بغیر ماسک کے بازاروں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خدشہ لاحق
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کے بازاروں میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں ،بغیر ماسک کے بازاروں میں خریداروں کے رش کی وجہ سے کورونا پھیلنے کا خدشہ لاحق ،سماجی ،فلاحی حلقوں کا قانون
نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بازاروں میں بغیر ماسک خریداروں کی خریداری جاری ہے ،دکاندار بھی گاہکوں کو بغیر ماسک خریداری
کروارہے ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تاجر بھی ایک مرتبہ پھرشہر کے بازاروں اور کاروبار کو بند کرنے کے درپے ہیں ،شہری حلقوں کو اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے
ادارے ہینڈ سینی ٹائزر ،فیس ماسک اور سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کروانے میں مکمل بے بس دکھائی دیتے ہیں ،جبکہ دکاندار بھی ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں پر خریداری کو پابند کرنے کی بجائے دکانوں کے
اندر درجنوں گاہکوں کو داخل کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیرہ شہر میں بھی ایک مرتبہ پھر کورونا کی لہر داخل ہوچکی ہے ،سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرکاری ونجی اداروں اور تاجروں کو اس بات کا پابند بنائیں کہ
خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو ماسک کا استعمال کرنے اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرنے والوں کو اشیاءخوردونوش فروخت کریں ،ایس او پیز عمل درآمد نہ کرنے والے صارفین کو ہر گز اشیاءفروخت نہ
کریں ،اور سرکاری ونجی اداروں میں آنے والے سائلین کے کام اس وقت تک نہ کیے جائیں جب تک وہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کریں ،ایس او پیز عمل درآمد کرکے ہم مہلک موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل
کرسکتے ہیں ،
٭٭٭
گیزر ،ہیٹرز مہنگے ہونے کی وجہ سے خریداری نہ ہونے کے برابر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیزر ،ہیٹرز کی فروخت میں تیزی ،گیزر ،ہیٹرز مہنگے ہونے کی وجہ سے خریداری نہ ہونے کے برابر ،چھوٹا گیزر نو ہزار ،درمیانہ پندرہ ہزار جبکہ بڑا بائیس سے
لے کر اٹھائیں ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے ،دوسری جانب گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے گیزر پوری طرح کام نہیں کررہے ،بعض شہری رات کو ہی گیزر آن کرلیتے ہیں تاکہ غسل کے وقت پانی گرم مل سکے
جبکہ گیزر مہنگا ہونے اور خشک لکڑیا دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کے افراد گیزر وگیس ہیٹرز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے ٹھنڈے پانی سے وضو ،غسل اور ہاتھ منہ دھونے پر مجبور ہیں ۔
٭٭٭
نوجوان نے اپنے اٹھارہ سالہ دوست کوفائرنگ سے قتل کرنے کے بعداپنی زندگی کا چراغ بھی گل کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بائیس سالہ نوجوان نے اپنے اٹھارہ سالہ دوست کوفائرنگ سے قتل کرنے کے بعداپنی زندگی کا چراغ بھی گل کرلیا ،لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئیں ، پولیس نے
قتل اور خودکشی میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود میں واقع گاﺅں شیرو کہنہ کے قریب جنگل میں
18سالہ نعمان ولد قیوم نواز اپنے دوست 22مکرم ولد عبدالرحمن سکنائے شیرو کہنہ کی لاشیں پائی گئیں ،مقتول نعمان کے باپ قیوم نواز نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے روز وہ اور متوفی مکرم کا باپ عبدالرحمٰن اپنے
گاﺅںمیں ہی موجود تھے کہ عصر کے وقت ہم نے فائرنگ کی آوا سنی جس کے بعدسیف الرحمن نے وہاں آکر ہمیں بتایا کہ چنگل میں لاشیں پڑی ہیں ہم موقع پر پہنچے تو دونوں کو وہاں خون میں لت پت قتل شدہ پایا
جبکہ مکزم کے ساتھ ایک پسٹل تیس بور بمع کمر بند موجود پڑاتھا ،قیوم نواز نے پولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے اور مکرم کی گہری دوستی تھی جس سے پہلے نعمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعدازاں خود بھی فائرنگ سے
خودکشی کرلی،ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ مکرم نے کسی بات پر غصہ ہوکر فائرنگ کی اور پھر خود کشی کرلی،ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مفتی محمود میموریل ہسپتال منتقل کرکے
پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے۔
٭٭٭
سیوریج پائپ لائن منصوبے پر کام تیزی سے جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور اور رکن صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں” میونسپل سروسز پروگرام“
