دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے آج  یوم  دعا منایا جائے گا

جمعہ کے اجتماعات میں کورونا سے تحفظ کیلئے دعائیں کی جائیں گی

ملک بھر میں کورونا سے بچاو کیلئے آج  یوم  دعا منایا جائے گا۔

جمعہ کے اجتماعات میں کورونا سے تحفظ کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔

صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے ہونے والی وڈیو کانفرنس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے آج ملک بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے ۔

صدر مملکت کہتے ہیں کہ مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے اللہ سے رجوع ضروری ہے

جبکہ وفاق المدارس نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔۔

صدر مملکت کی علماء سے مشاورت سے متعلق وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ

سردیوں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کی روک تھام کے لئے علما کرام و مشائخ اعظم پہلی لہر کی طرح اپنا موثر کردار ادا کریں ۔۔۔

دینی مدارس کے جلسے، تبلیغی اجتماعات،محافل میلاد اور محافل ذکر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے اجتناب کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مساجد، مدارس، خانقاہ اور امام بارگاہ  سے دینی احکامات کی روشنی میں

کرونا وبا کے پیش نظر حفضا ن صحت اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی کا پیغام دیا جائے۔۔ مشاورتی اجلاس میں  چاروں صوبوں گلگت اور آزاد کشمیرکے تمام مسلک کے

علما و مشائخ نے شرکت کی جس میں تمام سیاسی رہنمائوں اور حکومتی عہدیداروں سے مطالبہ کیا  گیاہے کہ

کرونا وائرس سے بڑھتے ہوئے خطرات  کے پیش نظر بہم طور احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔۔۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔

وبا سے تحفظ کے لئے عوام کی آگاہی پر علمائے کرام نے اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

About The Author