دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

تحریک انصاف نے 100 دن میں سرائیکی صوبہ کا وعدہ ایفاء نہ کر کے اپنی مقبولیت کا خاتمہ کیا ملتان میں اس کا رد عمل سامنے آیا ان خیالات کا اظہارِ

سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجہ نے پی ڈی ایم کے جلسےکے حوالے سے نظر بند پریس کلب کوٹ مٹھن کے صدر راؤ سلیم رضا کی رہائی کے

موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اگر چہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اور تحریک انصاف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں

مگر تحریک انصاف نے سرائیکی صوبہ کو اپنا انتخابی نعرہ بنا کر عوام سے دھوکہ کیا سیاسی پارٹیوں کی مفادات کی جنگ ہے

پاکستان میں حقیقی مسلئہ قومیتوں کا ہے اس کے حل کے بغیر سیاسی استحکام نہیں لایا جا سکتا پاکستان میں نان ایشوز پر سیاست کی جاتی ہے

اس وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں سرائیکیوں کو سیکریٹریٹ کی شکل میں لولی پاپ دیا گیا ہے

ہمیں مکمل پہچان دی جائے انہوں نے راؤ سلیم رضا کو رہائی پر مبارکباد دی اور ہار پہنائے۔.

About The Author