کے تحت یو ایس ایڈ فنڈ کے تعاون سے نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے نول باغ ٹانک اڈا سے ڈیوالہ بند دریائے سندھ تک سیوریج پائپ لائن منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے کے تعمیراتی کام
کے دوران میں عوام کی تکالیف اور ٹریفک مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے رات کے اوقات میں کھدائی اور دن کو کم رش کے اوقات میں پائپ لائن بچھانے کا کام جاری ہے اور کسی بھی حادثہ سے بچنے کیلئے ترقیاتی
کام کے ایریا میں تمام تر حفاظتی اقدامات جن میں احتیاطی وحفاظتی سائن بورڈز سمیت حفاظتی چمک پٹیاں و دیگر ضروری حفاظتی نشاتات واضح طور پر آویزاں کئے گئے ہیں۔ نکاسی آب کے اس اہم منصوبے کی
تعمیر کے دوران کام کرنے والے مزدوروں کیلئے بھی خصوصی لباس اور دیگر حفاظتی کٹس کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔
٭٭٭
مسلح ملزمان کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے اور فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں سڑکوں پر رات کے وقت مسلح ملزمان کی جانب سے گاڑیوں کو روکنے اور فائرنگ کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، ڈیرہ چشمہ روڈ پر چاول ہارویسٹر مشین کے
ڈرائیور کو روکنے کی کوشش ،ڈرائیور کے نہ رکنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ہارویسٹر مشین ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی،پولیس
ذرائع کے مطابق علاقہ جہانیاں حافظ آباد کا رہائشی 42 سالہ شاہد عباس ولد بشیر احمد قوم کوندل چاول کی کٹائی کے سلسلے میں رات کو ڈیڑھ بجے ہارویسٹر میشن پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ تھانہ کڑی خیسور کی حدود ہیڈ
بلوٹ العباس کالج کے قریب پہنچنے پر مسلح ملزمان نے اسے روکنے کا اشارہ کیا لیکن اس کے نہ رکنے پر انہوںنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے
فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے،
٭٭٭
منشیات فروش سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو سے زائد ہیروئن برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری، ٹکواڑہ میں تسلیم شاہ نامی منشیات فروش سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو سے زائد ہیروئن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ
عارف شہباز وزیر کی ہدایت پر کلاچی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کی ہدایت پر ٹکواڑہ میںبدنام زمانہ منشیات فروش تسلیم شاہ مروت ولد نیاز محمد سکنہ شاہ عالم سے دوران تلاشی لاکھوں روپے مالیت
کی 2070گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
وزیراعظم پاکستان عمران خان کرپشن فری پاکستان کے خواب کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سابق تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن(ر) عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا شفافیت سے استعمال عوامی اعتماد میں اضافے اور اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں
مددگار ہوتا ہے ،وزیراعظم پاکستان عمران خان کرپشن فری پاکستان کے جس خواب کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ سرکاری معاملات میں شفافیت اس میں اہم ترین جزو ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک
خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی نادرن گیس کے معاملات میں وفاقی وزیر کے نمائندے ملک سیدرسول دھپ، ایم پی
اے سٹی کے فوکل پرسن خان امجد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ کیپٹن(ر) عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ سرکاری محکموں میں بجٹ کے معاملات کو شفاف ہونا چاہیے کیونکہ یہ شفافیت عوامی اعتماد میں اضافہ کا باعث
بنتی ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں اطلاعات تک رسائی کا جو قانون نافذ کیا ہے وہ مثالی قانون ہے پوری دنیا میں خیبرپختونخوا کے اس ایکٹ کو مثالی ایکٹ تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس
قانون کے تحت ہر شہری سرکاری معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مختص کی گئی رقم اور دیگر معاملات تک عوام کی رسائی اسی شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا
حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں جہاں کرپشن کی شکایت ہو ہمیں بتائیں۔ وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور ایم پی اے فیصل امین خان گنڈہ پور عوامی
