ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے
ضلع ڈیرہ غازیخان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کیا جائے مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا
انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کے تفصیلی دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز،
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، ایکسیئن پبلک ہیلتھ جواد کلیم اللہ اوردیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے بوائز ڈگری کالج شادن لنڈ کی زیر تعمیر عمارت، انڈس ہائی وے تا بستی یاسین شادن لنڈ روڈ، آر ایچ سی شادن لنڈکی اپ گریڈیشن،
تونسہ کے زیر تعمیر پراجیکٹس سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ سٹیڈیم، ٹیوٹا کالج، چڑیا گھر، آرٹیزن ویلج، اے سی و تحصیل کمپلیکس،ریسٹ ہاوس، کمال پارک کی رینوویشن،
سٹی پارک، انٹر سٹی تونسہ روڈ، کلمہ چوک تا سنگھڑ اور محلہ شیخان والا روڈ،پولیس سٹیشن صدرو سٹی، واٹرفلٹریشن پلانٹ، تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن،کلمہ چوک، پناہ گاہ، تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کی خوبصورتی،
انڈس ہائی وے ہڈمر بستی تا بیٹ اشرف، بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائر سکینڈری سکول کی اپ لفٹنگ، ٹف ٹائلز، سیوریج،واٹر سپلائی سکیم،
واٹر فلٹریشن پلانٹ،سٹریٹ لائٹس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ہاوسنگ کالونی کے علاوہ اربن ٹرانسپورٹ کیلئے فراہم گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا تونسہ میں مستحق افراد میں رضائیاں بھی تقسیم کیں کمشنر نے تونسہ موسی خیل روڈ،
کوہ سلیمان میں پارک ویز کے قیام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے منصوبوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے بریفنگ کے دوران خامیوں کو
فوری طور پر دو رکرنے کی ہدایت کی کمشنرنے پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے افسران سے کہاکہ وہ متعلقہ محکموں سے قریبی رابطہ رکھیں
اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ٹائم لائن پر عملدرآمد کرائیں انہوں نے کہاکہ منصوبوں میں تاخیرسمیت کسی بھی مسئلہ کی صورت میں بروقت نشاندہی کی جائے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ضلع میں آٹا کی دستیابی برقرار رکھنے کیلئے خود متحرک ہو گئے انہوں نے افسران کے ہمراہ گزشتہ
روز لغاری فلورملز سمیت دیگر ملز کا دورہ کیا کوٹہ کے مطابق آٹا کی تیاری اور معیار کا جائزہ لیافوڈ کے افسران نے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ
ضلع ڈیرہ غازیخان میں گندم اورآٹا کی کوئی قلت نہیں شہریوں کی طلب کے مطابق آٹا تیار کر کے سیل پوائنٹس، سہولت بازار او رمارکیٹوں میں فراہم کیاجا رہاہے ریونیو افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے کہ
وہ کوٹہ کے مطابق فلور ملز سے آٹا کی تیاری او رمقررہ پوائنٹس پر دستیابی یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ
انتظامیہ کے پاس گندم وافر مقدار میں موجود ہے ضرورت پڑنے پر فلور ملز سے زیادہ مقدارمیں آٹا تیار کرایاجاسکتاہے
شہری افواہوں پرکان نہ دھریں آٹا کی عدم دستیابی اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں ان کے آفس سے رجوع کیا جاسکتاہے
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ وہ سیل پوائنٹس کی نگرانی کے ساتھ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے او رمتاثرین کے بروقت اور بہترعلاج معالجہ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں
ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بہتر دیکھ بھال کی جا رہی ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گزشتہ روز
ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے ہسپتال میں موجود سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی
ڈپٹی کمشنر نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران داخل مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ہسپتال میں نصب مشینری کی ورکنگ کے بارے میں بھی بریفنگ لی۔
ڈیرہ غازیخان
ایس ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پنجاب کی ہدایت پر ریجن پولیس نے ماہ نومبر کے دوران منشیات فروشوں،
ناجائز اسلحہ، مجرمان اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیااور 231مقدمات درج کرائے گئے
ایس ایس پی نے بتایاکہ ناجائز اسلحہ کی مد میں دو کلاشنکوف، پانچ رائفلز، ایک ریوالور، 27پسٹلز، چار گن، ایک ریپٹر، 512گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیاگیا اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی کے
دوران 1394لٹر شراب، 10310گرام چرس اور 1400گرام بھنگ برآمد کر کے 38مقدمات درج کیے گئے ایس ایس پی نے مزید بتایاکہ گزشتہ ماہ کے دوران 36مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے جن میں پانچ اے کیٹیگری اور 31بی کیٹیگری کے مجرمان شامل تھے
