نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نماءندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان ()

مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا

انہوں نے سٹی پارک، ز یر تکمیل آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور ریلوے روڈ پر فوڈ سٹریٹ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان شہر کی وہ جگہ

جہاں پورے شہر کی گندگی پھینکی جاتی تھی اب صاف کر کے اس مقام کو فوڈ سٹریٹ پوائنٹ بنا یا جا رہا ہے جہاں پی

ایچ کی طرف سے پھولوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے سٹریٹ لائٹس او ربنچز بھی نصب کی جائیں گی

مشیر وزیر اعلیٰ نے سٹی پارک سمیت مختلف مقامات پر پی ایچ اے کی طرف سے پارکس کی خوبصورتی،

گرین بیلٹس، لائٹس جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ شہریوں کی تفریح کیلئےسٹیپارک کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

()وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خانبزدار کی ہدایت پر

ضلع ڈیرہ غازیخان کے سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش سستے داموں فروخت کی جار ہی ہیں

نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں

اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سہولت بازاروں کادورہ کرتے ہوئے پھل، سبزیوں، گوشت اور اشیائے خوردونوش کے سٹالز میں معیار کا جائزہ لینے کے

ساتھ نرخنامے بھی چیک کیے انہوں نے کہاکہ سہولت بازار وں میں ہر سٹال پر اشیاء کے نرخوں کا

مارکیٹ کے ساتھ موازنہ اور فرق کو واضح کیاجائے تاکہ عوام کو خریداری میں آسانی رہے۔

ڈیرہ غازیخا

() آر پی او فیصل راناکی طرف سے علی پور میں 8سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے،برہنہ ویڈیو بنا کر

وائرل کرنے کے واقعہ کا نوٹس،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،آ

ر پی او نے ڈی پی او کو دوسرے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم،ریجن کے چاروں اضلاع میں بچوں کوبدفعلی کا نشانہ بنانے والے ”عادی

“ ملزمان کی لسٹیں بنانے کی ہدایات جاری،ڈارک ویب کی طرز پر بنے ہوئے گینگسٹرز کی گرفتاری کا حکم،”ہر بچہ اپنا بچہ“کی پالیسی کے تحت بچوں کی حفاظت کی جائے گی،آر پی او کی چاروں ڈی پی اوز کو سخت ہدایات،

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی علی پور کے علاقہ میں 8سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کر اس کی برہنہ ویڈیو بنائے جانے کے واقعہ پر ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے

سخت نوٹس لیا،انہوں نے ڈی پی او مظفر گڑھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر کالونی کے رہائشی درزی کے8سالہ بچے کو ملزم منظر نے زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم احمد رضااس مکروہ فعل کی موبائل فون

سے ویڈیو فلم بناتا رہا جسے بعد میں وائرل کر دیا گیا،پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں بدفعلی اور اس کی ویڈیو بنائے جانے کی

دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ویڈیو بنانے والے ملزم احمد رضا کو گرفتار کر لیا جبکہ بدفعلی کرنے والے ملزم منظر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ملزم منظر کو گرفتار جبکہ گرفتار ملزم احمد رضا سے بنائی گئی برہنہ ویڈیو بر آمد کی جائے،اس مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی ڈی پی او خود کریں گے

جبکہ پراگرس اور فالو اپ سے مجھے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے زیادتی کے

واقعات کے حوالے سے جو ہدایات جاری کی ہیں اس کے تحت ہم نے ریجن میں ”ہر بچہ اپنا بچہ“ کی پالیسی کے تحت بچوں کو ہوس پرستوں سے بچاناہے،آر پی او نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ

،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہوس پرست کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ ڈارک ویب کی طرز پر ہوس پرستی اور اس کی ویڈیو بنا کر نیٹ پر وائرل کرنے کے

گینگ بنائے یا ایسا شخصی جرم کرے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ”عادی“اور ”بدنام“ افراد اور ملزمان کی لسٹیں بنائی جائیں،ان کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ہوس

پرستوں کی ہوس سے بچوں کو بچایا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان

() ڈی پی او عمر سعید ملک کا پولیس خدمت سنٹر تونسہ اور پنجاب خیبر پختونخواہ بین الصوبائی چیک پوسٹ ترنمن کا دورہ، ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاران کے

ہمراہ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے، امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے اہلکاران کو اپنے فرائض منصبی الرٹ ہو کر ادا کرنے کی ہدایت جاری،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے تونسہ میں پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ڈی پی او نے کہا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے

پولیس خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثابت ہو رہا ہے کمیونٹی پولیسنگ کے کلچر کو فروغ دینے اور عوام الناس کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کیونکہ پولیس خدمت مر کز پر

