دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ناجائزتجاوزات و قبضہ مافیا سرگرم ، متعلقہ حکام کی بے حسی ،کاروائیاں بےسود
ڈپٹی کمشنر راجن پور

اےسی جام پور سے اصلاح واحوال کامطالبہ
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں ناجائز تجاوزات اورقبضہ مافیا کیخلاف یونین کونسل اور ٹائون کمیٹی انتظامیہ کیطرف سے متعدد بار بار ناجائز تجاوزات کے

خاتمہ اورسدباب کے حوالے سے ایکشن کیاگیا مگر اسکا کوئی مستقل حل نہ نکل سکا جس کے سبب سڑکیں

چوک چوراہے،گلیاں بازار سکڑ کر رہ گئےآنے جانے میں پیدل راہگیروں تک کوبھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

دوکانداروں نے اپنی منی مانی کرتے ہوئے اپنی دوکانوں کے اگے غیر قانونی تھڑے اور تجاوزات قائم کررکھے ہیں جس سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں

اوربعض اوقات شدید رش کیصورت میں خاص طور سکولز کے اوقات کار میں عام راہگیروں اور بالخصوص طلباءوطالبات کو بےحد پریشانی اور دشواری کا سامنا کرناپڑتا ہے

اس سلسلے میں ڈیلی سویل کے توسط سے اہلیان حاجی پور شریف و عوامی،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل

اے سی جام پور ملک فاروق احمد اور ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف ذوالقرنین حیدر سے سڑکوں

چوکوں ،چوراہوں ،گلیوں،بازاروں کی گشادگی کیساتھ ناجائز تجازوات کےخاتمہ اورقبضہ مافیا کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

About The Author