انہوں نے بتایاکہ تیز رفتاری پر 80افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے 78تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی
اور مختلف شاہرات پر 912افراد کو مدد فراہم کی گئی اس دوران 26گمشدہ بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا 70غیر رجسٹرڈموٹر سائیکلوں کو بند کیاگیا
ڈیرہ غازیخان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ سپلائی کرنیوالوں کیخلاف گرینڈ آپریشن،ناکہ بندی کے دوران دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ، 4,320 لٹر مضرصحت دودھ تلف،
ناقص انتظامات پر 3 فوڈ یونٹس سیل، متعدد فوڈ پوائنٹس کو 114,500 روپے کے جرمانے عائد،300کلو مٹھائی برآمد، 60کلو ملاوٹی مصالحے تلف، 241 شاپس مالکان کو
وارننگ نوٹسز جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی طرف سے
ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 189 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضر صحت خوراک کی فروخت پر 3 فوڈ یونٹس سربمہر جبکہ 113 کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے۔
مظفر گڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
دوران کارروائی 40 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8,290 لٹر دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔ 34 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپل پاس
جبکہ 6 گاڑیوں کے سیمپل فیل ہوئے۔ ملاوٹ پائے جانے پر 6 گاڑیوں میں موجود 2,920 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کردیا گیا۔ لیکٹوسکین ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی
اس کے علاوہ ڈی جی خان میں عمران سویٹس پروڈکشن یونٹ کو واشنگ ایریا میں گندگی، فوڈ لائسنس نہ ہونے اور تیار مصنوعات پر لیبلنگ نہ کرنے جبکہ
رحیم یارخان میں کراچی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو آلودہ مشینری سے خوراک کی تیاری پر سربمہر کیا گیا۔
مزید برآں لیہ میں اکرم بیف شاپ کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کردیا گیا۔مجموعی طور پر کی گئی
کارروائیوں کے دوران4,320 لٹر ملاوٹی دودھ، 60کلو ملاوٹی مصالحے تلف جبکہ 300 کلو مٹھائی، 20کلو شوگر، 20کلو آٹااور 20کلو بیکری آئٹمز برآمد کیے گئے۔
ڈیرہ غازیخان
معافی اور توبہ ایسی ہو کہ آنے والی زندگی شہاد ت دے ۔ وطن عزیز میں جو قوانین موجود ہیں اگر ان کا اطلاق مساوت کے ساتھ کر دیا جائے
اور کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے تو ملک سے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ
کون کتنے خلوص سے ان قوانین کا نفاذ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک میں قوانین پربحث کرتے ہیں کہ ایسے ہونی چاہیے ،ان میں فلاں تبدیلی ہونی چاہیے ۔
میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر انہی قوانین کو ایمانداری کے ساتھ نافذ کر دیا جائے تو ان شاءاللہ مسائل نہ رہیں گے ۔
ہاں اگر کوئی کرنا نہیں چاہتا اللہ نے اُسے اختیار بھی دیا رکھا ہے تو روز محشر ہر ایک نے اپنے اختیارات کا جوابدہ ہونا ہے ۔
تو وہاں اگر کسی سے سوال یہ ہوگیا تو وہ لمحہ بہت کٹھن ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام اعتدال کا راستہ ہے
اور یہی صراط مستقیم ہے جہاں بھی ہم کسی سے زیادتی کرتے ہیںیا وہ عمل اختیار کرتے ہیں جو کہ منع ہے تو یہ سب ہمارے اندر تکبر اور انا کے سبب سے ہے۔
اور یہی ظلم ہے کہ کسی چیز کو اس کی اصل جگہ پر نہ رکھا جائے ۔یاد رہے کہ 6,5 دسمبر بروز ہفتہ ،اتوار کو دارالعرفا ن منارہ میں دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع منعقد ہو رہا ہے
جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی براہ راست اتوار دن 11 بجے خصوصی خطاب فرمائیں گے اور اجتماعی دعا بھی ہو گی ۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ صدرتونسہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،ڈی پی او عمرسعید ملک کی ہدایت پر کرائمنل اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن چوری
شدہ بھینس اصل مالک کے حوالے میر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف کی شب و روز محنت کرائمنل اشخاص کے خلاف کریک ڈاؤن کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے
عمار یاسر ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ نے مقدمہ نمبر282/20تھانہ صدرتونسہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ بھینس برآمد کی،
پولیس نے برآمد ہونے والی بھینس مالیتی 2،55،000روپےقانونی کارروائی کے بعد مالک محمد یوسف سکنہ بیٹ سوائی کے حوالے کر دی
اس موقع پر میر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف نے کہا کہ عوام کے مال و متاع کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے
