دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

عوام کوملتان جلسہ میں جانے سے روکنے کے لئیے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئیے جارہے ہیں لو گ بھوک افلاس رشوت نا انصافی سے تنگ آکرمرنے مارنے پرتل چکے ہیں

یہ ان خیالات کااظہارچوہدری نورالحسن تنویر ممبر قومی اسمبلی ڈویزنل صدرن مسلم لیگ ن بہاولپور نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ملتان کاجلسہ جنوبی پنجاب کا

حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ن لیگ کاراستہ گرفتاریوں ‘پھانسیوں سے نہیں روکاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ

عمرانی حکومت کے ادنی نوکرچاکر حکمران عوام کیلئے بے رحم جلاد بن چکے ہیں جن کی ہرپالیسی نااہلی کاشرم ناک اشتہار ہے انہوں نے کہا کہ

گالی گلوچ جھوٹ افترا’ میڈیادشمنی غیرجمہوری روے ان کاٹریڈ مارک ہیں جب تک انہیں گھرنہیں بھیجاجاتاملک کی ترقی کے سارے راستے بندرہیں گے

انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی رات گئے مسلم لیگی کارکنوں عہدیدران کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں

انہوں کہا خود ساختہ جمہوری دور میں جمہوری کارکنوں کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا جارہا ہے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہاہم

اس عمرانی سرکار کی آمرانہ طرز حکمرانی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے جس دور میں جینا مشکل ہو

اس دور میں جینا لازم ہے انشااللہ کارکنان ہر صورت ملتان جلسہ میں پہنچیں گے اور اس نااہل نکمی حکومت کیخلاف اپنا جمہوری اور آئینی احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔


تحریر:
محمد شہزاد بھٹی نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ (ن) PP-239 بہاول نگر

عنوان: آوارہ کتے اور ہمارا سیاسی کلچر

میرا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع بھاولنگر سے ہے جہاں کتا مار مہم نہیں چلتی آوارہ کتے گلیوں کی مفت چوکیداری کا ذمہ لے کر محلہ داروں سے روٹی کی توقع رکھتے ہیں اور گلی میں آنے جانے والوں پر بھونکتے ہیں

لیکن میں نے کبھی اپنی زندگی میں کسی جنازے پر ان آوارہ کتوں کو بھونکتے نہیں دیکھا۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ کتے اعلی تعلٰیم یافتہ نہیں ہوتے یا پھر میت کے

احترام میں یا سوگواری کی کیفیت محسوس کر کے یہ کُتے بھی خاموش ہو جاتے ہیں- آپ نے دیکھا ہو گا کہ دیہاتوں میں دشمن دار لوگ بڑے خونخوار کتے رکھتے اور کھلا چھوڑ دیتے ہیں

لیکن جب آس پاس کوئی خوشی یا غمی ہو تو اپنے اپنے کتوں کو باندھ لیتے ہیں کاش سیاسی پارٹیاں بھی

اِس سے کچھ نصیحت حاصل کر کے اپنے کارکنوں کی تربیت کریں جنہیں کسی کی بیماری اور موت پر بھی پھبتیاں کسنے کے لئیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

اس میں شک نہیں کُتے ہر جگہ ہوتے ہیں شہر ہو یا دیہات کیا کبھی آپ نے اپنی زندگی میں کسی جنازے پر آوارہ کتوں کو بھونکتے دیکھا ہے؟ ہرگز نہیں-

مگر ہمارا سیاسی کلچر قابل افسوس ہے کہ ابھی والدہ کا جنازہ و تدفین باقی ہوتی ہے اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو پیشی پر بلا لیا جاتا ہے

جو قابل مذمت ہے_

سارا پاکستان جانتا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں انکی اوپن ہارٹ سرجری ہونا باقی ہے اور ادھر نیب بھی انہیں

مختلف سیاسی مقدمات میں گرفتار کرنے کےلئیے بے قرار ہے ‏سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف بولنے والے ذرا عمران خاں نیازی کے بارے بھی

جان لیں 16فروری 1985شوکت خانم کی وفات کا دن اور اُسی دن عمران خاں نیازی آسٹریلیا نیوساؤتھ ویلز کی طرف سے میچ کھیل رہا تھا

وہ ماں کے جنازے میں نہیں آیا تھا اس وقت اس پر نہ کوئی کیس تھا اور نہ اسکی جان کو خطرہ تھا نہ وہ شدید بیمار تھا اور نہ ہی وہ علاج کی غرض سے آسٹریلیا گیا تھا

مگر پھر بھی شوکت خانم کے جنازے میں کیوں آیا تھا اس سوال کا جواب کسی تحریک انصاف والے پاس نہیں اور جو ماحول سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور

سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ کی رحلت پر پیدا کیا گیا وہ نہ صرف غیراسلامی ہے بلکہ غیراخلاقی بھی ہے-

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ کی رحلت پر گہرا دکھ اور

افسوس ہے اللہ کریم بیگم شمیم اختر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور دیگر

پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔ بیگم شمیم اختر نے اپنی زندگی اصول پرست ,صابر اور مدبر ماں بن کر گذاری۔ ان کا سیاسی و سماجی کردار ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا کہ حکومت مصنوعی گرانی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرکے قیمتوں کو کنٹرول کرلیا ہے

اور مارکیٹ مافیاز کی اجارہ داری پر مضبوط ہاتھ ڈالا ہے تاکہ عوام کو لوٹنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں پرائس کنٹرول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

جس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون، ڈی پی او قدوس بیگ، اے ڈی سی آر سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی،

جبکہ دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک اور مختلف محکموں کے افسران وانجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا کہ چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں

اور پرائس کنٹرول کےمیکانزم پر موثر عمل درآمد اسی طرح جاری رہے گا۔

اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فروخت و دستیابی سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سہولت بازاروں میں کنٹرول ریٹ پر اشیاء کی فروخت کا بھی جائزہ لیا گیا۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کا اہم ترین تقاضا ہے اور عوام احساس ذمہ داری ،

احتیاطی تدابیر اور ماسک کا استعمال کرکے کورونا کی دوسری لہر سے بچ سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر قدوس بیگ کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انعام جمالی، ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ، سیکرٹری آر ٹی اے

رانا محسن اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ انجمن تاجران کے نمائندوں اور علماء کرام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر انتظامیہ عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گی

اور تاجران اور تمام طبقات اس ضمن میں تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اس وبا کا مقابلہ کرسکیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ ماسک کے استعمال ،

سماجی فاصلہ کی پابندی اور ہینڈ واشنگ سے اس وبا کی روک تھام ممکن ہے۔ اجلاس میں ڈی ایچ او نے بریفنگ میں بتایا کہ

ضلع میں 14408 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس وقت 71کورونا پازیٹو ہیں اور 10844 کورونا نیگیٹو ہیں۔ کورونا کے مرض کو 476 افراد نے شکست دی ہے جبکہ ضلع بھر میں 12افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

About The Author