دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایک اور قومی کرکٹر کو بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کا اعزاز

دلبر حسین نے پی ایس ایل سیزن 5 میں 14 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا

لاہور۔

ایک اور قومی کرکٹر کو بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کا اعزاز مل گیا

لاہور قلندرز کے فاسٹ باولر اور فیصل آباد کے رہائشی دلبر حسین بگ بیش سیزن 10 میں میلبرن سٹارز کی نمائندگی کرینگے

۔ 27 سالہ فاسٹ باولر کا میلبرن سٹارز سے پورے سیزن کے لئے معاہدہ طے پاگیا

 دلبر حسین نے پی ایس ایل سیزن 5 میں 14 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا

 دلبر حسین کو حارث روف کی جگہ میلبرن سٹارز کا حصہ بنایا گیا ہے

حارث روف دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ساتھ مصروف ہونے کے باعث بی بی ایل 10 میں نہیں کھیل سکیں گے۔

About The Author