مشکلات اور شکایات کے ازالہ کے لئے ہروقت موجود اور مستعد ہیں۔
٭٭٭
٭٭٭
چوہدری نصیر الدین کی اہلیہ انتقال کرگئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چوہدری نصیر الدین کی اہلیہ،کمشنر دفتر کے سینئر کلرک چوہدری جعفر ، محمد فیاض چوہدری پراپرٹی ڈیلر کی والدہ اور معروف صحافی محمداکرم عابد کی خوشدامن بقضائے الٰہی وفات پاگئی
ہیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس کے سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات، معززین علاقہ، صحافیوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کی
آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
٭٭٭
بچوں کی لڑائی پر ملزمان نے مکان میں داخل ہوکر میاں بیوی کو تشدد کرکے زخمی کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بچوں کی لڑائی پر ملزمان نے مکان میں داخل ہوکر میاں بیوی کو تشدد کرکے زخمی کردیا ،خاتون سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی
حدودشیخ یوسف کے قریب اسلام آباد کالونی میں بچوںکی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور ملزمان نے مکان میں داخل ہوکر لاتوں مکوں اور ڈنڈوں سے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیا ،زخمی میاں
بیوی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر اس کی بھابھی سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ،کمشنر ڈیرہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ نے کہا ہے کہ تمام والدین کو چاہیے کہ انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں رواں ماہ کی30تاریخ سے شروع ہونےوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اﷲ، ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹرائبل ڈسٹرکٹ ساﺅتھ وزیرستان فہیداﷲ، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریوینیو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ، ٹانک، جنوبی وزیرستان، این سٹاپ
آفیسرز، ٹیکنیکل سپورٹ آفیسر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹرز،پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹرز، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، محکمہ پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے
دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ اﷲ نے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 83پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً پچاس فیصد خیبر پختونخوا سے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں
رواں سال کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ضلع ٹانک میں پانچ اور جنوبی وزیرستان سے 3کیسز رپورٹ ہوئے۔رواں ماہ کی 30تاریخ سے شروع ہونےوالی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات بروئے
کار لائے جا رہے ہیں۔ آگاہی مہم کیلئے ہجرہ سیشنز، مدرسہ جات سیشنز، بینرز، پمفلٹس، اعلانات بالخصوص جن یونین کونسلز میں ریفیوزل کیسز کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔گزشتہ انسدا د
پولیو مہم کے دوران 600سے زائد ریفیوزل کیسز کو قطرے پلانے پر قائل کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کہا کہ گزشتہ مہم کے دوران اہداف کے حصول سمیت تینوں اضلاع
بالخصوص جنوبی وزیرستان میں کارکردگی بہتر رہی جس کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سمیت تمام سٹاف اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی قابل تحسین ہے مگر اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اسی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا
جائے ۔ٹیموں کی بروقت ٹریننگ کی جائے اور ریفیوزل کیسز والی یونین کونسلز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے گزشتہ مہم کے دوران سیکورٹی کے بہتر انتظامات ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اور محکمہ
پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس مہم کیلئے بھی بروقت سیکورٹی پلان اور پھر اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں پر سٹاف کی کمی ہے اسے پورا کرنے کیلئے بھی
اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ مہم میں حائل رکاوٹوں یا دشواریوں کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے
تمام والدین سے بھی اپیل کی کہ 30نومبر سے شروع ہونےوالی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے تمام پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلا کر نہ صرف عمر بھر کی معذوری کا شکار ہونے سے بچائیں بلکہ ذمہ دار