عوام الناس کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے بہت سی سہولیات میسر کی جا رہی ہیں جن میں سے ڈرائیونگ لائسنس،پولیس ویری فیکشن،گاڑی کا تصدیقی سرٹیفکیٹ،گمشدگی کاغذات، اندراج گھریلو ملازمین و کرایہ داران،

کریکٹر سرٹیفکیٹ، کاپی ایف آئی آر اور قانونی رہنمائی برائے تشددخواتین اور نقول کی فراہمی جیسی سہولیات عوام الناس کو فراہم کی جاتی ہیں اور خدمت مرکز کا مقصد عوام الناس کو مندرجہ بالا تمام سہولیات ایک ہی

چھت کے نیچے فراہم کرنا ہے تاکہ تھانہ کے بار بار چکر لگائے بغیر آپ اپنی مطلوبہ دستاویزات با آسانی حاصل کرسکتے ہیں اور بذریعہ کورئیر سروس آپ کے ایڈریس پر ارسال کی جاتی ہیں اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام میں دوریاں ختم کرنے کے لئے بھی

خدمت مرکز ایک بہترین سنگ میل ثابت ہورہا ہے دریں اثناء ڈی پی او عمر سعید ملک نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ بین الصوبائی چیک پوسٹ ترنمن کا دورہ بھی کیا دوران وزٹ ڈی پی او عمر سعید کے ہمراہ ASP تونسہ میر روحل بھی موجود تھے اے ایس پی تونسہ میر روحل نے ڈی پی

او عمر سعید ملک کو چیک پوسٹ پر چیکنگ بارے بریفنگ دی ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیں بعدازاں ڈی پی او نے

چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاران کے ہمراہ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے ڈی پی او نے کہا کہ میں تمام ماتحتان کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتا ہوں اگر کسی بھی اہلکار کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان ()

پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کا اجلاس،اجلاس میں 30 نومبر کو ملتان

میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے ایجنڈا طے کیا گیا،اجلاس کی صدرات ضلعی صدر پیپلزپارٹی سردار عرفان اللہ خان کھوسہ نے کی اجلاس میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری

،جے یو آئی پنجاب کے نائب امیر مولانا اقبال رشید، جنرل سیکرٹری مولانا انعام اللہ بھٹی، مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن

کارپوریشن کے صدر سیدعبدالعلیم شاہ،سابق جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سردار بہرام خان بزدار، الحاج سرور دلشاد، جمعیت اہلحدیث کے حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، حاجی عبدالمتین بھٹہ،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سینئر نائب

صدر میاں سلطان محمودڈا ہا ایڈووکیٹ،طارق علی خان کاکڑ، سید عمران شاہ، عدیل پنوار، امجد سرداراجلاس میں موجود تھے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 30 نومبر کو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ہی ہو گا چاہے

انتظامیہ ہمیں اجازت نہ دے حکومت اپوزیشن کے جلسوں کو روکنے کیلئے جان بوجھ کر کورونا کے ایشو کو اٹھا رہی ہے جلسے میں کورونا ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جائیگاجلسے کو روکنے کے لئے

حکومت کو گرفتاریاں کو نہیں کرنی چاہئے اپوزیشن کے جلسوں کے ڈر سے حکومت نے اب ٹیسٹ کی تعداد بڑھا دی ہے تاکہ نظر آئے کہ کرونا کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے

پی ٹی آئی کہتی تھی کہ اپوزیشن جلسے کرے کہ ہم کنٹینر اور کھانا دیں گے اب ہم جلسہ کر رہے ہیں

تو روکناکیوں چاہتے ہیں حکومت بدترین انتقامی کاروائیاں کررہی ہے پی ڈی ایم کا اصل مقصد صاف شفاف الیکشن ہے۔


ڈیرہ غازیخان ()

موجودہ حکمرانوں کو فرانس حکومت سے مکمل بائیکاٹ کااعلان کرناچاہئے نبی کریم کی شان میں

گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار

ضلعی ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ خالد محموداظہر، صدر اہلحدیث یوتھ یسین حیدر،مولاناعطاء اللہ اعوان،عبدالحق حقانی،مولاناسمیع اللہ بھٹی،مولاناعبدالقیوم چنگوانی،مولاناصابرظہیر،

اسماعیل محمدی،نزیرمدنی،عبدالجبارربانی،عبدالمتین بھٹہ،قاری عبدالرحیم کلیم نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام مرکزسارہ اہلحدیث بکھرواہ بستی

حافظ کمال انور کوٹ چھٹہ میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فوری طور پر فرانس سے تعلق ختم کرنا چاہئے

