مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

سیاسی ورکرز کو پر امن احتجاج پر قیدوبند میں ڈالنا سول ،ملٹری مارشل لاء کی بدترین روایت

بھٹو شہید اور بی بی رانی شھید کی جمہوریت کی بقاء اوراستحکام کے لئے جانوں کے نذرانے رائیگاں نہیں جائیں گے

بی بی شھید کے جیالے بی بی کے مشن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،جیلیں اور ہتھکڑیاں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں، ملک غلام یاسین ہمشیرہ

پاکستان پیپلزپارٹی حاجی پورشریف کی سینئر ترین راہنما ملک غلام یاسین ہمشیرہ نے اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا

کہ 30 نومبر 2020 پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس اورپی ڈی ایم کے ملتان میں جلسے سے قبل اپوزیشن راہنمائوں اورسیاسی ورکروں کی پکڑ دھکڑ

غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے کی تمام تر حکومتی کوششوں اور کاروائیوں کی بھرپور طور پر مذمت کرتے ہیں

اورحکومت وقت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے جہموری روایتوں کے برعکس ہیں جن کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے

اور سیاسی ورکرز کو پر امن احتجاج سے روکنا اور قید وبندکی مشکلیں اورصعوبتیں اور قید وبند میں ورکرز کو ڈالنا ہر دور میں سول

ملٹری مارشل لاء کی بدترین روایتیں رہی ہیں مگر قائد عوام بھٹو شہید اور بی بی رانی شہید نے ان پر کوئی کمپرومائز نہ کیا حتی کہ جان تک کی بازی لگادی

اورقیامت تک انکی یادیں باقی رہیں گی،حکومت وقت کو ہوش میں آناچاہیئے جیلیں

ہتھکڑیاں قیدوبند بی بی شھید کے جیالوں کو جمہوریت کے استحکام کے لئے نہ ڈرا سکتی ہیں نہ دھمکا سکتی ہیں

ہمارے عزم و حوصلے کل بھی بلند تھے آج بھی بلند ہیں

سیاسی جلسے جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں مگر سلیکٹڈ حکمران مدہوشی میں ہیں

اور انکے غلط فیصلے انکی بادشاہت اور حکومت کے خاتمے کا سبب ہونگے۔


راجن پور

( بیورو چیف )

سماجی تنظیموں آواز فاونڈیشن پاکستان اور نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے اشتراک سے اجالا پروگرام کے تحت خواتین کے 20 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر

مبنی مقامی ھوٹل میں پر ھجوم پریس کانفرنس منعقد ھوئی جسمیں نیلاب کے ایڈوائزری پینل کے ممبران ڈاکٹر امجد اسلام خان پتافی ۔رانا سعید احمد خان کے علاوہ ممتاز.

عالم دین و ممبر ضلعی امن کمیٹی علامہ قاری عابد حسین سلطانی ضلعی صدر شعبہ خواتین پاکستان تحریک انصاف جام رقیہ بی بی صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پااکستان میں خواتین بچیوں اور بچوں کے علاوہ

خواجہ سراوں کے ساتھ جنسی و جسمانی تشدد کے بڑھتے ھوئے واقعات باعث تشویش ھیں ھم حکومت سے مطالبہ کرتے ھیں کہ بچوں کے سکولوں کے نصاب میں روزمرہ زندگی کی فنی مہارتوں پر تعلیم دی جائے جو کہ ان کی جنس مخالف کی حساسیت ‘ ھراساں کرنے اور جنسی تشدد سے متعلق قانونی و اخلاقی تربیت کرے لڑکیوں کیلئیے ثانوی تعلیم حاصل کرنے کا

حق دینے کیلئیے آڑٹیکل 25 A پر حقیقی معنوں میں عملدرامد کروایا جائے پولیس تھانوں میں جنسی تشدد کا شکار خواتین کیلئیے رپورٹ درج کرنے کا عمل آسان بنایا جائے اور ھر تھانہ میں الگ خواتین ڈیسک بنایا جائے

فوجداری کا نظام موثر بنایا جائے مردانہ حاکمیت کے معاشرے میں خواتین کو بھی برابری کی بنیاد پر مکمل تحفظ فراھم کیا جائے

تمام سرکاری و نجی اداروں میں خواتین کو ملازمتوں کے یکساں مواقع فراھم کئیے جائیں

زیادتی کے واقعات کی تفتیش میں دیگر شواھد کے ساتھ فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات کی تفتیش کی جائے

اور فوری طور پر سزاوں کا اطلاق کر کے ان پر عملدرامد کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ

ایسے واقعات کی تفتیش پر مامور پولیس افسران کی تربیت کی جائے اور سول سوسائٹی بھی اس سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کرتے ھوئے آگاھی مہم چلائے

انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس طرح کے واقعات کا شکار خواتین اور بچوں کے نام میڈیا میں شائع نہ کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے

پریس کانفرنس میں محکمہ پولیس محکمہ تعلیم کے نمائندگان خواجہ سراوں کی نمائندہ میڈم

راشی میڈم علینا کے علاوہ خواتین ٹیچرز طالبات نوجوانوں اور میڈیا کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: