دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب حکومت کا پی ڈی ایم کو مینار پاکستان گراؤنڈ بھرنے کا چیلنج

اپوزیشن وزیراعظم کو اشتعال نہ دلائے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم کو مینار پاکستان گراؤنڈ بھرنے کا چیلنج دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا لاہور جلسہ نہیں روکا جائے گا

نہ کنٹینرز لگیں گے اور نہ ہی کوئی رکاوٹ ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کو اشتعال نہ دلائے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

حکومت کہیں نہیں جارہی،، اپوزیشن کو تھکائیں گے۔۔۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباسے سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا

مینار پاکستان جلسے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے پی ڈی ایم جلسہ گاہ بھر کر دکھائے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی ہے اپوزیشن کو تھکائیں گے۔ حکومت 2023 تک رہے گی اپنی مدت پوری کرے گی۔

اگر مسئلہ کرپشن کیسز نہیں تو وفاق اور پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کی ہمت کریں۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ

  پیپلزپارٹی ایک ٹکٹ میں حکومت اور اپوزیشن دونوں مزے نہ لے

سندھ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کارکردگی دکھائیں ۔

About The Author