دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے تحت ضلع کونسل ہال میں سیرت کانفرنس اور محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،

افسران،علماء،مشائخ اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ملک اور قوم کی سلامتی،استحکام پاکستان اور دینی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات

ملک خادم حسین کے علاوہ دیگرمقررین نے کہا کہ نبی کریم ؐ کا اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہے،

دشمنان اسلام کے مقابلے میں خود کو مضبوط بنانے کیلئے ہمیں اپنے کردار و عمل کو ایسا بنانا ہوگا

جو آپؐ کی تعلیمات کے عین مطابق ہو،دشمنان اسلام پر فتح اور غلبہ کیلئے آپؐ کے اخلا ق حسنہ کو اپنا نا ہر مسلمان پر فرض ہے ہفتہ شان رسالتؐ کے انعقاد

مقصد نئی نسل کو تعلیمات نبوی سے متعارف کرانا ہے کوئی بھی مسلمان کسی بھی فرد کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آپ ؐکی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتا

سید الانبیاء خاتم النبین ؐکی ولات باسعادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے، اعلان نبوت سے قبل چالیس سالہ زندگی میں آپ ؐ اپنے قول فعل،

حسن اخلاق سمیت عملی زندگی کے ہر شعبہ میں بے مثل اور کامل انسان کے طور پر خود کو منوایا۔ اچھے اخلاق میں سب سے کامل نمونہ آپ ؐکی ذات ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ باغات اورسبزیوں کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کو فعال کرداراداکرنا ہو گا فارمرز ڈے کاانعقاد کر کے

کاشتکاروں کو ترغیب دی جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز محکمہ زراعت کے افسران کے ہمراہ باغات کیلئے لگائے گئے

پودوں اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹرمہر عابد حسین اوردیگر نے بریفنگ دی کمشنر نے کہاکہ

حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح اورمعاشی خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے

سبسڈی پر زرعی آلات اور بیج کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہو گا

شہروں میں کچن گارڈننگ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آسان اور بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کے بارے میں ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں سیمینار منعقد کیا گیا

سیمینار کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید جبکہ مشیر برائے وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید چودھری اور پرنسپل ڈیرہ غازی خان

میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی نے بھی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے تحت اب تک 1.75 ارب روپے کے قرضہ جات ڈاکٹرز اور طبی ماہرین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں

فاؤنڈیشن کا خاص مقصد پسماندہ علاقوں میں صحت کے فروغ کے لئے طبی ماہرین کوسہولیات فراہم کرنا ہے اس پروگرام کے تحت سمارٹ لون کی تین

سکیمیں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ڈاکٹرز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز 5 لاکھ سے 50 لاکھ کا قرضہ لے سکیں گے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے وزیر صحت پنجاب پروفیسر جاوید چودھری نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اقدامات کو سراہا تقریب کے اختتام پ

ر تمام مقررین نے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرن خورشید کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان

دہشت گردی و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث بدنام زمانہ عادی ڈکیت منظور عرف منظوری ڈڈا دوران مقابلہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،

آر پی او فیصل رانا نے پولیس مقابلے کی رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈی جی خان پولیس موضع بیلہ میں معمول کے گشت پر تھی کہ

سیمنٹ فیکٹری موڑ پر اسے اطلاع ملی کہ خطرناک ریکارڈ یافتہ ڈاکو ڈکیتی کی سنگین واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،

اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد،ایس ایچ او تھانہ سول لائن علی عمران اور ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل بخاری اپنی نفری کے ہمراہ ملزمان کی

گرفتاری کے لئے وہاں پہنچے تو ملزمان نے پولیس کی گاڑیوں کو آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی،

پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،اسی دوران پکڑے جانے کے خوف سے 3ڈاکوؤں نے اپنے ایک ساتھی ڈاکو کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،ساتھی ڈاکو کو قتل کرنے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے،

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ کریمنل تھا ملزم دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات سمیت قتل،

ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں چالان ہو چکا تھا جبکہ متعدد مقدمات میں اشتہاری تھا،ڈی پی او عمر سعید ملک نے بتایا کہ منظور کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے نام بلال اور عبد اللہ عرف دلی وغیرہ معلوم ہوئے ہیں

یہ ملزمان بھی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئیں ہیں

ہلاک ہونے والے ملزم منظور عرف منظوری ڈڈا پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزم منظور عرف منظوری ڈڈا کی لاش کو قبضہ پولیس میں لیکر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے

آر پی او فیصل رانا نے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ڈی جی خان پولیس کے فوری ریسپانس پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ دنوں میں مربوط حکمت عملی کی تحت شروع کی جانے والی پولیسنگ کی وجہ سے ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی

اطمینان بخش ہو گئی ہے،پولیس کے فوری ریسپانس کی وجہ سے وارداتوں میں نمایاں کمی جبکہ ٹریسنگ کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ہمیں اس کارکردگی کا مزید بہتر سے بہترین بنانا ہے،

آر پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے دشمن ریکارڈ یافتہ ڈکیت اس قدر ظالم اور سفاک ہیں کہ

وہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کو بھی قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے،آر پی او فیصل رانا نے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کی ہدایات دیں۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل اعجاز احمد کا مبینہ طور پر گھریلو معاملہ پر اپنی بیوی پر تشدد، ڈی پی او عمر سعید ملک نے تشدد کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے

ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیاتفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈ کانسٹیبل اعجاز احمد کی بیوی نے الزام عائد کیا کہ

اس کے شوہر اعجاز احمد جو کہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہے نے گھریلو معاملہ پر اس پر تشدد کیا ہے

