بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ضلعی پولیس کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں ملزمان گرفتار، شراب،چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے
ہوئے 33ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ جن میں 08 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 13 مقدمات درج کیے گئے
جن میں 334 لیٹرشراب اور 500 گرام چرس برآمدہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے08ملزمان کو گرفتار کیا گیا
جن کے قبضہ سے05عددپسٹل30بوراور 03عددبندوق 12بور برآمد ہوئیں۔ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے
اورمزید تفتیش جاری ہے۔ کاروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی
اور متعدد گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرزکی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون