دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

 30 نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ کھیتران پلازہ میں زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل علی مراد خان کھیتران منعقد ہوا۔

اجلاس سے پی پی کے ضلعی سیکرٹری جنرل علی مراد خان کھیتران،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سینئر نائب صدر میاں سلطان محمودڈ ہا ایڈووکیٹ،جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن کے نائب امیر مولاناعبدالعزیز،

جمعیت اہل حدیث کے نائب صدر حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، پی پی کے سٹی صدر بابا طاہر شا ہ،،

خواجہ عاقب، غلام عباس خان گورچانی،سرور دلشادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے یہ ملک نہیں چل سکتا ووٹ چوری کر کے

اقتدار میں آنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا حکومت کہتی ہے جہاں جہاں پی ڈی ایم کے جلسے ہو رہے ہیں وہاں کرونا بڑھ رہا ہے حکومت پی ڈی ایم کے

ان جلسوں سے ڈر گئی ہے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور یہ طے ہوا کہ اگر 30 نومبر کے دن ہمارے پر امن احتجاجی جلسہ میں جانے کے لیے

انتظامیہ کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو جہاں ہمیں روکا گیا اسی جگہ دھرنا دیا جائے گا

پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں ملکی نظام کو تباہی کی طرف لے جائیں گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺمحفل میلاد کے حوالہ سے

پولیس لائن ڈیرہ غازیخان ڈی پی او عمر سعید ملک کی زیرنگرانی محفل میلاد کا اہتتمام کیا گیا

محفل میلاد میں ضلع بھر کے آفیسران اور اہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل میلاد میں نعت خوانی ذکرو بیان کا اہتمام کیا گیا اور محکمہ و ملک و ملت کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اس دوران ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ ایسی روحانی وجدانی محافل کا انعقاد

روحانی نشوونما اور حب رسول ﷺکا مظہر ہے

اور اسکو منانا تمام مسلمانوں کیلئے باعث مسرت وثواب ہے۔ہمیں رسول پاک کی احکامات پر عمل کرنا چائیے تاکہ دین ودنیا میں فلاح حاصل کر سکیں۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیتی چوری ہونے والی گاڑی برآمد، دو ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو مدعی مقدمہ معیز ولد نفیس احمد نے اطلاع دی کہ

اس کی گاڑی ٹیوٹا گرینڈی جو کہ انڈس ہوٹل کہ باہر کھڑی تھی چوری ہو گء اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ چودھری علی محمد نے فوراً کاروائی شروع کر دی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر معہ ٹیم کی دن رات کی انتھک محنت سے چوری ہونے والی گاڑی ٹویوٹا گرینڈی اٹلس نمبری355۔BJC تقریبا 34 لاکھ روپے مالیتی کو برآمد کر لیا

اور چوری کرنے والے دو ملزمان راشد اور محمد یونس کو بھی گرفتار کر کر کے گاڑی مالک کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ چودھری علی محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈاتھارٹی کا ملاوٹ مافیاکے گردگھیراتنگ۔دودھ بردارگاڑی کی چیکنگ،2,000لٹر ملاوٹی دودھ تلف، قوانین کی خلاف ورزی پر4فوڈپوائنٹس سیل،

صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعددفوڈیونٹس کو 67,000روپے کے جرمانے عائد،55کو وارننگ نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے99فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیاء کی فروخت اورقوانین کی خلاف ورزی پر5فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 55کواصلاحی نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے جتوئی روڈہیڈبکینی پر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا۔

گاڑی نمبر ایس جی سی 9151میں موجود دودھ کو لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیاگیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں وئے پاؤڈر،

ڈیٹرجنٹس اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑی میں موجود2ہزار لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔

مظفرگڑھ میں فریدی کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیاگیا۔دوران کارروائی 210ساشے گٹکا ضبط کرلیاگیا۔

اس کے علاوہ راجن پور میں المدینہ کریانہ،عابدکریانہ اوررانا روشان راجپوت کریانہ سٹور کو لائسنس واجبات کی عدم ادئیگی پر سربمہر کردیاگیا۔

مزید مظفرگڑھ میں یونس کریانہ، لیہ میں عمران سویٹس پروڈکشن یونٹ کو زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت اور خوراک کی تیاری میں

ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر 10،10ہزارروپے جبکہ ڈی جیخان میں قیوم ویئر ہاؤس کو سٹور روم میں مکڑیوں کے جالے پائے جانے پر 16ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 2,180لٹر ملاوٹی دودھ تلف جبکہ 300ساشے گٹکا برآمدکیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان

گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے تحت ہونے والے قرات او رنعتیہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرا رشاد احمد نے ڈویژنل مقابلہ کی

پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر پرنسپل ادارہ مسز شاہدہ آفتاب اور ڈائریکٹر کالجز موجود تھے

صفین کے فیصلے کے مطابق مقابلہ قرات میں گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان کی عمارہ صدیق نے پہلی، گرلزڈگری کالج جام پو رکی حافظہ خوشبخت نے دوسری جبکہ گرلز ڈگری کالج مظفرگڑھ کی حفصہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اسی طرح نعتیہ مقابلہ میں گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان کی رمشاء کنول نے اول، گرلز ڈگری کالج کوٹ ادو کی تنزیلہ ذالک نے دوم اور پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی اسوہ زینب نے سوم پوزیشن حاصل کی تقریری مقابلہ

