دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

فاضل پور روڈ پر دھندی کے مقام پر ایل پی جی گیس سلنڈر سے بھرے پھٹہ رکشے میں اچانک آگ بھڑکنے سے دھماکے .

علاقہ میں شدید خوف و ہراس
تفصیل کیمطابق فاضل پور روڈ پر دھندی بس سٹاپ کے مقام پر ایل پی جی گیس سلنڈر سے بھرے پھٹہ رکشے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور شدید دھماکے شروع ہوگئے

جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا اور بدحواسی کے عالم میں رکشہ قریبی دوکان میں گھس گیا

دوکان میں بھی آگ بھڑک اٹھی ایک سلنڈر ساتھ والی فصلوں میں جا گرا دھماکے سے رکشے کو آگ نے فوری طور پر اپنی لپیٹ میں لےلیا

اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اورقریبی دوکان میں رکھا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا .

رکشہ ڈرائیور خوف سے موقع پر بھاگ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

ریسکیو 1122اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

اور علاقہ کو سیل کردیا.ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پالیاگیا

تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی متعلقہ پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔


جام پور ۔

( وقائع نگار )

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئن، بیروزگار نوجوان تحریک، انقلابی طلباء محاذ کے عبدالرؤف لُنڈ۔ ایڈوکیٹ، شہر یار ذوق، سچل سرمست، طیب رفیق،

عرفان پتافی، اسد امین گوپانگ، جعفر احمدانی، ظفراحمدانی، شکیل احمدانی، باسط سومرو، اعجاز سومرو،

آصف گشکوری، خلیل بھٹی، فخر اعوان اور عطا اللہ اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں طلباء ایکشن کمیٹی اور انقلابی طلباء محاذ کیطرف سے ملک بھر

میں سٹوڈنٹس یونین کی بحالی اور طلباء کے حقوق، نت بڑھتی ہوئی فیسوں کے خلاف یکجہتی مارچ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ھے کہ ملک کے نوجوان اپنے خلاف ہونے والے استحصال کے خلاف اب جاگ اٹھے ہیں۔

تو وہ وقت دور نہیں جب وہ استحصالی حکمران ٹولے اور طبقے سے اپنے حقوق حاصل کر کے رہینگے۔ انہوں نے کہا طلباء کو حقوق سے محروم رکھنا اس نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک طرف طلباء پر

تعلیم مہنگی فیسوں اور اخراجات کے دروازے بند کئے جا رھے ہیں۔ دوسری طرف ان کو اپنے فیصلے خود کرنے سے محروم رکھا جا رہا ھے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اور طلباء کی ہر قسم کی انقلابی جدوجہد کو سپورٹ کرتے ہیں۔


 راجن پور

( بیورو چیف )

پنجاب حکومت کے احساس پنجاب باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح جام پور سے کردیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد تھے

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال راجن پورتہمینہ دلشاد سوشل ویلفئیر افسر یو سی ڈی جام پور تہمینہ امیر گورمانی،

ضلعی چیئرمین عشرزکواۃ راجن پور عبدالرزاق راجہ،رقیہ بی بی ضلعی صدر خواتین ونگ راجن پور اے سی آفس جامپور کے پروگرام کوارڈینیٹر انجیینئر ارسلان حفیظ خان ،

صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی، سینیٹری انسپکٹر ملک ظفر اقبال گدارہ ماسٹر ملک مرید حسین اوجلہ سمیت دیگر بھی شریک تھے

اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر تہمینہ دلشاد،

سوشل ویلفئیر افیسر تہمینہ امیر گورمانی نے بتایا کہ بزرگ افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے. پنجاب حکومت کا احسن اقدام ھے

خاص طور پر غریب اور مستحق بزرگ افراد جن کی عمر 65 برس سے زائد ھے کیلئیے یہ ایک اچھا پروگرام ہے

اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع راجن پور روجہان کے 23سو 34جبکہ جام پور کی 11سو 55خواتین کو پہلے مرحلے میں کارڈ تقسیم کئے جائیں گے

جسکا جام پور میں افتتاح کردیاگیاہے راجن پور اور روجہان میں کل سے اسکا افتتاح ہوگا۔


:حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،مین انڈس ہائی قاتل خونی روڈ میں تبدیل، حادثات کاشکار اپاہج و معذور افراد زندگی بھر کے لئے ذہنی اذیت وکرب میں مبتلا،

کمیونیکیشن اینڈ ورکس،محکمہ ہائی وے کے سابقہ ادوار میں من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکوں کےباعث ناقص میٹریل کااستعمال ،اعلی حکام کاروائی سےگریزاں

2010کے سیلاب کے بعد پورے ضلع بھر کی رابطہ سڑکیں تباہ اور شدید ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئی تھیں.

