ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کی کاروائی جواء کھیلتے ہوئے 11 جواری گرفتارتفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو مخبر نے اطلاع دی کہ چاہ چاندنے والا پر
جواری جواء کھیل رہےہیں جس پر تھانہ کوٹ۔چھٹہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے میں مصروف 11 عدد جواریوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر داؤ پر لگی ہوئی
رقم اور موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جرائم کا خاتمہ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس کی اولین ترجیح ہے
اور ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان کے ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن سردار عباس گورچانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز نے ہمیشہ جیلیں صعوبتیں برداشت کیں،
ہمارے قائد نے بھی یہی کچھ عملی طور پر کر کے دکھایا۔ ملک کی خاطر کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہو گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنی رہائش گاہ ڈویژنل آفس انفارمیشن پر میر شاہ نواز بھٹو کی62ویں سالگرہ اور بختاور بھٹو کی منگنی کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا
سردار عباس گورچانی نے کہا کہ موجودہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ جو ملتان میں 30نومبر کو ہو رہا ہے
اس میں حکومتی صفوں میں گھبراہٹ اور راتوں کی نیندیں حرام ہیں ملتان میں ریلی کے دوران بے شمار پارٹی ورکرز کی گرفتاریاں کیں،
اس سے پیپلز پارٹی کبھی نہیں گھبرائی بلکہ ان کا گراف اوپر ہوا۔ ہتھکڑیاں پیپلز پارٹی کے ورکرز کا زیور ہیں۔
تمام اپوزیشن جماعتیں جلسہ میں شرکت کریں گی پیپلز پارٹی کے ڈی جی خان ڈویژن سے راجن پور،
لیہ، مظفر گڑھ، بھرپورقافلوں کی شکل میں پہنچیں گے تمام رکاوٹوں کا مقابلہ کریں گے
ڈیرہ غازی خان سے سردار دوست محمد کھوسہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور
دیگر پارٹی عہدیداران کی قیادت میں ملتان میں جلوس کی صورت میں شرکت کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا
جس کی صدارت کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کی مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے
اجلاس میں میونسپل سروسز اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں
میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عوامی مسائل کے حل کیلئے فعال کردار ادا کریں
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔افسراں منصوبوں کی مقررہ معیاد کے اندر تکمیل کے لیے کڑی نگرانی کریں اور معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا اجلاس میں دی گئی
ہدایات پر عملدرآمد کرانا متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے ضروری ریکارڈ کے تیاری سمیت آئندہ اجلاس میں ہدایات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے
اجلاس میں ٹریفک کی روانی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی جی خان میں سیوریج،واٹر سپلائی صفائی اور دیگر معاملات کے حل کیلئے
ملکر کام کیا جائیگا۔ چمن زار کالونی یوسی نمبر 13 میں نالی اور سولنگ کے کام کے فوراً ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں
اورشہر میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کو جلد از جلد فنگشنل کرکے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہینڈ اوور کیا جائے
اور جعلی کنکشن کاٹ دیئے جائیں اجلاس میں کمشنر نے کارپوریشن کے واجبات کی وصولی میں عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کیاانہوں نے کہاکہ سو فیصد واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں بتایاگیا کہ
ڈی جی خان کے میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔کمشنر نے کہاکہ اراکین اسمبلی کی معاونت سے میونسپل سروسز اور دیگر مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کارپوریشن ڈی جی خان کو مضبوط کرنے کیلئے واجبات کی وصولی کو فوکس کیا جائے۔
اجلاس میں ڈی جی خان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم،تجاوزات،ٹریفک منیجمنٹ، میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا
اورڈی جی خان شہر میں عارضی اور پختہ تجاوزات بلا امتیاز مسمار کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ڈی جی خان کے 500 دکانداروں کو تجاوزات پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں
بغیر نقشہ فیس ادا کرکے بنائے جانے والے پلازوں کو نوٹسز جاری کر کے نقشہ فیس وصول کی جائے
