دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مشینری کی مرمت التواء کا شکار ہو گئی

کمپنی ورکشاپ میں مرمت کی منتظر کئی گاڑیاں کھٹارا ہونے لگیں،متعدد گاڑیوں کو اینٹوں پر کھڑا کر دیا گیا

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں افسران کی عدم توجہی کے باعث قیمتی گاڑیاں ناکارہ ہونے لگیں،

کئی گاڑیاں ٹائر نہ ہونے کی وجہ سے اینٹوں پر کھڑی کر دی گئی ہیں

گاڑیوں کی خرابی کی وجہ سے ایم ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم بھی شدید متاثر ہو رہی ہے،

ذرائع کے مطابق ٹینڈر نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت میں تاخیر ہو رہی ہے،

اس حوالے سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ

مشینری کی مرحلہ وار مرمت کروائی جا رہی ہے ، جلد گاڑیوں کی مرمت بھی کروا لی جائے گی


ملتان

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام کورونا سے متاثر

ملتان،کچھ علامات ایسی تھیں ٹیسٹ کرایا تو کوروناپازیٹو تھا، فخر امام

ملتان،گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،فخر امام

ملتان، لوگوں سے گزارش ہےاحتیاط کریں اور گھر پر رہیں،سید فخر امام


ملتان

ملتان، 24 گھٹنوں کے دوران نشتر اسپتال میں کورونا کے 4مریض جاں بحق

 جاں بحق مریضوں کا تعلق چیچہ وطنی ،جھنگ اور ملتان سے ہے، ترجمان نشتر اسپتال

 اسپتال میں جاں بحق مریضوں کی مجموعی تعداد 247ہوگئی، ڈاکٹر عرفان

 اسپتال میں کورونا کے 104مریض زیر علاج ہیں

ملتان، 96مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے، ڈاکٹر عرفان


ملتان:

پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت جوانوں کے مابین کوئز پروگرام کے فائنل کی تقریب

 ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے صدارت کی

کوئز پروگرام کے ججز میں معروف دانشور اور اساتذہ کرام سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے شامل

پولیس جوانوں کی فیلڈ میں مثالی کارکردگی کیلئے ہر پہلو پر تربیت کی جارہی ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال

فیلڈ فورس کی جسمانی تربیت کے ساتھ اخلاقی اقدار پر بھی خصوصی فوکس ہے،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب

ٹریننگ کالج میں روایتی تربیت کے ساتھ جدید پولیسنگ کو بھی شامل نصاب کیا گیا ہے،کیپٹن ر ظفر اقبال

پولیس کا کام دل آزاری نہیں بلکہ مظلوم کے آنسو صاف کرنا ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان تین روزہ دورے پر آج شام ملتان پہنچیں گے

ملتان کل بروزبدھ اور پرسوں بروز جعمرات کورٹ نمبر ایک میں مختلف کیسوں کی سماعت کرینگے

ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان سے ہائیکورٹ بار سمیت جنوبی پنجاب کی مختلف بار کے ممبران ملاقات کرینگے

ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان جمعرات کی رات لاہور کےلئے روانہ ہوجائیں گے۔

About The Author