ڈی ایس پی سٹی سعادت علی نے بتایا کہ اطلاع پر پولیس تھانہ گدائی نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے MLC جاری کر دیا ہے

اور ہیڈ کانسٹیبل اعجاز حمد کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔

ڈی ایس پی سٹی سعادت علی نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے

میرٹ پر کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ خواتین پر تشدد اور ظلم کسی صورت برداشت نہیں۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی انجمن تاجران سٹی و ضلع ڈیرہ غازی خان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،

سٹی صدر جان عالم خان لغاری، جنرل سیکرٹریز طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی،سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی،چیئر مین ایگزیکٹیو کمیٹی حاجی محمد دین چوہدری،

نائب صدر ملک محمد صادق اعوان، سیکرٹری کوآرڈی نیشن جاوید حیدری،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی اور سٹی عہدیداران سرپرست حاجی شیخ محمد علی

،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند،نائب صدور حاجی محمد حسین،شیخ محمد حنیف،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،سیکرٹری فنانس حاجی لطیف سپل،

چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب،اراکین کاشف یونس خان،عبد الصمد قریشی،مرزا محمد ایوب،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض،طارق خلجی،

شیخ محمد بلال محمد وقاص، چیمبر آف کامرس کے نائب صدرزاہد نظام،ٹریول ٹرید کے نائب صدر ملک عبد العزیز، رانی بازار کے صدر فاروق احمد بھولا، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد کاشف صدیق آرائیں،

ٹیوب ویل مارکیٹ کے صدر چوہدری خالدریاض،اردو بازار کے صدر محمد ایوب خان لودھی،آئرن مارکیٹ کے دین محمد خوجہ و دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں عہدیداران کی طرف سے منظور کی گئی

متفقہ قراردادوں میں کہا گیا ہے کہ بورے والا ضلع وہاڑی میں AC کے نامعقول اور احمقانہ رویے کی وجہ سے حالات پورے ضلع میں بہت ہی نازک ہو رہے ہیں

اور اگر اس میں مزید خرابی پیدا ہوتی ہے تو ڈپٹی کمشنر وہاڑی بھی ذمہ دار ہوں گے اے سی کی طرف سے نیلامی کا عمل جبکہ ہائی کورٹ کی ڈائریکشن بھی موجود ہے

اس کے باوجود یک طرفہ نیلامی AC بورے والا کی طرف سے ہوئی ہے جو سراسر زیادتی ہے تاجر اپنے معاش کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، اپنے چولہے کو سرد ہونے سے بچانا چاہتے ہیں اس مسئلے پر پورے جنوبی پنجاب کے تاجر نمائندگان،

جب بھی چیئرمین خواجہ محمد شفیق کال کریں گے ہم آپ کے ساتھ موجود ہونگے اسی طرح ضلع راجن پور کے علاقہ محمد پور میں انجمن تاجران کی اپیل پر آج دکانیں بند ہیں

وہاں بھی AC کا رویہ تاجر دشمنی پر مبنی ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے اور ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

AC کا احمقانہ رویہ ہے کے انہوں نے لوکل چینی بیچنے سے منع کر دیا ہے اور انہوں نے تاجروں کو امپورٹڈ چینی بیچنے پر مجبور کیا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ایسا صوبہ بھر میں کہیں بھی حکم نہیں دیا گیا ہے

اور تاجران کو ہزاروں کے جرمانے کئے جا رہے ہیں FIR کاٹی جارہی ہیں جو زیادتی ہے ہم کمشنر ڈیرہ غازی خان سے خاص طور پر مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا جائزہ لیں اور زمینی حقائق اور باہمی احترام کیساتھ تاجروں کے

موقف کو سنیں تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں ہم آل پاکستان انجمن تاجران کی ٹیم موجود ملکی حالات اور کرونا جیسی وبا میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم ہم پر

اپنے تاجران کے مفاد کا تحفظ کرنا لازم ہے ہمارے پرامن احتجاج کا نوٹس نہ لیا گیا تو پھر پورے جنوبی پنجاب میں احتجاجی لائحہ عمل پر مجبور ہونگے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر میں سيوريج کا سسٹم ناکارہ ، شہر کے مین صدر بازار میں گٹروں کا گندا پانی سڑک پر جمع ہونے کی وجہ سے سڑکيں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،

دوکاندار سراپا احتجاج ، دکانداروں کا کہنا ہے انتظامیہ کو بار بار کہنےکے باوجود نالوں کی صفائی نہ کروائی جاسكی سیو ريج کی مین لائن بند ہو جانے کی وجہ

سے سو ريج کا پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے روڈ سے گزرنا محا ل ہوجاتا ہے اور کاروبار شدید متاثر ہے کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی کاروبار

ختم ہو چکے ہے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ بھی خواب خر گوش میں ہے بد بو دار پانی مچھر وں کی آماجگاہ بن گیا شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں


ڈیرہ غازیخان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

ان کی اچانک وفات پر مسلم لیگ ن ڈیرہ کے عہدیداروں کا تعزیتی اجلاس سید عبدالعلیم شاہ کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا

جس میں بیگم شہناز سلیم،نجمہ ارشد، طارق علی خان کاکڑ، میاں سلطان ڈاہا ،سردار خلیل الرحمن خان لغاری،

ظفر طاہر مستوئی، اے ڈی لغاری ،ریاض اللہ والا، غلام مصطفی کھنڈوا، ملک نذر حسین کھنڈوا، شیخ محمد بلال،

ملک مرید حسین و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعاءکی ہے۔

About The Author