شہری ہونے کا بھی ثبوت دیں۔
٭٭٭
دھوئیں اور گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والوے دھوئیں کے باعث علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دھوئیں اور گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والوے دھوئیں کے باعث علاقہ مکین بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،شہروگرد ونواح کے رہائشی زہریلے دھوئیں ،غلیظ شاپنگ پیگز کی بے
تہاشہ آلودگی اور گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث علاقہ میں سانس ،دمہ ،ڈسٹ الرجی ،آنکھوں کی بینائی جیسے امراض میں مبتلا ہونے لگے ،میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے آنکھیں بند
کرلیں ،شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر اور نواحی علاقوں میں آبادیوں کا کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گندے شاپر اور گندگی پھیلنے
سے ناصرف ناقابل برداشت تعفن پھیل رہا ہے بلکہ اہل علاقہ بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔تیز ہوا اور آندھی کی صورت میں یہ شاپنگ بیگز اڑ کر رہائشی علاقوں کے گھروں میں گرتے ہیں جس کے باعث
سڑکوں پر شاپر اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،شاپر اور گندگی کے ڈھیر بڑھنے سے میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو ڑا ٹھکانے لگانے کی بجائے اسے آگ لگانے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے زہریلا دھواں
آلودگی کا باعث بنتاہے۔دوسری جانب مٹی ،ریت ،اینٹیں ،کرش ،بجری ،خاکہ سمیت تعمیراتی سامان ٹریکٹر ٹرالیوں ،ٹرکوں میں بھر کر دن کے اوقات میں شہرلاتے ہیں تو مٹی وغیرہ کے اڑنے کی وجہ سے شہرکی آب
وہوا بے حد آلودہ ہورہی ہے ،جس کے خلاف شہریوں نے مقامی انتظامیہ کو متعدد مرتبہ شکایات کیں لیکن ٹریفک پولیس کاروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ،محکمہ موحولیات،میونسپل کمیٹی
کے ذمہ داران نے بھی شہریوں کے مسائل میں کمی کرنے کی بجائے آنکھیں بند کررکھی ہیں ،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورت آبادیاں اس غلاظت کا شکارہوچکی ہیں ،لیکن انتظامیہ وذمہ
داران قانونی کاروائی سے گریزاں ہیں ،شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
مہنگائی کا جن بے قابو،اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں مہنگائی کا جن بے قابو،اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،مقامی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور اس کے مضافاتی علاقوں
میںدکانداروں نے دال اورلوبیا کے فی کلو میںخودساختہ طورپر اضافہ کردیا ہے ،چکن کی فی کلو قیمت میںبھی ہوشربا اضافہ جبکہ سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ٹماٹر،بنڈی ،پیاز،توری کی قیمتیں بھی
آسماں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ڈیرہ میں قصابوں نے بھی چھری تیز کر لی گوشت کی سرکاری نرخوں پرفروخت کی بجائے مہنگے داموں میں فروخت کررہے ہیں، دکانداران نے فروٹ کی قیمتوں میں بھی بے
تحاشہ اضافہ کردیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بازاروں میں کیمیکل والا دودھ اور دہی کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور موجودہ
مہنگائی سے عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے عوام کو ان گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہے۔خالق نگرکی عوام نے حکومت وقت سے مہنگائی ختم کرنے اور مقامی
انتظامیہ کو خود ساختہ گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا پر زور مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت اور طویل ہونے کی خبریں سنتے ہی بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباءکے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت اور طویل ہونے کی خبریں سنتے ہی بچوں کے چہروں پر خوشی کی
لہردوڑ گئی گزشتہ روز سکولوں میں بچے ایک دوسرے کو چھٹیوں کے حوالے سے مبارکباد دیتے نظر آئے بچوں کا ٹیچر سے آتے ہی یہ سوال تھا کہ چھٹیاں کب سے ہورہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی موسم سرما کی طویل
تعطیلات موضوع بحث بنی رہی کچھ لوگوں کا کہنا تھاکہ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بچے ایس او پیز پرعملدرآمد نہیں کرسکتے اس سے کرونا
پھیلنے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے چھٹیاں ضرور دی جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون