دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے،پی ڈی ایم جنوبی پنجاب کے قائدین و کارکنان کو گرفتار اور نظر بند کرنا قابل مذمت ہے

ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے،ملتان جلسہ ہرصورت ہوگا،تمام جماعتی عہدیداران وکارکنان عوام کو جلسہ گاہ لانے کی منصوبہ بندی کریں،سلیکٹڈ اب ریجیکٹڈ،حکمرانوں کواب جانا ہوگا

سیاسی کارکن گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں ہوتے گرفتار قائدین و کارکنان کو فی الفور رہاکیا جائے اور چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے

جمعیت علماء اسلام ضلع ڈیرہ غازیخان کے رہنماؤں مولاناقاری جمال عبدالناصر، ملک فیض محمد ایڈوکیٹ، مولانامحمد عثمان گوندل،

قاری محمدطاہر جلبانی، احمدحسن کھلول،عبدالمجید خان ڈیوانی،مولانافہد عزیز بلوچ، قاری اللہ وسایا رحیمی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں

پی ڈی ایم جنوبی پنجاب کے قائدین و کارکنان کو ملتان جلسہ سے روکنے کے لئے گرفتار اور نظر بند کرنا شروع کردیاہے جنوبی پنجاب کے ذمہ داران اور اہم متحرک کارکنان کو

چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گرفتار کیا جا رہا ہے نام نہاد حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے،

گرفتاریوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں جے یو آئی کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو نااہل

حکمرانوں کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے اس کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں

پی ڈی ایم کے کارکن ان دو نمبر ہتھکنڈوں سے نہ تو گھبرانے والے اور نہ ہی خوفزدہ ہونے والے ہیں، جے یو آئی کے رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ

جعلی اور عوام دشمن حکمرانوں کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنے فرائض آئین و قانون کے دائرے میں سرانجام دیں

جلسے و جلوس کرناہمارا جمہوری و آئینی حق ہے، جس سے کوئی قوت ہمیں نہیں روک سکتی،

جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہاکہ کہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کے کارکنان ورعہدیداران حکومتی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں

اور پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ملتان جلسہ کو ہرحال میں کامیاب کرانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں اور مل کر گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا دیں

ان شا ء اللہ العزیز نااہل سلیکٹڈحکمران چند دنوں کی مہمان ہیں ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

علامہ خادم حسین رضوی ناموس رسالتؐ کے عظیم پہرے دارتھے، ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،

عشق رسولؐ میں جینا اور مرنا اور ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرنااہل حق کا شیوہ رہا ہے تحفظ ختم نبوت ؐکی تحریک کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے

بات تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی امیر حافظ احمد محمود نے مرکزی جامع مسجد بلاک 3 میں علامہ خادم حُسین رضوی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ عاشقان رسولؐ کے دل رنجیدہ ہیں خادم حسین رضوی کا خلاء پیدا ہوا ہے مشکل سے پرہو گا،

علامہ خادم حسین رضوی کی دینی وادبی اور اہلسنت کیلئے کی جانیوالی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

اس موقع پر خبیب احمد نقشبندی،قاری صالح محمد باروی،حضرت بابانسیم اللہ سیفی،حضرت صاحبزادہ فیض محمد شاہمجمالی،

علامہ حضوربخش کریمی،مفتی زبیر احمد قادری،علامہ مفتی غلام رسول فیضی،صوفی محمد یوسف اورسید غلام عباس شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

آپ کی دین کی اشاعت اور عشق رسول ؐکے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی علامہ خادم حسین رضوی ایک عاجز شخصیت کے حامل تھے

اور اپنے آپ کو حضورؐ کا ادنیٰ غلام و خادم سمجھتے تھے اپنی اکثر تقاریر میں خود کو ناموس رسالتؐ کا چوکیدار قرار دیا،

اللہ باری تعالیٰ علامہ خادم رضوی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔


ڈیرہ غازیخان

سوئی ناردرن گیس کے آفیسر علمدار حسین بھٹی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب نجی میرج ہال پل ڈاٹ پر منعقد کی گئی

جس میں چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اخوند ہمایوں رضا

محمود الحسن بھٹی، پاکستان علماء کونسل کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عمر فاروق مکی

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی،شبلی شب خیز غوری، سید عبدالعلیم شاہ، اللہ ڈتہ بھمبھانی

خلیل الرحمن لغاری،سجاد حسین بھٹی، حاجی غلام مرتضیٰ بھٹی، حاجی ساجد حسین بھٹی ایس ڈی او سوئی گیس

حاجی امجد حسین بھٹی، ریاض حسین بھٹی، ارشاد حسین بھٹی، فضل عباس بھٹی

اسد اللہ بھٹی، محمد علی بھٹی سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی، وکلاء، تاجروں نے شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ڈیرہ غازیخان

چیف انجینئر میپکو بلوں کی ریکوری کیلئے خود گلیوں میں نکل آئے،بجلی بلوں کی وصولی اور عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے کی

ہدایت شکایات سینٹر اور سٹاف صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے الرٹ رہیں،درج ہونے والی شکایات پر کرونا ایس او پیز اور سیفٹی آلات کا مکمل استعما ل کیاجائے۔

تفصیل کے مطابق چیف انجینئر ٹی اینڈ جی میپکوعبدالرحیم سومرونے ڈی جی خان ڈویژن نے گزشتہ روز میپکوسرکل میں ایس ای اور ایکسین حضرات سے ایک خصوصی

میٹنگ کی ان کے ہمراہ چیف انجینئر پلاننگ سید خالد علی چشتی موجود تھے میٹنگ میں جس میں سرکل کی ریکوری اور لاسز کا جائزہ لیاگیا،

