دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تحصیل ہارون آباد کی سب تحصیل فقیروالی کے نواحی چک 127شرقی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے

چوہدری اللہ دادچیمہ ضلعی چیئرمین وزیراعلی پنجاب شکایت سیل نے کہا کہ عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے

نہری پانی کی وارہ بندی اور سڑکوں کا مسئلہ حل کریں گے عوام کے لئے ہمارے دروازے دن رات کھلے ہیں

وزیر اعلی پنجاب کے چئیرمین معائنہ کمیشن ضلع بہاولنگر وفاقی وزیر چوھدری طارق بشیر چیمہ کے بتھیجے سابق ایم این اے اور چئیرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب

چوھدری طاہر بشیر چیمہ کے صاحبزادے چوھدری اللہ داد چیمہ نے چک نمبر 127 شرقی میں گزشتہ رات ایک عشائیے سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ

حکومتی وسائل کو عوام کی فلاح بہبود اور ترقی کے لئے خرچ کیا جائیگا میرے دروازے عوام کے لئیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں

میں آپ میں سے ہوں اور آپ کے ساتھ کھڑا ہوں عشائیے میں مارکیٹ کمیٹی فورٹ عباس کے چئیرمین چوھدری امداد سندھو مارکیٹ کمیٹی فقیروالی کے چئیرمین چوھدری

جاوید لطیف چوھدری شہباز سندھو بلال کھوکھر گاوں اور علاقہ کی عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ فقیروالی پریس کلب کے ممبران بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے

اس پروگرام کی کامیابی کا سہرا 127 مشرقی کی سماجی اور کاروباری شخصیت وحید احمد کے سر ہے۔


بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے تین بزرگ خواتین کو ڈی سی آفس بہاول نگر میں وزیر اعلی کی جانب سے

مالی امداد کے چیک پیش کیے۔تفصیلات کے مطابق شمیم بی بی بیوہ محمد یعقوب سکنہ ، شریفاں بی بی بیوہ محمد حنیف اور نور بیگم بیوہ محمد حسن نے

سردار عثمان بزدار کو مالی امداد کی درخواستیں ارسال کی تھی جن پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر مالی امداد کے چیک بھجوا دیے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے نور بیگم بیوہ نور حسن کو 50 ہزار روپے،

شمیم بی بی بیوہ محمد یعقوب کو 30ہزار روپے اور شریفاں بی بی بیوہ محمد حنیف کو 20 ہزار روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر بزرگ خواتین کو علاج معالجے اور دیکھ بھال کی ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کروائی۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

فقیر والی پولیس کی بڑی کاروائی،نقب زن گینگ کے تین ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فقیر والی غلام شبیر کی

سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اکرم کیفی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نقب زن گینگ کے تین ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں شہباز علی ولد اصغر علی قوم کھرل سکنہ چک نمبر124/6-R، اللہ رکھا ولد محمد نواز قوم راندھو سکنہ

چک نمبر 124/6-Rاور پرویز ولد عطاء محمد قوم اعوان سکنہ چک نمبر 123/6-Rشامل ہیں۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ موٹرسائیکل،ایل سی ڈی،کپڑے،

فریج،سولر پلیٹ،ڈی وی آر وغیرہ کل مالیتی4,90,000/-روپے برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رپیٹر 12بور اورپسٹل30بور بھی برآمد ہوا۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے اس شاندار کاروائی پرپولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کو کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور دن رات میدان عمل میں سرگرم ہے۔


بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)

عارفوالہ کی سیاسی وسماجی شخصیت وسینئرصحافی علامہ انیس احمد بٹ مرحوم کا تعزیتی ریفرنس زیر صدارت پی ایف یو جے دستورپاکستان کے مرکزی صدر میاں رفعت قادری منعقد ہوا،
تفیصلات کے مطابق پی ایف یو جے دستور کے مرکزی سیکرٹری جنرل انور کمال،صاحبزادہ وحید کھرل مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے دستور،محمد افتخار صدر پریس کلب فیصل آباد،

محمدامین سیکرٹری جنرل ، پریس کلب عارف والا کے صدر سردار ظہیر الدین بابر ڈوگر ڈویژنل پریس کلب ساہیوال صدر سید طمطراق محاسن شاہی،

جنرل سیکرٹری روہی پریس کلب چوہدری طارق محمود ایڈیشنل سیکرٹری علی خان و سمیت وہاڑی،پاکپتن شریف سے کثیر تعداد میں صحافی حضرات شریک ہوئے سمیت

عارفوالہ کی سیاسی وسماجی شخصیات وتنظیموں کے عہدیدران نے شرکت کی، تعزیتی ریفرنس میں آنے والے مہمانوں کو افتخار احمد گوگا

سید محمود الحسن شاہ صاحب جمیل بٹ ادریس بٹ عباس بٹ و دیگر دوستوں نے استقبال کیا تعزیتی ریفرنس میں پی ایف یو جے دستور کے مرکزی صدر رفعت قادری صاحب نے کہا کہ

علامہ انیس احمد بٹ نے صحافت کے لئے لازوال قربانیاں دیں اور ان کی صحافت ہمارے لئے مشعل راہ ہے انور کمال صاحب سید طمطراق محاسن شاہی دیگر

صحافیوں نے علامہ انیس احمد بٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

اور انکے بڑے بیٹےمحمد عباس انیس بٹ کی دستار بندی بھی کی گئی آخر میں علامہ انیس احمد بٹ مرحوم کے لئے دعا خیر کی گئی۔۔۔۔

About The Author