جن کی تعیرو مرمت اور بحالی کے لئے متعلقہ محکموں کمیونیکیشن اینڈ ورکس اورمحکمہ ہائی وےنے اپنے من پسند اورجنہیں سابق ممبران اسمبلی کی مکمل آشیر باد حاصل تھی

انہیں ٹھیکے دیئے جنہو ں نے کرپشن اور ناقص میٹریل کے ریکارڈ توڑ دیئے جن کیخلاف کاروائی آج بھی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے

جس کے سبب ضلع بھر کی خستہ حال ٹوٹ پھوٹ کاشکار اور گڑھوں میں تبدیل سڑکیں انسانی زندگیوں کوموت کے منہ میں دھکیلنے کیساتھ ساتھ ان پر چلنے والی گاڑیوں کے لیئے

نقصان دہ تو ہیں ہی خدانخواستہ مزید کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بھی بن سکتی ہیں جسطرف متعلقہ محکمے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر طوطا چشمی اور ٹال مٹول سے کام لےرہے ہیں

جبکہ مین انڈس ہائی وے پنکچر لگا کر جس کی تعمیرو مرمت تو بظا ہر کردی گئی مگر مین شاہراہ اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کے گزر گاہ ہونے کے سبب آئے

روزحادثات کے سبب قاتل خونی روڈ میں تبدیل ہوچکی ہے اور فاضل پور سے راجن پور شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے.

حادثات کاشکار اپاہج و معذور افراد زندگی بھر کے لئے ذہنی اذیت وکرب کا شکار ہیں.اور لقمہ اجل بننےوالی قیمتی جانیں اپنے پیاروں کےلئے صرف یادوں کی حد تک باقی ہیں

اور دو رویہ ون وے ہونے کےبرسوں سے جھوٹے دعوئوں ،وعدوں اور طفل تسلیوں کے باوجود صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے .

اہل علاقہ نے ڈیلی سویل کے توسط سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ،وزیر اعلی پنجاب،

اور وزیرا عظم پاکستان سے ایف ڈبلیو او کے ذریعے ضلع بھر کی رابطہ سڑکوں اور مین انڈس ہائی قاتل خونی روڈ کی دو رویہ ون وے روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہوسکے اور کم وقت اور کم لاگت میں معیاری اور بین الاقوامی معیار کا کام ہوسکے.اور انسانی قیمتی جانیں مزید لقمہ اجل بننے سےبچ سکیں


.

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے داجل کینال کی سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر سائیفن کی کھڑے پانی اورناقص میٹریل سے تعمیر تباہی سے دوچار ،

نہری علاقے غیر محفوظ ،سیلابی پانی کی گزرگاہ علاقہ مکینوں کے لئے موت کے کنویں میں تبدیل

داجل کینال جوکہ سینکڑوں کلومیڑ پر مشتمل ہے اور ٹیل تک کے کسانوں کو فصلوں کی سیرابی اور جانداروں کے پینے کے پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے

مگر محکمہ انہار کے حکام وافسران کی غفلت و کوتاہیوں کے سبب بھل صفائی،پشتوں کی مضبوطی،

بروقت پانی کی فراہمی و دیگر مسائل کے سبب ششماہی ہونیکے باوجود تین ماہ سے بھی کم ایام میں پانی فراہم کیاجاتا ہے

مگر اب افسران کی ملی بھگت سے داجل کینال کی سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر سائیفنز کی کھڑے پانی میں اور ناقص میٹریل سے تعمیر تباہی سےدورچار ہے

جس کے سبب نہری علاقے غیر محفوظ اور سیلابی پانی کی گزرگاہ علاقہ مکینوں کےلیئے موت کے کنویں میں تبدیل ہوچکی ہے

علاقہ مکینوں ،غریب کسانوں ،کاشتکاروں اور ذمینداروں نے چیف انجینئر انہار، سیکریٹری انہار اور صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سے فوری کاروائی اور اصلاح واحوال کا مطالبہ کیاہے

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف


:حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع بھرمیں محکمہ تعلیم کی کارگردگی؟اکثر سکول بنیادی سہولیات ،

