دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

( وقائع نگار )

کوٹ مٹھن میں عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید (رح) کے 123 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کر دیا گیا ہے

مزار فرید کو عرق گلاب اور عطر سے غسل دیا گیا ہے اور چادر چڑھائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی، سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کے ہمراہ پھولوں کی چادر چڑھائی اس تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ

حضرت خواجہ غلام فرید (رح)کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے کلام سے امن، بھائی چارہ،

محبت کا سبق ملتا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے دی گئی

کرونا ایس او پیز پر عمل کریں گیدرینگ زیادہ نہ کریں ماسک ضرور پہنیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔۔


جام پور

( وقائع نگار )

ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کے چھٹے روز کی تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول راجن پور میں منعقد کی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول کے بچوں میں جنہوں نے تقاریر،

خطاطی نعت رسولﷺ اور سیرت میں حصہ لیا تھا ان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین ﷺ کی تقریبات کراکے بچوں کے حوصلے بلند کر دیے ہیں۔

تمام بچوں کو چاہیے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے کا تہیہ کر لیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو دنیا میں معلم بنا کر بھیجا ہے

نبی کریمﷺ کی زندگی مبارک امت مسلمہ کیلئے کامل نمونہ ہے۔۔۔۔۔


جام پور

( وقائع نگار )

ہفتہ شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلے میں تحصیل کونسل جام پور کی طرف سے منعقدہ سیرت کانفرنس کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پورفاروق احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ پر عمل کرکے ہم دینا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

تمام مسلمانوں کو ایک ہی صف میں کھڑا ہونا چاہیے ہم متحد ہو کر دینا میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں

ہم نبی کریمﷺ کی امت ہیں جنہوں نے ہمیں امن، بھائی چارہ، اخوت، مساوات کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ھے ھم سب کو صحت اور صفائی کے معاملات پر بھی بھر پور توجہ دینا چاھئیے

اور نئی نسل کی تربیت اسوہ حسنہ کے مطابق کرنا چاھئیے اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد بخاری حافظ محمد شملہ ‘حافظ شفیق الرحمان ۔محترمہ فرح رضا

‘ آفتاب نواز مستوئی ‘ محمد حسین فریدی ‘ عائشہ اقبال ‘ رقیہ اکرم ‘ نے بھی خطاب کیا جبکہ شاھینہ رباب ‘ قاضی مظہر حسین اور نامور سرائیکی شاعر جمشید احمد کمتر رسولپوری

نے نعتیہ کلام پیش کیا تقریب کے آرگنائزر ارسلان حفیظ اور ظفر اقبال گدارا تھے تقریب میں سماجی تنظیم نیلاب کے تعاون سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی


جام پور

( وقائع نگار )

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن راجن پور نے کہا ہے کہ 23 نومبر کوتجدید لائسنس کی سرٹیفکیٹ بوجہ مقامی تعطیل حضرت خواجہ غلام فرید رح کے عرس کی وجہ سے منسوخ ہو گئے ہیں

لہذا اب یہ ٹریننگ 23 نومبر 2020 کی بجائے 24 نومبر 2020 تا 26 نومبر 2020 محکمہ زراعت کے ٹریننگ ہال راجن پور میں ہو گی۔


جام پور

( وقائع نگار )

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وار ننگ ر ا جن پور راحت راشد نے تحصیل روجھان زرعی ادویات کی دکانوں اور ان کے سٹوروں کی اچانک چیکنگ کیا۔

زرعی ادویات کی دکانوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ ڈیلر حضرات کو ہدایت کی کہ وہ معیاری زرعی ادویات کا کاروبار کریں۔

اپنا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر بنایا کریں۔زراعت کے متعلق اپنے تکنیکی علم میں اضافہ کریں۔ کاشتکاروں کو بروقت صحیح مشورے دیاکریں۔

دورانِ چیکنگ مختلف کمپنیوں کے 14 نمونہ جات حاصل کرکے برائے تجزیاتی رپورٹس سرکاری لیبارٹریوں کو روانہ کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ تجزیاتی رپورٹس موصول ہونے پر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائی گی

اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت روا نہیں رکھی جائے گی۔

دوران چیکنگ و حصول نمونہ جات عبدالخالق فیلڈ اسسٹنٹ سمیت اہلکاران محمد عرفان، محمد حسنین اور زاہد حسین ان کے ہمراہ تھے۔

About The Author