کراچی میں سردی کی شدت میں اضافےکےساتھ ہی گیزرکی مانگ بڑھ گئی ہے۔
خریدارقیمت میں اضافےسےپریشان ہیں جبکہ دکاندار خریداری میں کمی سے مشکلات کاشکارہیں۔۔
کراچی میں جوں جوں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔
شہری ٹھنڈ سےبچنےکےاسباب ڈھونڈ رہےہیں۔۔ سرد موسم میں پانی کوگرم کرنےکیلئےنت نئےالیکڑک اورگیسولین گیزرمتعارف کرائےگئےہیں۔۔
شہری کہتےہیں کہ قیمت آسمان کوچھو رہی ہے۔۔
( مہنگائی نےتوبراحال کردیا جتنےپیسے لائےتھے اب گیزرمہنگا ہوچکا ہے)
(مٹیریل اتنا خراب ہےکہ ہرسال گیزرکی تبدیلی کرنا پڑتی ہے)
گیزرانسٹال کرنےوالوں کےعلاوہ دکانداربھی خریداری کم ہونےسےپریشان ہیں ۔
۔کہتےہیں ہرسال بتدریج گیزرکی خریداری کا تناسب کم ہورہا ہے۔۔
(ہم کاریگرہیں شیٹ اتنی ہلکی آنےلگی ہیں جسکی وجہ سےلائینیں بوسیدہ ہوجاتی ہیں)
(گزشتہ سال 100 گیزربیچےاس بار25 بھی سیل نہیں ہوپارہے)
شہرمیں مختلف اقسام کےگیزر 8 سے 15 ہزارروپےتک میں فروخت کئے جارہے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،