پینے کےپاک صاف میٹھے پانی، سربراہ ادارہ،

مکمل سٹاف،سہولیات،چاردیواری،واش رومز،کمپیوٹرلیبز،سائنس لیبارٹریز،

لائبریریوں سے محروم، نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں ضائع ہونے کے باوجود تعلیمی پسماندگی عروج پر

ضلع راجنپور جوکہ پنجاب کا پسماندہ ترین ضلع ہونے پر عرف عام ہے ہر حوالے سے پسماندہ رکھا گیا ضلع تعلیمی پسماندگی میں سہولیات کے فقدان کی وجہ سے

بدقسمتی سےسرفہرست ہے طلباء اور موجود اساتذہ میں بے شک ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار میں سرکاری سکولز مال مویشیوں کے باندھنے

اور ڈیروں وبیٹھکوں کے طور پر استعمال کیئے جاتے تھے جہاں کروڑوں کےفنڈزضائع گھوسٹ سکولز اور اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے تھے.

مگردور جدید کے تقاضوں اور ڈیجیٹل سسٹم نے جہاں ان چیزوں کاخاتمہ کیا مگر افسوس صورتحال آج بھی توجہ طلب ہے اور رہی سہی کسر کرونا نےپوری کردی ہے

تعلیمی صورتحال ابتر ہے. محکمہ تعلیم کے اعلی حکام کی عدم توجہی کے باعث ضلع بھرکےاکثر وبیشتر سکول بالخصوص گرلزسکولز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں

جہاں پینے کا پاک صاف میٹھا پانی تک میسر نہیں جس سےطلباء و طالبات مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ،

اکثر سکول سربراہ ادارہ،مکمل سٹاف اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ ،سائنس و ریاضی کے اساتذہ ،چار دیواری،مکمل عمارت،واش رومز،کمپیوٹر لیبز،سائس لیبارٹریز،لائبریریوں،گراسی پلاٹس ،

کھیلوں کے میدانوں سے محروم اور کھیلوں کے سامان و مواقع بھی میسر نہیں.کئی خستہ حال عمارتیں سانحات کا موجب بن سکتی ہیں.

درجہ چہارم کے ملازمین کی تعنیاتی بھی ہردور میں مصلحتوں کا شکار رہی ہے.روزبروزبڑھتی آبادی طلباء و طالبات کی تعداد میں اضافے کے باوجود حکومتی سہولیات و ترجیحات نہ ہونےکےبرابر ہیں اور سکولز کی کمی کے سبب پرائیویٹ سکولز کی

بڑھتی تعداد طبقاتی نظام تعلیم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے جوکہ موجودہ حکومت کے یکساں نظام اور نصاب تعلیم کے منشور پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے.

اور آن لائن نظام تعلیم کے سسٹم کیوجہ سے غریب طلبا ء و طالبات کےلئے تعلیم کاحصول خواب بنتا جارہا ہے.

جبکہ نان سیلری بجٹ کی مد میں کروڑوں روپے ضائع ہونیکے باوجود بھی یہاں کے سکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور طلباءوطالبات کو بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے آج بھی میلوں کاسفرطےکرنا پڑتاہے

اور بہتر ذرائع آمدورفت نہ ہونیکے سبب طلباء اور بالخصوص طالبات شدید پریشانی اورمشکلات کا شکار ہیں

اہلیان ضلع راجن پور،عوامی ، سماجی، سیاسی، مذہبی، صحافتی حلقوں نے ڈیلی سویل کے توسط سے سی ای او ایجوکیشن،ڈپٹی کمشنر راجن پور،کمشنر ڈی جی خان،

سیکریٹری تعلیم،صوبائی و وفاقی وزیر تعلیم ،گورنر ،وزیر اعلی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان صدر مملکت عارف علوی سے راجن پورمیں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیا م

اور ضلع بھر کی ٹائون کمیٹیز کی سطح تک ہائیر سکینڈری سکولز اورکالج برائے خواتین اور ویلیج و نیبر ہڈ کونسلز کی سطح تک گرلز وبوائز ہائی سکولزکے قیام کیساتھ ساتھ

قصبوں اور دیہاتوں میں آبادی کے تناسب سے عالمی معیار کے پرائمری سکولز کا مکمل عصر حاضر کی جدید سہولیات ومکمل سٹاف کیساتھ قیام کا پر زور مطالبہ کیا ہے

تاکہ احساس محرومی پسماندگی کیساتھ ساتھ تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے.

ملک خلیل الرحمن واسنی حاجی پورشریف

About The Author