دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پی ڈی ایم کا ملتان میں30نومبر کاجلسہ حکومت کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،
عوام باہر نکلیں جعلی حکومت چنددنوں کی مہمان ہے، رانا عبدالروف ممبر پنجاب اسمبلی وضلعی صدرن لیگ،نااہل حکومت نے غریب عوام کے منہ سےروٹی

کانوالہ چھین لیا، سوشل میڈیا ہیڈ مسلم لیگ(ن) پاکستان راناعاطف رؤف سابق چیئر مین بلدیہ بہاولنگر ،
تفصیلات کیمطابق مسلم ن لیگ کے راہنماؤں کا ملتان میں 30نومبر کو پی ڈی ایم کےہونیوالےجلسےکےبارے میں میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے لیگی راہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمدنوازشریف نے ووٹ کو

عزت دو کانعرہ دیا ہے،ماضی کے ادوار میں ڈکٹیروں نےجسطرح ووٹ کے تقدس کی پامالی کی،جس سے سترسالوں سے ملکی حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں، عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ،

سے موجودنااہل نالائق حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کانوالہ تک چھین لیا،ادویات،آٹا چینی گھی،دالیں ،سبزیاں ،

بلکہ تمام ضروریات زندگی تک مہنگی کردیں ہیں،لوگ فاقوں سے مررہےہیں، نااہل حکمران عمران نیازی نے لوگوں 50لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریاں دینے کاجھوٹا وعدہ کیا

مگر لاکھوں لوگوں کو بیروزگار،اور بے گھرکردیا ادویات کی قیمتیں چھ سو فیصد تک مہنگی کرکے عوام سےزندہ رہنے کاحق بھی چھین لیا

پی ڈی ایم انشاءاللہ اس نااہل حکومت کادہڑن کرکے ہی دم لیگا، بہاولنگر ضلع

جو 50سالوں سے مسلم لیگ اور نوازشریف کے متوالوں کاگڑھ ہے، 30نومبر کے جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کاجزبہ قابل دید ہے۔۔۔۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی زیر صدارت بہاول نگر میڈیکل کالج کے ترقیاتی امور پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس بہاول نگر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا

جس میں ایم ایس ضلعی ہسپتال ، محکمہ صحت کے افسران اور ڈویلپمینٹ سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاول نگر میڈیکل کالج کے تعمیراتی کاموں پر 57 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوچکی ہے اور اس پراجیکٹ کو اب پراونشل ڈویلپمینٹ ورکنگ پارٹی کے

اجلاس میں منظوری کے لیے بھجوائے جانے کے بعد انشااللہ بقایا فنڈنگ اور تکمیل کے مراحل تیزی سے طے ہونے کے ساتھ تمام رکاوٹیں بھی دور ہوجائیں گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا کہ بہاول نگر میڈیکل کالج کی

تکمیل ضلع اور اس پسماندہ علاقے میں جدید ترین طبی سہولیات سمیت معاشی و سماجی ترقی کے مواقع اور تعلیمی شعبے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بڑی کاروائی،4اشتہاری مجرمان سمیت معتدد ملزمان گرفتار،شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4اشتہاری مجرمان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ ا و تھانہ کھچی والا خالد رؤف کی سربراہی میں مطلوب احمد ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر240/HBسے ملزم ارشاد کو گرفتار کرلیا

جو شراب کشید کرنے میں مصروف تھا۔موقع سے شراب 55لیٹر معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔اسی طرح امجد علی ASIتھانہ صدر ہارون آباد نے چک نمبر84/5

-Rسے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 31لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ناصر محمود ASIتھانہ شہر فرید نے ملزم محمد مشتاق کو گرفتار کرکے قبضہ سے

پسٹل 30بور برآمد کرلیا جبکہ مظہر حسین ASIتھانہ شہر فرید نے مخبرکی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف خرم شہزاد وغیرہ2ملزمان کو

گرفتار کرلیااور موقع سے آلات قماربازی و رقم بھی برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ

ضلعی پولیس فرائض منصبی کو بخوبی نبھارہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں سرگرم ہے۔


: بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ دینِ اسلام بنیادی انسانی اخلاقیات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ اپنی مخلوق کی ساتھ کی گئی

ہر نیکی کا اجر زیادہ سے زیادہ دیتے ہیں۔ مریض کے ساتھ اچھے برتاؤ اور دِل جوئی کی بھی اسلامی تعلیمات میں بہت تاکید ملتی ہے۔

یہ بات انہوں نے آج ضلعی ہسپتال میں نرسنگ اینڈ مڈوائفری سکول بہاول نگر اور پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول کے دورے کے موقع پر کہی۔

ایم ایس ضلعی ہسپتال، سینئر ڈاکٹرز، پرنسپل سکول اور دیگر متعلقہ افسران بھی دورے کے دوران انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے مزید کہا کہ مریض کی خدمت کو بہت فضیلت حاصل ہے۔ خصوصاًدینِ اسلام میں خدمتِ خلق کی خاص اہمیت ہے۔

رسول اللہ ﷺ کے دَور میں بھی خواتین مختلف غزوات میں لشکرِ اسلام کے ساتھ موجود رہتی تھیں

اور مجاہدین کی مرہم پٹّی و تیمارداری کا فریضہ سَرانجام دیتیں۔ حضرت اُمِّ عمارہؓ جنگ اُحد سے لے کر آخری عُمر تک یہ فریضہ ادا کرتی رہیں۔

اصل میں نرس اور مریض انسانیت کے رشتے سےبندھے ہوئے ہیں اور یہی رشتہ، ہر رشتے سے بالاتر ہے،جوایک اَن جان مریض کی تیمار داری پر نرسز کے

انسانی وقار اور پروفیشن کی تقدیس کا اظہار ہے اور اسی طرح ’مڈوائفری‘‘کےشعبے کی اہمیت بھی پوری دُنیا میں تسلیم شدہ ہے

اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے نرسنگ سکول کے مختلف شعبوں اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر بہاول نگر میڈیکل کالج کی کلاسز کے جلد اجرا کے لیے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ مختلف تجاویز کا جائزہ اور تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

About The Author