میں پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی ثانیہ زہرا نے پہلی، گرلز ڈگری کالج جام پور کی طاہرہ بی بی نے دوسری اور گرلز ڈگری کالج مظفرگڑھ کی اریبہ ساجد نے

تیسری پوزیشن حاصل کی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات میں شرکت باعث اعزاز ہے

تمام شرکاء نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں بہترین الفاظ کا چناؤ کر کے تقریبات کو چار چاند لگائے انہوں نے کہاکہ حضور اکرم ﷺ کا اسوہ حسنہ مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت طیبہ کے بارے میں آگاہی دینا ہے

اس موقع پرڈائریکٹر کالجز، پرنسپل ادارہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا میزبانی کے فرائض پروفیسر بشری قریشی نے انجام دیئے۔


ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺکی تقریبات کے سلسلے میں محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیاگیا

جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حضور پاک ﷺ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے، ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمدابراہیم نے اپنے خطاب میں شرکاء کوبتایا کہ

غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی زیر نگرانی اور نظامت امور طلباء کے زیر انتظام تقاریب بسلسلہ "ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ” کا انعقاد کیاگیا انہوں نے بتایاکہ

تقریبات کے پہلے روزمقابلہ قرآت اور نعت خوانی، دوسرے روز اسلامی خطاطی اور اردو و انگریزی مضمون نویسی، تیسر ے روز سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا

جس میں بطور مہمان اعزاز ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ شریک ہوئیں۔ چوتھے روز تقریری مقابلہ جات کا انعقاد ہوااور آج محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اریقہ صدیقی، شہناز کنول، میمونہ،

رخسانہ بی بی، طوبیٰ شہاب، چندہ بشیر، طاہرہ، راحیلہ بی بی اور طلباء میں محمد ساجد، محمد جنید، محمد جان اور عبدالسلام نے محفل میلاد میں شرکت کی۔ ناظم امور طلباء نے بتایا کہ جامعہ غازی کے

مختلف شعبہ جات سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔۔ ملک میں کرونا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام میں شرکاء کی تعداد کو محدود رکھا گیا، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ سعادت حاصل کی۔انہوں نے بتایاکہ

نعتیہ مقابلہ میں شہناز کنول نے پہلی عریقہ صدیقی نے دوسری اور خضر حیات وحافظ محمد جان نے تیسری پوزیشن حاصل کی.

اسی طرح مقابلہ قرات میں حافظ محمد زاہدنے اول، محمد جان نے دوم اور محمد عبداللہ نے سوم پوزیشن لی. مقابلہ اردو مضمون نویسی میں شہناز کنول نے پہلی،

محمد جنید، محمد ساجد نے دوسری، روبینہ کنول اور محمد فلک شیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ نویسی انگریزی میں تنزیلہ رمضان نے اول،

ماجد اعجاز اور محمد حماد نے دوم اور محمد عمران نے سوم پوزیشن لی. اسلامی خطاطی مقابلہ میں بشری حسین نے پہلی، شاہد جبران نے دوسری اور مقدس جلال نے تیسری پوزیشن لی.

تقریری مقابلہ میں شہناز کنول نے اول، مہوش عاشق نے دوم اور محمد عزیر نے سوم پوزیشن لی۔


ڈیرہ غازیخان

وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تحت کیلی گرافی نمائش کا انعقاد کیاگیا

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر انہوں نے خطاطی کے ذریعے اسمائے محمد ﷺ کے خوبصورت فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور دیگر موجو دتھے

نمائش میں اسلامی خطاطی، اسمائے محمد ﷺ اوردیگر فن پاروں کی نمائش کی گئی

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہاکہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ فرانس کی طرف سے بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے ناقابل برداشت ہیں

نبی اکرم ﷺ سے عقیدت اور محبت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں قرات، نعت،

کوئز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد احسن اقدام ہے اس سے طلباؤطالبات میں حضور اکرم ﷺ سے عقیدت اور محبت کے اظہار کے مواقع ملے انہوں نے کہاکہ

ہفتہ شان رحمت اللعالمین سے ہمارے ایمان کو مزید تقویت ملی پرنسپل ادارہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر فیضان مدینہ کوٹ چھٹہ میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے تحت سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے شرکت کی اس موقع پر علماء، مشائخ اوردیگر نے حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اسسٹنٹ کمشنر

محمد اسد چانڈیہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثما ن احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کے مختلف مقاما ت پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

نماز جمعہ کے خطبات میں بھی سیرت النبی ﷺ پر علماء اور خطباء نے روشنی ڈالی۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے آپ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے ان خیالات کااظہار ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے تحت غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پرنسپل ڈاکٹر آصف سمیت دیگر موجود تھے مشیر صحت نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلباؤطالبات نے سیرت النبی ﷺ پر تقاریر اور نعتیہ کلام پیش کر کے