اسی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب کی خصوصی ہدایت پرمیر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کا
انعقادکیا گیا کثیر تعداد میں عوام الناس علاقہ برائے کھلی کچہری اکٹھے ہوئے کھلی کچہری کے انعقاد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
عوام الناس نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل موقع پر حل کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے
عوام الناس کو باور کرایا گیا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق فری کیس رجسٹر کیے جاتے ہیں
کسی بھی پولیس آفیسر کو رشوت نہ دی جائے یا کوئی رشوت کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو میرے نوٹس میں دیا جائے۔
شہریوں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے پولیس عوام کی خادم ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ان کے جائز مسائل حل کریں۔
میرے دروازے شہریوں کے لیے کھلے ہیں کھلی کچہری کا سلسلہ روزانہ کی بنیا د پر جاری رہے گا۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع لیہ میں ماں،بیٹیوں اور بہو کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی وقوعہ پر آر پی اوفیصل رانا کی فالو اپ مانیٹرنگ جاری،7ملزمان نے گرفتاری کے
خوف سے عبوری ضمانتیں کروا لیں،آر پی او کی ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کروانے کی سخت ہدایات،
جن ملزمان کی ضمانتیں نہیں ہیں انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے،آر پی او کا حکم،
تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کے تھانہ کروڑ کے علاقہ میں ماں اس کی2بیٹیوں اور بہو کے ساتھ7ماہ تک مبینہ زیادتی کے وقوعہ کے حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی
محمد فیصل رانا نے مسلسل فالواپ مانیٹرنگ جاری رکھی،آر پی او نے ڈی پی او لیہ کو فون کر کے ان سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے
اقدامات کے متعلق پوچھا،ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی او فیصل رانا کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ
مقدمہ میں نامزد7ملزمان عمران،کامران،مجاہد،قاصد،زاہد،ارشد اور عمران نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں،
جبکہ ملزمان اظہر اور مہدی کی ضمانتیں نہیں ہوئیں ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے میں ذاتی طور پر نگرانی کریں،جن ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروائی ہیں
عدالت میں مقررہ تاریخ پر پولیس ان کے خلاف ایسے ٹھوس ثبوت عدالت میں پیش کرے کہ ملزمان کی ضمانتیں خارج ہو جائیں،
انہوں نے کہا کہ عبوری ضمانتوں والے ملزمان کی ضمانتیں ہر قیمت پر خارج ہونی چاہییں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جن ملزمان کی ضمانتیں نہیں ہیں انہیں پولیس فوری گرفتار کرنے کے لئے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے،
انہوں نے کہا کہ اگر اس وقوعہ کے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے متاثرہ فیملی پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتی
تو ڈی پی او جائے وقوعہ پر جا کر کیمپ آفس بنائیں،اس وقت تک یہ کیمپ آفس کام کرے جب تک ملزمان قانون کے شکنجے میں نہیں آتے،
آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی پی او متاثرہ فیملی کی سیکورٹی کے حوالے سے روازنہ کی بنیاد پر مجھے آگاہ کریں گے
جبکہ مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاری اور تفتیشی مراحل کے حوالے سے میں خود ڈی پی او سے فالو اپ لوں گا۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع راجن پور کے علاقہ روجھان میں احساس کفالت پروگرام سنٹر پر ہونے والی کشیدگی پر آر پی او فیصل رانا کا سخت نوٹس،
ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او نے پولیس لاٹھی چارج کئے جانے کی سختی سے تردید کر دی،
تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ روجھان میں احساس کفالت پروگرام کے سنٹر پرہونے والی کشیدگی کی خبروں کا ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے
سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او فیصل گلزار نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
پولیس کو احساس کفالت پروگرام سنٹر پر ہونے والی کشیدگی کی اطلاع ملی پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانون کے عین مطابق کارروائی کرتے ہوئے
کشیدگی اور افراتفری پیدا کرنے کے الزام علیہان کو حراست میں لے کر تفتیش کی،پولیس نے موقع پر نہ تو کسی قسم کا لاٹھی چارج کیا
اور نہ ہی کوئی مردو عورت زخمی ہوئی،ڈی پی او نے بتایا کہ لاٹھی چارج اور عورت کے زخمی ہونے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں
اس طرح کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،آر پی او فیصل رانا نے ہدایت کی کہ پولیس کو اگر کسی جگہ پر
