دنیا کا سب سے بڑا ڈرون، مصنوعی سیارچوں کو خلا میں پہنچائے گا۔
امریکی کمپنی نے راون ایکس نامی دنیا کا سب سے بڑا ڈرون تیار کرلیا
جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ بہت کم وقت اور کم خرچ پر مصنوعی سیارچوں کو خلا تک پہنچا سکے گا۔
ایوم نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈرون 80 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے
جبکہ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 60 فٹ ہے۔ اتنی بڑی جسامت کے باوجود اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کےلیے صرف ایک میل لمبے رن وے کی ضرورت ہوگی۔
کمپنی کے مطابق ڈرون خودکار انداز سے اُڑان بھرسکے گا
اور جلد ہی ان ڈرونز کے ذریعے ہر تین گھنٹے بعد ایک مصنوعی سیارچہ خلا میں چھوڑا جاسکے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس