دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محترمہ بینظیر بھٹوشہید اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی

سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی

محترمہ بینظیر بھٹوشہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی،

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

 

منگنی کی رسم بلاول ہاؤس کراچی میں انجام پائی۔ اس موقع پر محمود چودھری اور بختاور بھٹو نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔ منگنی کے لئے محمود چودھری فیملی کے ہمراہ گزشتہ رات کراچی پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق منگنی کیلئے بختاور بھٹو نے خصوصی لباس ڈیزائن کرایا۔

تقریب میں موجود مہمانوں کے لیے مختلف انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جبکہ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں صنم بھٹو، فریال تالپور، ڈاکٹر عذرا پیچوہو شریک ہوئیں، جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر بھی شریک ہوئے۔

سابق صدر آصف زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی

About The Author