اور باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے اجلاس میں اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا اور اے سی صدر راشد نعمت نے بھی شرکت کی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنرڈی جی خان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سیکرٹری ہاوسنگ ساوتھ پنجاب
لیاقت چٹھہ کے ہمراہ گزشتہ روز مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا
اور ڈی جی خان کی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے آفیسرز کلب کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا
اور کام کی رفتار کار تیز کرنے کی ہدایت کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ
وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں آفیسرز کلب کی بحالی کے منصوبہ کو
جلد مکمل کیا جائے کیا اس موقع پردیگر امور کے بارے میں بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈیرہ غازیخان
ضلع ڈیرہ غازی خان میں یکم دسمبر سے شاپر بیگ پر پابندی ہوگی تاجروں سے مذاکرات کے بعد پولی تھین بیگز کے متبادل انتظامات کے لئے 30 نومبر تک کا وقت دیا گیا تھا
اور آج اس حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،
اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات اشفاق حسین بخاری اور دیگر نے اہم مارکیٹوں کی ہر دکان پر
جاکر دکان داروں سے ملاقات کی اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اور تاجروں سے تعاون کی بھی درخواست کی گئی۔
مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز اور دیگر نے کہا کہ کہ
عدالت کے حکم پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں بھی پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
شاپر بیگز سے سیوریج کی بندش سمیت ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی تھی۔ڈیرہ غازی خان کی تاجر برادری عوامی مسائل کے حل اور صاف ماحول کے لیے تعاون کرے کپڑے
اور کاغذ کے بیگز استعمال کیے جائیں۔شہری بھی خریداری کے لئے اپنے ساتھ کپڑے کا تھیلا ضرور لے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ تمام دفاتر کے مین گیٹ اور اردگرد صفائی اور ضروری لائٹس کا انتظام کیا جائے
اور دفاتر کے بورڈز نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں اور سائلین کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام کیا جائے
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز سمیت تمام محکمو ں کے افسران موجود تھے
کمشنر ہدایت کی کہ ملازمین دفاترمیں سائلین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں اور مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی رہنمائی کی جائے
کمشنر نے کہاکہ دفاتر کی ٹوٹی ہوئی دیواروں کو مرمت کرایاجائے اور ایک ہی کلر سکیم ہونی چاہیئے کمشنرنے کہاکہ
دفاتر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں
اور کام کی رفتار تیز تر کی جائے انہوں نے کہاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ
ان کے ثمرات تادیر لوگوں کو مل سکیں کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے
انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی کمشنر نے کہاکہ
افسران فیلڈ میں نکلیں اور کام کی نگرانی کریں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹیں فوری دور کی جائیں اجلاس میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن میں حکومتی پالیسی اور
ہدایات کے مطابق دفتری اوقات کار میں امورکی انجام دہی جاری ہےانہوں نے کہاکہ بورڈ سے ملحقہ بنک بھی کھلا ہے اور بورڈ کے اندر قائم ڈاکخانہ کا عملہ بھی
بدستور خدمات انجام دے رہا ہے شیخ امجد حسین نے دفتر بورڈ آنے والوں سے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے کیونکہ ماسک کے بغیر بورڈ دفاتر اور بنک میں داخلہ ممنوع ہے
انہوں نے کہا کہ بورڈ عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرائیں انہوں نے کہاکہ وزیٹرز اپنا قومی شناختی کارڈساتھ لائیں ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے
مزید بتایاکہ بورڈ کی ویب سائیٹ مکمل طو رپر فنکشنل ہے اور تمام ضروری معلومات / دستاویزات،
فارم وغیرہ اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں سائلین /امیدواران غیر ضروری دفتر آنے کی بجائے بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisedgkhan.edu.pk پرمتعلقہ امور کے بارے میں
رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان
پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گورنمنٹ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال چکی ہے
