نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملتان کا آج ہونے ولاجلسہ مہروں

اور کٹھ پتلیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومتی بوکھلاہٹ واضح ہے،

اب یہ نوشتہ دیوار ہے کہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا،کارکنان گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

حکومت جبر کے ساتھ جلسہ روکنا چاہتی ہے،عوام جلسے میں بھر پورشرکت کرکے ثابت کریں کہ وہ حکومت اور مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں،

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کامہنگائی کنٹرول کرنا اس کے بس میں نہیں رہا

کیونکہ وزیراعظم پاکستان اور اس کے وزیر اور مشیر نا اہل ہیں،حکومت نے مہنگائی کو کورونا سے زیاد ہ خطرناک وائرس بنا دیا ہے

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ملتان کا آج ہونے ولاجلسہ کٹھ پتلیوں اور مہروں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

ہمارے کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے ان گھروں پر چھاپے ما رے جار ہے ہیں، ن لیگ کے کارکنان گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہیں

حکومت جبر کے ساتھ ملتان جلسہ روکنا چاہتی ہے جس پر اسے ناکامی ہوگی

انہوں نے کہا کہ پوری سیاسی زندگی میں کسی حکومت کو اتنا خوفزدہ نہیں دیکھا جتنا موجودہ حکومت کو دیکھ رہا ہوں

اگر حکومت کو ڈر نہ ہوتا اور وہ خوفزدہ نہ ہوتی تو پکڑ دھکڑ نہ کرتی

اگر حکومت نے جلسہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تو احتجاج کی یہ تحریک پورے پاکستان میں پھیل جائے گی

انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ جلسے میں شریک ہو کر ثابت کریں کہ وہ حکومت اورمہنگائی سے تنگ آچکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کو کورونا سے زیاد ہ خطرناک وائرس بنا دیا ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

ملک بھرمیں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر،کوٹ ادو شہر میں پرائیویٹ نجی تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئے

شہر کے کئی علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے،اکیڈیمیاں کھول دی گئیں،طلباء طالبات کی زندگیاں دائر پر لگ گئیں

انتظامیہ نے بھی چپ سادھ لی،والدین کا احتجاج،اس بارے تفصیل کے مطابق پاکستان میں مہلک کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے

اور اسی وجہ سے حکومت نے ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے ملک کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دینے کا فیصلہ کیا تھا

اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا وائرس کی دوسری لہر میں خطرناک اضافے کے بعد 26نومبر سے 24دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے

جبکہ25دسمبر سے 10جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات کا اعلان کیا تھا

کوٹ ادو شہر میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کئے جانے کے حکومتی احکامات بالخصوص نجی سکولز مالکان نے ہوا میں اڑا ئیے ہیں

کوٹ ادو شہر شہر کی گلی اور محلوں میں واقع نجی سکولز مالکان اپنے اپنے طلباء کو بغیر یونیفارم کے سکول طلب کیا جا رہا ہے

اور ان سے فیسیں بھی وصول کی جا رہی ہیں،کوٹ ادو شہر میں واقع گلی عطاء الحق وکیل اور گلی ڈاکٹر طارق جمشید کی عقب میں قائم اکیڈیمیوں کے مالکان سمیت دیگر کئی

پرائیویٹ نجی تعلیمی اداروں نے علی الصبح 7بجے سے خفیہ کلاس لگا کر طلباء وطالبات کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں

دوسری طرف تحصیل انتظامیہ نے پتہ ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کررکھی ہے

طلباء وطالبات کے والدین نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ

کوٹ ادو میں کھلنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ایکشن لیا جائے

اورحکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

احساس کفالت پروگرام سروے،تحصیل کوٹ ادو میں سروے کرنے والی ٹیم 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم،تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر ٹیموں نے سروے کے لئے

فی گھر5سو سے ایک ہزار روپے وصول کرنا شروع کر دئیے،تحصیل انچارج سمیت ٹھیکیدا بھی حصہ دار،دیہی علاقوں میں کئی خواتین متاثر،مال مویشی فروخت کر کے

سروے ٹیم کو پیسے دینے لگی،ٹیم کی کرپشن پر شہریوں کا ٹھیکہ دار کے خلاف احتجاج، پروگرام انچارج ثانیہ نشتر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس بارے تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کاپہلا کمپیوٹرائزڈسرویجوملک بھرمیں جاری ہے

احساس سرویکیذریعیملک میں ضرورت مندگھرانوں کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ

حکومت فلاحی منصوبے بہترطور پر تشکیل دیاورحکومتی وظیفے حقیقی مستحقین تک پہنچ سکیں

اس کمپیوٹرائزڈ سروے کیلیئے بہت سی ایپس کا استعمال کیا جا رہاہے جو کہ سروے ٹیم کے ارکان کے موبائلوں اور ٹیبلٹس پر سروے کے مقاصد کیلیئے نصب کی گئی ہیں

احساس سروے کے تحت سو فیصد گھرانوں کا سروے یقینی بنانے کیلیئے تحصیل میں آبادی کی بنیاد پر بلاکس بنائے گئے ہیں

اور ایک بلاک میں اوسط 200 سے 450 گھر انے شامل کئے گئے ہیں،تحصیل کوٹ ادو میں احساس سروے جاری ہے

جس کا ٹھیکہ ایک این جی او سوشل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کو دیا گیا ہے

تحصیل کوٹ ادو میں یہ سروے 8ماہ سے جاری ہے مگر تحصیل بھر کی سروے ٹیم کے150ملازمین کو ٹھیکہ دار کی جانب سے تنخواہیں نہیں دی جا سکیں،

تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر سروے ٹیموں نے علاقوں میں کرپشن کا آغاز کردیا ہے اور سروے ٹیم فی گھرانہ 5سو روپے سے ایک ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں،اس تمام کرپشن میں سروے ٹیم کے انچارج ا ور تحصیل انچارج بھی شامل ہیں،

دوسری طرف بیوہ،یتیم غریب،مستحق خواتین نے سروے میں کامیاب ہونے کیلئے اپنے مال مویشی فروخت کرکے ٹیموں کو پیسے دے رہے ہیں،

شہریوں نے کرپشن کرنے اور سروے کے پیسے وصول کرنے پر سروے ٹیموں سمیت ٹھیکیدار اور تحصیل انچارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پروگرام انچارج ثانیہ نشتر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

معروف عالم دین مفتی محمد عارف سعید کے والد امام مسجد وخطیب حافظ محمد سعید جوکہ گزشتہ وز انتقال کرگئے تھے

مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی عید گاہ میں ادا کی گئی جس میں علماء کرام،مفتیان سمیت سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجر،وکلاء،ڈاکٹر،صحافیوں سمیت ہر

مکتبہ فکر کے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی،مرحوم حافظ محمد سعید نے جامع مسجد بس اڈہ میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے علاوہ خطیب اورامام رہے

اورتمام عمر سر پر چھابری کے ذریعے منیاری کا سامان فروخت کرتے رہے

آخری عمر میں علالت کے باعث چھابری نہ اٹھا سکنے کی وجہ سے شاپر میں منیاری کا سامان اٹھا کر گلی محلوں میں فروخت کرکے روزی کماتے رہے تھے۔

About The Author