارب سے زائد مالیت کی اراضی واگزار کرائی گئی

اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے،

ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ

کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔

About The Author