میٹنگ کے بعد غیر معمولی طور پر میپکو چیف اٹھے اور ایس ای عمران محمود ایکسین ممتاز احمدسولنگی ایس ڈی او فسٹ سب ڈویژن شہزاد بشیر کوساتھ لیا

اور ان کے ہمراہ سب ڈویژن فسٹ کے علاقے میں نکل گئے

جہاں انہوں نے مستقل ڈیفالٹر شہریوں سے بقایاجات وصولی کیلئے دروازے بجائے

اور میپکو بقایاجات وصول کئے۔شہریوں سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ اپنے بقایاجات بروقت اداکریں۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کاروائی،مخبری پر ملزم کو گرفتار کر کے بھنگ برآمد کر لی مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق

تھانہ درخواست جمال خان نے مخبر کی اطلاع پر بھنگ فروش کو گرفتار کر لیا

گرفتار ہونے والا ملزم مرتضی عرف ٹیکو سے ہزاروں روپے مالیت کی 2510 گرام بھنگ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا

مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان اقبال احمد بزدار کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری ہیں

اور ہم معاشرے سے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں

نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا، غیر ملکی سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے

جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں

سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

اسی چیکنگ کے تسلسل میں محمد یوسف انچارج چیک پوسٹ سخی سرور نے مخبر کی اطلاع پر بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر

نان کسٹم پیڈ سامان جن میں 40 بیک شاپر، 10 بیگ چائنیز نمک، 48 کاٹن بسکٹ اور 68 کاٹن ملک کریم برآمد کئے

جو غیر قانونی طریقے سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی

نان کسٹم پیڈ سامان قبضہ پولیس کر کےقانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالہ انچارج چیک پوسٹ محمد یوسف نے کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ”کاروکاری“ قرار دے کر باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی

ملزم باپ کو حراست میں لے لیا گیا،سماجی حلقوں کی طرف سے ”کاروکاری“ کی قبیح روائت کے خلاف فیصل رانا کی ”ایگریسو پولیسنگ“ کی سوشل میڈیا پر تعریف

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کے ضلع لیہ کے تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے

رہائشی باپ نے17/18سالہ بیٹی کو ”کاروکاری“ قرار دے کر رات گئے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

ملزم جرم چھپانے کے لئے بیٹی کے قتل کو طبعی موت قرار دے کر دفنانے کی کوشش کر رہا ہے

آر پی او فیصل رانا نے فوری طور پر ڈی پی او لیہ کو لاش بر آمد کرنے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی

آر پی او فیصل رانا کے بار بار ٹیلی فون پر فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ لڑکی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے

ملزم باپ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی،ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے رہائشی ملزم عبد الرشید کو اپنی 17/18 سالہ بیٹی سدرا بی بی پر شک تھا کہ

اس کے عبد الطیف نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں،ملزم عبد الرشید نے اپنی بیٹی سدرا بی بی کو ”کاروکاری“ قرار دیتے ہوئے

رات 3بجے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،ملزم جرم چھپانے کے لئے لاش کو دفنانا چاہتا تھا،مقتولہ سدرا بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے

جبکہ ملزم عبد الرشید سے تفتیش جاری ہے،آر پی او فیصل رانا نے ملزم باپ کی طرف سے قتل کی گئی

بیٹی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم باپ کو حراست میں لینے پر لیہ پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ

ریاستی قانون کی موجودگی میں کوئی شخص بھی انا پرستی کے خول میں بند ہو کر اپنے قانون بنا کر کسی کی جان نہیں لے سکتا،

ہم نے خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے

مطابق ہم نے ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع سے ”کاروکاری“ کی قبیح اور ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والی روائت کو قانون کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے،انہوں نے کہا کہ

پولیس زیر حراست ملزم سے تفتیش کر کے اس وقوعہ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرے

آر پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ چوک اعظم کے سب انسپکٹر محمد شریف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنی کے جن واقعات میں معاشرتی اور سماجی دباؤ اور مجبوریوں کی وجہ سے متاثرہ پارٹی کا کوئی شخص مدعی مقدمہ بننے سے گریزاں ہے

تو ایسے واقعات میں پولیس مدعی بنے گی،

انہوں نے ہدائت کی کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم یا ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے انسپکٹر قیصر حسنین ایس ایچ او تھانہ گدائی

انسپکٹر عبدالقیوم ایس ایچ او تھانہ چوٹی،انسپکٹر بخت نصر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور،سب انسپکٹر مہار ذوالفقار ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان

سب انسپکٹر حامد مقبول ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ،سب انسپکٹر شکیل احمد بخاری ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ،سب انسپکٹر زمان یسین ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن،

سب انسپکٹر غزال حیدر ایس ایچ او تھانہ سول لائن،سب انسپکٹر ابرار احمد ایس ایچ او تھانہ وہوا تعینات جبکہ اسی طرح انسپکٹر سجاد احمد شاہ انسپکٹر ہیڈ کوارٹر

سب انسپکٹر علی عمران انچارج۔CIA ڈیرہ غازیخان، سب انسپکٹر اقبال احمد انچارج CIA تونسہ شریف، سب انسپکٹر محمد لطیف انچارج

CIA کوٹ چھٹہ اور PSO ٹو DPO سب انسپکٹر محمد محسن کو تعینات کر دیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کے ہدایت کے مطابق یکم دسمبر کو دن 10 بجے تحصیل کمپلیکس

میں کھلی کچہری ہوگی

جس میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ تما م محکموں کے افسران موجود ہوں گے۔

About The Author