کسی قسم کی کشیدگی کی اطلاع ملتی ہے تو پولیس قانون کے عین مطابق وہی کارروائی کر سکتی ہے
جس کا قانون نے اسے موقع و محل کے حقائق کے مطابق اختیار دیا ہے،اختیارات سے تجاوز کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی،
آر پی او نے حکم دیا کہ وقوعہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ شواہد کے ساتھ انکے دفتر میں بھجوائی جائے۔
ڈیرہ غازیخان
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال نوید عباس کلاچی نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا ریجنل آفس لاہور سے ملتان منتقل کرنے کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس
بپی نے پسماندہ اضلاع کے غریب ، معذور اور بیمار افراد کے لیے امدادی فنڈز کے دروازے کھول دئیے ہیں
یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ طلباءو طالبات کے تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے پاکستان بھر کے یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یو دستخط ہو چکے ہیں
جس کے تحت اب طلباءو طالبات اپنے تعلیمی اخراجات وصول کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال پہلی بار قوت سماعت سے محڑوم بچے
جن کی عمریں پانچ سال تک ہیں کلیر پلانٹ کے ذریعے فی کس بچے پر بارہ لاکھ سے زیادہ خرچ کرکے ان کی سماعتیں واپس لائی جا رہی ہیں اور ایسے بچوں کے علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن بھی جاری ہے ۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ڈیرہ غازی خان نویع عباس کلاچی نے مزید بتایا کہ معذور افراد کو کسٹمائزڈ وہیل چیئر سٹکس بھی ملتی ہیں ،
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کا پیغام ہے کہ پاکستان بیت المال یتیم بچوں کی نگہداشت اور ان کی تعلیم پر بھی توجہ دے رہے ہیں
اور پناہ گاہ بھی ایم ڈی کی خصوصی شفقت کا ثبوت ہے اور انشاءاللہ ایسے بہت سے سماجی کام زیر تکمیل ہیں جس سے معذور و نادار و یتیم و بیگان کی امداد جو کہ
ان کو میرٹ کے مطابق کوشش سے اس کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف کیا جا رہا ہے یہاں کے رہنے والے مستحق افراد کو سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائی جا سکے۔
ڈیرہ غازیخان
چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ ترقی و تبادلے ملازم کا حسن ہوتے ہیں ترقی پانے والے اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں تاکہ
وہ اپنے مثبت مقاصد حاصل کر سکےں جو ایک اچھے گورنمنٹ ملازم کی ہوتی ہے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز اسسٹنٹ اور سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی پانے والے
افسران کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ کام تو سبھی ہو جاتے ہیں مگر دلچسپی اور خوشی سے کیا ہوا کام اس کام میں نکھار
اور خوبصورتی بھی پیدا کر دیتا ہے ترقی پانے والے افراد پر اب مزید ذمہ داریاں عائد ہو چکی ہیں
وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیں اور ٹیکنالوجی سے مستفید ہوتے ہوئے اپنے کام میں جدت پیدا کریں
ان سے قبل سیکرٹری بورڈ محمد بلال شاہین نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں
اور ایمپلائز کو ترقی کی شکل میں جو خوشی ملی ہے وہ یقینا ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی کاوشوں کا نتیجہ ہے
انشاءاللہ تمام ایمپلائز انکے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے انکی امیدوں پر پورا اتریں گے اور بھر پور دلچسپی سے پہلے سے زیادہ محنت اور دلچسپی سے کام کریں گے
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے ترقی پانے والے ملازمین جن میں محمد ظفر اقبال کھوسہ ،
محمد کلیم دستی ، غلام عباس ، شیر محمد ، حبیب حسین ، اعجاز حسین مہدی ، سراج احمد پراچہ ، محمد سلیم غوری ، محمد شہباز ،
محمد ابراہیم ، و دیگرشامل ہیں کو اسسٹنٹ اور سپرنٹنڈنٹ بننے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈیرہ غازی خان
انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے 6 دسمبر کو ہونے والے انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے انتخابات میں پندرہ امیدواروں نے نگران الیکشن کمیشن آغا نصیر،
حاجی عبدالغفار کو کاعذات نا مز د گی جمع کرا دیئے۔صدارت کیلئے ملک حسین بخش ملاں،حاجی اللہ بخش کلیری،
چودھری نصیر، نائب صدر کے لیے ملک کاشف،قاضی اشفاق،اللہ بچایا رند،امین اکبر، سیکرٹری جنرل کیلئے ملک کاشف،
سجاد کریم رند،چودھری نصیر،حاجی عبداللہ،سیکرٹری اطلاعات کیلئے ملک فرید، کلیم اکبر،سلمان رند اور خزانچی کیلئے ملک ندیم اور
ملک سرفراز نے نامزدگی جمع کرائے۔نگران الیکشن کمیشن آغا نصیر اورحاجی عبدالغفارنے بتایا کہ
آج امیدواروں کو کاعذات کی جانچ پٹرتال کے بعد امیدواروں کو نشانات الاٹ کر دئیے جائیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون