دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیت گینگ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرایس ایچ او تھانہ صدر بہاولنگر سجاد احمد کی

سربراہی میں فراز احمد ASIنے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکہ لگا کر اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے والا خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں ارسلان عرف ببی ولد عباس قوم شیخ سکنہ موہل چوک، ابرار علی ولد خالد حسین قوم سید سکنہ پیر خانہ،

اکمل عرف دمچی ولد سردار قوم قائمکا جوئیہ سکنہ پیر خانہ اور آصف عرف آسی ولد نذر فرید قوم کھرل سکنہ بستی کھرلاں والی موضع عاکوکا شامل ہیں۔

ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر 2عدد موٹرسائیکل مالیتی120000روپے،5عدد موبائل فون مالیتی173000روپے اور نقدی 50000روپے برآمد ہوئی

جبکہ ملزمان سے 4عدد پسٹل 30بور بھی برآمد ہوئے۔ملزمان نے دوران تفتیش 6وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا

جبکہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے پولیس ٹیم کی اس شاندار کاروائی پر شاباس دی۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور دن رات میدان عمل میں سرگرم ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ضلعی پولیس کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،

خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں ملزمان گرفتار، شراب،چرس،بھنگ،ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے

درجنوں ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں اے کیٹیگری سمیت 17 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے

خلاف منشیات ایکٹ کے تحت13 مقدمات درج کیے گئے جن میں 382 لیٹرشراب و لاہن معہ آلات کشید02عدد چالو بھٹیاں، 3.980 کلوگرام چرس

اور 20گرام ہیروئن برآمدہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے03ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے ایک عدد رائفل 44بور،ایک عدد رپیٹر 12بور اور ایک عدد پسٹل 30بور برآمد ہوا۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے

اورمزید تفتیش جاری ہے۔ کاروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی

اور متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرزکی کاروائیاں جاری رہیں گی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ملتان جلسہ نالائق نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، چوہدری نورالحسن تنویرMNA ڈویزنل صدرن لیگ

پی ڈی ایم جماعتوں کی تحریک سلیکٹڈ حکومت کو گھربھیج کرہی دم لیں گی، راناعبدالرؤفMPA ضلعی صدرن لیگ،

گرفتاریاں پکڑدھکڑ سے جلسہ وقت سے پہلے ہی کامیاب ہوگیا،عدنان بودلہ

تفصیلات کیمطابق پی ڈی ایم کیجانب سے 30نومبرکاملتان جلسہ ضلع بھرکے ہزاروں کارکنان کے ہمراہ روانگی کے وقت خطاب کرتے ہوئے ڈویزنل صدر ن لیگ چوہدری

نورالحسن تنویر ممبرقومی اسمبلی نے کہا کہ فسطائ حکومت نے پنجاب بھرسے پی ڈی ایم جماعتوں کے بلخصوص نوازشریف کے شیروں کی بلاجواز گرفتاریوں

سے ہمارے حوصلےپست نہیں ہوئے، انشاءاللہ نالائق نااہلوں کاجاناٹہرچکاہے،عوامی ایم پی اےراناعبدالرؤف ضلعی صدر ن لیگ نے

اس موقع پرقافلے میں شریک ہزاروں کارکنوں سے کہاکہ ناکام نااہل حکومت نے اپنی نااہلیوں،مہنگائ بیروزگاری ،کرپشن سے پاکستانیوں کا جینادوبھر کردیا ہے،

لوگ بھوک افلاس سے اپنے بچے فروخت اور خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں، مسلم لیگی کارکنان سے مخاطب عدنان اصغر بودلہ ڈویزنل سیکرٹری اطلاعات ن لیگ نے کہاکہ

سلیکٹڈحکومت اب نوازشریف کے متوالوں کے اگے ٹک نہیں سکے گی،آج کاجلسہ نیازی حکومت کو چلتاکردے گا

ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہمیں ہمارے قائدنوازشریف کے بیانیے اور مشن سے نہیں روک سکتی،

بہاولنگر ضلع سے ہزاروں کارکنان کاروں،ویگنوں بسوں پرسوار ہوکرمقامی لیگی ضلعی وڈویزنل لیڈروں کی قیادت میں ملتان جلسہ کیلئے پرجوش حکومت مخالف

،

اور مسلم لیگ نوازشریف،شہبازشریف،مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے روانہ ہوئے،ہر طرف عید کاسماں تھا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بہاول نگر میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی سربراہی میں فنانس اینڈ پلاننگ آفس بہاول نگر میں

ریونیو خدمت کچہری لگائی گئی جس میں ممبر بورڈ آف ریونیو ( ممبر جوڈیشل )ملک ذوالفقار ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ،

اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی ، تمام ریونیو افسران اور سٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر سائلین کی ایک بڑی تعداد بھی اپنے مسائل کے حل کے لیے کچہری میں تھی۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ریونیو خدمت کچہری سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہر شعبے میں ریفارمز لانے کا عزم کر رکھا ہے

اور ہم نے ضلع بہاول نگر میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے تاکہ

لوگ بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کےلیے آئیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرکے فرسودہ اور تاخیری حربوں پر مبنی

ریونیوسسٹم میں مائینڈ سیٹ کی بھی تبدیلی چاہتی ہے اور سرکاری دفاتر میں عوام کے لیے آسانیاں اور خدمات میں بہتر ریسپانس کی خواہاں ہے۔

اس موقع پر ریونیو خدمت کچہری میں ریونیورریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات ، رجسٹری،ڈومیسائل اور سائلین کے ریونیو مسائل کو فی الفور حل کیا گیا۔ شعیب جدون نے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ

ریونیو کھلی کچہریوں کا انعقاد حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے،جس میں تمام شعبوں کو ایک چھت تلے جمع کرکے ریونیو سے متعلقہ عوام کی شکایات و مسائل کا موقع پر

ازالہ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ریونیو ریکارڈ اور کھلی کچہری کے مقاصد کے حصول میں کسی رکاوٹ ،

تساہل اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ

پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق خود کو تبدیل کرکے سرخ فیتے کی روایات کو دفن کر دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

About The Author