دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آخرکار آئسولیشن سے باہر آ گئی

کیویز کے دیس میں قومی سکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوئی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم آخرکار آئسولیشن سے باہر آ گئی

چودہ روز قرنطینہ ختم ہونے پر قومی دستہ کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاون پہنچ گیا

کیویز کے دیس میں قومی سکواڈ کی مینیجڈ آئسولیشن ختم ہوئی

اسکواڈ میں شامل باون اراکین کرائسٹ چرچ میں آئسولیشن کا دورانیہ پورا کر کے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں دو گھنٹے قیام کے بعد کوئنز ٹاون روانہ ہوئے

کوئنز ٹاؤن میں قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کے اسکواڈز الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گے،

اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ سے آج کوئنز ٹاؤن پہنچ جائے گا، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونیوالا دوسرا رکن جمعرات کو اسکواڈ کو جوائن کرے گا

نیوزی لینڈ وزارت صحت نے قومی سکواڈ کی بارہویں روز ہونیوالی پانچویں کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ کی رپورٹس منفی آنے کی تصدیق کی ہے

قومی دستہ چوبیس نومبر کو کرائسٹ چرچ پہنچا تھا، پہلے روز چھ اراکین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا،

دوسری اور تیسری ٹیسٹنگ میں چار افراد کو ہسٹارک قرار دیا گیا تھا۔

About The Author