اور فرانس کی تمام اشیاء کابھی بائیکاٹ کرنا چاہئے انہوں نے کہا تمام مسلم اقوام نبی کریم کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کریگی پاک فوج کے

سربراہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کے خلاف بائیکاٹ کا اہم اعلان کریں پوری قوم پاک فوج کے

شانہ بشانہ کھڑی ہے نبی کریم کی شان میں اور پاک فوج کی قربانیوں پر جان بھی قربان کرسکتی ہے بعدازاں حافظ کمال انوار نے مقررین اور شرکاء کا بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان ()

قائد جمعیت صدر پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک عمران حکومت کے خاتمہ کی نوید

ثابت ہوگی میڈیا پر پابندی میر شکیل الرحمن جیسے صحافیوں کی گرفتاریاں ملک میں مارشل لاء کی بدترین شکلیں ہیں ان خیالات کا اظہار

انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے وفد کی مولاناقاری جمال عبدالناصرملک فیض محمد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈیرہ اسماعیل خان ملاقات جماعتی وفد سے

گفتگو کرتے ہوئے کہی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت کے دوسال ناکامی ہی ناکامی میں ڈوبے ہوئے ہیں معاشی بد حالی نے غریب کومشکلات میں گھیر لیا ہے

حکومت کی ناتجربہ کاری نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے عوامی غیض وغضب اور پی ڈی ایم کی وحدت بتارہی ہے کہ حکومت کاسورج عنقریب غروب ہونے والا ہے اور مزیدکہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر پاکستان کی

تمام مذہبی سیاسی قیادت متحدہے میاں نواز شریف،محترمہ مریم نواز، آصف علی زرداری بلاول بھٹو، محمود خان اچکزائی اسفندیار ولی اویس نورانی پروفیسرساجد میر آفتاب شیر پاوکی اعلی قیادت کیساتھ ملکرملک وقوم کی

فلاح اور جمہوریت کے استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ملک کے تمام اداروں کو آئینی دائرے کاپابند کرنے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی افق پر تاریخ رقم کرکے پاکستان کو خوشحال مستحکم پا بناکردم لیں گے

ملک کی مایوس کن صورتحال میں ہم سب کو بحیثیت پاکستانی سوچنا ہوگا 30نومبر ملتان کے جلسے سے ملک کے غدارحکمران مستعفی ہونے پرمجبور ہوجائیں گے عنقریب نیازی حکمران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے

غریب قوم کانعرہ ہے گونیازی گوتنگ حال معاشی بحران کا شکارکسان اور تاجرڈاکٹراساتذہ اور مزدور طبقہ پورے ملک میں احتجاج کررہاہے

پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک عوامی جم غفیرکیساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی بیروزگاری نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان ()

پودے لگانا نہ صرف ماحول کو سر سبز و شاداب رکھتا ہے بلکہ صدیقہ جاریہ بھی ہے

۔ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور تازہ پھل اور سبزیاں حاصل کریں یہ بات گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین نے گورنمنٹ ہائی سکول سرور والی ڈی جی خان میں مس

فوزیہ یاسمین، سربراہ ادارہ میڈم اسماء، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ، مسز انم، مسز فرزانہ زاہرہ کے ہمراہ کچن گارڈننگ کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ

کچن گارڈننگ بہت ہی مفید اور صحت بخش مشغلہ ہے یہ نہ صرف فنانشلی فائدہ بخش ہے بلکہ صحت بخش اور مصروفیت کا بہترین ذریعہ بھی ہے

اس موقع پر آسیہ پروین نے بتایا کہ اب تک 15سے زائد سکول، کالج اور دیگر اداروں میں کچن گارڈننگ آگہی مہم دے چکے ہیں جس میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ

اور گرلز گائیڈ نے بھر پور حصہ لیا ہے وہ اپنی اس کاوشن کو ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی سرپرستی میں جاری رکھیں گے۔


ڈیرہ غازیخان ()

پولیس تھانہ سخی سرور نے کاروائی کر کے لاکھوں روپے کے نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین کو

خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان جو صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب سمگل کیا جا رہا ہےجس پر ایس ایچ او سخی سرور واجد حسین نے کامیاب کاروائی کر کے لاکھوں روپے کے

نان کسٹم پیڈ سامان سگریٹ، خشک دودھ، شاپر، چاکلیٹ اور املی کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

اور نان کسٹم پیڈ سامان کو قبضہ میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کر دیا اس موقع پر

ایس ایچ او تھانہ سخی سرور واجد حسین کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کئے ہوئے ہیں۔

About The Author