عوام کے لیے مشکل وقت گذر چکا ہے مہنگائی میں واضع کمی آرہی ہے حکومتی ریلیف پیکج سے صنعتوں کا پہیہ چل چکا ہے کنسٹرکشن انڈسٹری اونچی اڑان کا آغاز کر چکی ہے نئے روزگار کے دروازے عوام پر کھل چکے ہیں
کوڈ۔19کی دوسری خطرناک لہر کو بہت دانائی سے اور مل جل کر قابو کرنا ہے ایسے میں PDMکے جلسے نہ صرف بے وقت کی راگنی ہے بلکہ اپوزیشن کی بے حس اور ظالم ہونے کی نشانی ہے اپوزیشن کوڈ کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں
عوام کی جان کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے اور مشکل حالات میں حکومتی مثبت اقدامات کے فائدے عوام تک نہیں پہنچنے دینا چاہتی ہے عوام کو انکو اچھی طرح جانتی ہے جنوبی پنجاب کی عوام انکو پہلے بھی مسترد کر چکی ہے
اور آئندہ بھی وہ انشاء اللہ مثبت تبدیلی اور ترقی کے سفر میں عمران خان، عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ
ڈیرہ غازی خان میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کے تعاون سے ڈیرہ غازی خان میں اپنے آپ کو بدلنے اور خود میں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی سے
انقلابی پروگرام ’پرواز شاہین‘ کا تاسیسی اجلاس آج بروز اتوار 29نومبر شام تین بجے فرید آباد نزد ٹاور میں ہوگا ڈاکٹر شاہینہ نے مزید بتایا کہ
یہ غیر سیاسی پروگرام ہے جو لوگ اپنی زندگی میں خوشی اور اطمینان چاہتے ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ
کردار سازی کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ وہ دنیا اور آخرت کی فلاح پا سکیں۔
وہ اس پروگرام میں نہ صرف شامل ہوں بلکہ اسکا مستقل حصہ بنیں
کیونکہ یہ ایک غیر سیاسی پروگرام ہے سرکاری ملازم بھی اسکا حصہ بن سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ
مایوسی کے اندھیروں میں یہ پروگرام روشنی کی ایسی کرن ہے جو گیم چینجر بن سکتا ہے۔
ڈیرہ غازیخان
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا ہے کہ اگر ملتان جلسہ سے روکا گیا
تو بھرپور رد عمل دیں گے 30 نومبر کو ہر طرح کے ردعمل پر حکومت ذمہ دار ہوگی ڈیرہ غازی خان میں کرپشن کا نیا طریقہ دریافت ہوا ہے
گولڈ کی لین دین پر ڈیلز ہو رہی ہیں عمران خان کرپشن پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں کھوسہ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شبلی شب خیز غوری، رانا اکبر،بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ، خلیل خان برمانی ایڈووکیٹ،
حاجی خدا بخش کھوسہ، سید عامر شاہ، سلطان کھوسہ، عثمان بھٹہ، ملک مظہر حسین ایڈووکیٹ سمیت درجنوں کارکن موجود تھے
دوست محمد خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیز سے ملک میں غریب پریشان ہے گندم کا بحران موجودہ حکومتی ناقص پالیسیز کا نتیجہ ہے
سستی گندم درآمد ہوئی اور مہنگی گندم برآمد ہوئی4 سال موجودہ حکومت نے سول نافرمانی سمیت دھرنے دیئے
جب سب کچھ سستا تھا تب عمران خان کو مہنگائی کی پریشانی تھی آج اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جو بد انتظامی اس دور میں ہوئی پہلے کبھی نہیں ہوئی
انہوں نے کہا کہ جو جلسہ پی ڈی ایم کرتی ہے حکومت رکاوٹ ڈالتی ہے ہم پارلیمنٹ یا پی ٹی وی پر حملہ کرنے نہیں جارہے ہیں
ہم عوامی مسائل کے حل کے لئے جلسہ کرنا چاہتے ہیں ناقص خارجہ پالیسیز پر بات انہیں اچھی نہیں لگتی پاکستان کو موجودہ حکومت پستی کی طرف ڈالا جارہا ہے
ملتان جلسے سے قبل گرفتاریاں افسوسناک ہیں عمران خان یاد رکھیں اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا ہم ملتان جانا چاہتے ہیں
اور انشاء اللہ جائیں گے حکومت اختلاف میں اپوزیشن کارکنان پر ناجائز مقدمات درج کروا رہی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان میں موجودہ حکومت میں کرپشن عروج پر ہے
حکومت جہاں چاہتی ہے وہاں کورونا ایس او پیز پر مقدمات درج کرارہی ہے جہاں جہاں کرپشن ہورہی ہے
اس کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں ڈی جی خان میں گولڈ کی لین دین پر ڈیلز ہورہی ہیں اگر عمران خان ان معاملات سے بے خبر ہیں میں نہیں مانتا عمران خان کرپشن پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں
جو حالات حکومت نے پیدا کئے وہ خود ذمہ دار ہوگی اگر دریائے سندھ پر رکاوٹ رکھی تو بی پلان بنا لیا ہے
راستوں سے کنٹینرز اٹھانے کے لئے کرینز ساتھ ہونگی انتظامیہ کے کسی ناجائز فیصلوں کا ساتھ مت دیں
انتظامیہ کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں کہ وہ عوام کی فلاح کے لئے کام کریں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