نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول نگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

صوبائی وزیر زکوۃ و عشر میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس کو باری تعالیٰ نے تمام انسانوں کے حق میں خلق عظیم اور اسوہ جلیل اور بے مثل سیرت اور سب کے لئے قابل تقلید نمونہ،

انسان سازی اور شخصیت و کردار کی تشکیل کے لئے ایک ماڈل آف لائف بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سٹی ہائی سکول میں شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں نعت خوانی

،

قرآت اور سیرت النبی کے مقابلوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور دیگر سرکاری افسران، ایجوکیشن کے آفیسرز، پرنسپل سٹی ہائی سکول اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ

حیات رسول کو اسوہ حسنہ اور سیرت بے مثل اور دوسروں کے لئے قابل عمل بنانے کے رازوں میں سے ایک راز خود باری تعالیٰ نے قرآن حکیم میں ظاہر کردیا کہ آپ ’’خلق عظیم‘‘ کے مالک ہیں

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی اس حقیقت کو آشکار کردیا ہے کہ لوگو! اللہ رب العزت نے مجھے رسول بناکر بھیجا ہے۔

میری بعثت اور میری رسالت اور میری نبوت کے مقاصد میں سے ایک بہت بڑا مقصد تمام انسانوں کے لئے اعلیٰ اخلاق، اعلیٰ رویوں، اعلیٰ اطوار اور اعلیٰ عادات کا ظہور ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

رسول اکرم کی تعلیمات اور محبت کا تقاضا ہے کہ اخلاق حسنہ کو اپنی شخصیت کی پہچان بنائیں۔

اپنی ظاہری وجود کو سنوارنے کی طرح باطنی وجود کو بھی اعلیٰ عادات، اعلیٰ اخلاق، اعلیٰ رویوں سے مزین کریں۔ اپنے وجود کو اعلیٰ انسانی اوصاف کا پیکر بنائیں۔

تقریب میں دیگر مقررین نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی

ڈالی۔تقریب کے اختتام پر سٹوڈنٹس کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل )

ضلعی پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شاندار کاروائیاں،اے کیٹیگری سمیت 14مجرمان اشتہاری،11عدالتی مفروران،منشیات فروش،جواری اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس نے مختلف کاروائیوں میں

2اے کیٹیگری کے خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 14اشتہاری مجرمان،11عدالتی مفروران اور متعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران8منشیات فروش اور ایک شرابی گرفتار۔منشیات فروشوں کے قبضہ

سے 425لیٹرشراب و لاہن معہ آلات کشید چالو بھٹی اور 300گرام چرس برآمد ہوئی۔اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے 5عدد پسٹل 30بور اور ایک عدد رپیٹر 12بور برآمد ہوئی۔پولیس نے مختلف کاروائیوں میں انعام کا لالچ دیکر جواء پر چی فروخت کرنے والے

ملزمان سمیت 19جواریوں کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے آلات قمار بازی اور رقم برآمد ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے انسداد کے شب و روز میدان عمل میں سرگرم ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

سرگرم راہنمامسلم لیگ ن میاں شاہ رخ افتاب ہوتیانہ کوحلقہ پی پی 238 سے مسلم لیگ ن کا سینئر نائب صدربنانے پر قائد میاں محمدنوازشریف،

محترمہ مریم نوازشریف،سوشل میڈیاہیڈ پاکستان راناعاطف رؤف کا شکریہ ادا اور مبارکباد پیش کرتے ہیں،

ان خیالات کااظہارمسلم لیگی راہنماؤں پیر عدنان اصغربولہ، پیرمحمدمظہردیوان چشتی،میاں فیاض لالیکا،صاحبزادہ وحید کھرل،محمداعظم خان،ہمایوں بٹ،اعظم خان،یاسر فیاض لالیکا،میاں محمد مظہر لالیکا،چوہدری محمدارشد ٹھیکدار،

انیس الرحمن گیلانی ،نمبردار شمعون گودارہ ،محمدعباس بھٹی،ایوب عالم،شیخ یاسین، سراج گڈو،

چوہدری وجاہت ،سابق کونسلرمحمد دین عباسی،سابق کونسلرمحی الدین قریشی،سابق کونسلرسیٹھ یونس بھٹی ،سابق کونسلرممتازبھٹی،سابق کونسلراسلم بخش اللہ قریشی،شفقت ندیم، نے صحافیوں سےایک ملاقات کے دوران کیا،

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ 30نومبر کاملتان میں ہونیوالا جلسہ جعلی حکومت کےخاتمہ میں اہم کردار ادا کریگا،

نیازی حکومت کے دن گنےجاچکے ہیں،عوام کش حکمرانوں کا اب جانا ٹہرچکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ

مسلم لیگی کارکنان اپنےقائدین کےحکم پربڑی سےبڑی قربانی دینےسےبھی گریز نہیں کریں گے۔

About The Author