دلوں کو منور کیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبہ، ڈویژن، ضلع،

تحصیل سطح کے علاوہ تعلیمی اداروں میں سیر ت النبی ﷺ تقریبات کا انعقاد کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ تقریبات کا واضح مقصد یہ ہے کہ ہم

اپنے آپ کو نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں انہوں نے کہاکہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے ذریعے حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مزید مستحکم اور فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے

وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ 300چھوٹے بڑے کنٹینر اور ڈسٹ بن کمپنی کو فراہم کر دیئے گئے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے فراہم کردہ سامان کا معائنہ کیا

سی ای او سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے کہاکہ

سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیلئے ضروری مشینری کی خریداری کا عمل شروع کر دیاگیاہے چند ماہ میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو مزید فعال او رمضبوط کر دیاجائے گا

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی طرف سے کوڑا کرکٹ کیلئے خوبصورت ڈسٹ بن فراہم کیے گئے ہیں

جو شہر کے مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے ا نہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ کے

ساتھ تعاون کریں ڈپٹی کمشنر و چیئرمین سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی طاہر فاروق نے کہاکہ کمپنی کے موجود وسائل کا بہتر استعمال کر کے عوامی مسائل حل کرنے کی

کوشش کی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کا اچانک دورہ کیا پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف اوردیگر ہمراہ تھے

مشیر صحت نے فراہم کردہ نئی سی ٹی سکین، ایم آر آئی اورمیموگرافی سمیت دیگر مشینری کا جائزہ لیا

انہوں نے گائنی، برن،نیورو، میڈیکل، پیڈز اور دیگر وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے داخل مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور

سٹاف کی حاضری چیک کی مریضوں کے لواحقین سے مسائل سنے اور شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات بھی جاری کیے

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ نئی مشینری کو فوری طور پر فنکشنل کرنے،

ہسپتال میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں تمام ادویات مفت فراہم کی جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ غازیخان عطا الرحمن سے ڈویژنل جنرل سیکرٹری نیشنل جسٹس اینڈ پیس کونسل و ضلعی جنرل سیکرٹری

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان نے ملاقات کی انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر سے کھیلوں بالخصوص خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا

رقیہ رمضان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کرکٹ سپورٹس سٹیڈیم،

آسٹروٹرف اور وزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی کا قیام احسن اقدام ہے انہوں نے سپورٹس سٹیڈیم میں جاری مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی دیکھے۔


ڈیرہ غازیخان

ایم سی ٹیچرز یونین پنجاب کا سات رکنی وفد مرکزی صدر چوہدری محمد اشفاق کی قیادت میں دو روزہ دورے پر 25نومبر کو ڈیرہ غازیخان آئے گا

ڈویثرنل چیئرمین چوہدری محمد ابرار نے بتایا کہ وفد کے دورہ کے دوران ڈویثرن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازیخان،

راجن پور،مظفرگرھ اور لیہ کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں اساتذہ کو درپیش موجودہ مسائل پر غور ہو گا

جبکہ وفد ضلعی انتظامیہ اور سی ای او ایجوکیشن سے بھی ملاقات کرے گا۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ انسانی کی کامیابی ”نفس مطمینہ“ یعنی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ، وقت بہت قیمتی ہے ہمیں اس کی قدرکرنا ہوگی ورنہ وقت تو گذر ہی جائے گا

مگر ہم تھوڑی سی سستی اور کاہلی کی وجہ سے بہت کچھ” کھو “بیٹھیں گے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے آپﷺ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں انکے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں یہ بات انہوں نے

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام مصوری اور مضمون نویسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام ” کرپشن کے خاتمے کے عنوان سے مصوری اور انگلش مضمون

نویسی کے مقابلہ جات ہوئے جس میں چارو اضلاع کے کالجز سے طلبہ و طالبات جنت فاطمہ ، فوزیہ علی ،

فردوس فاطمہ ،اشا لودھی ، اریبہ ساجد ، لائبہ زاہرہ ، دعا فاطمہ ، و دیگر نے حصہ لیا ججز کے فرائض اسلم جتوئی، شہانہ قادر،پروفیسر زاہد رسول ، پروفیسر عمر سیال، پروفیسرصابر جروارز نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے

سر انجام دئیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ ڈویژن پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ

یقینا ڈی جی خان کے لوگوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں بس انہیں تھوڑی سے پالش کی ضرورت ہے انہیں موقع فراہم کیا جائے تو یہ اچھے اچھے فن کا مظاہرہ کم وقت میں کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ جو طلبہ و طالبات اس تقریب میں پوزیشن حاصل کریں گی وہ انشاءاللہ بہت جلد ملتان ڈویژن ، بہاولپور ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز سے مقابلہ کریں گے

اس لیے اپنی صلاحیتوں میںمزید نکھارپیدا کریں ان سے قبل پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری نے تمام شرکا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے

معزز مہمانان کو کالج کے نظم و ضبط اور طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں بارے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام طلبہ جو اس پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں

وہ آگے جا کر بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں گے بعدازاں مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عزیز اللہ غوری کے

ہمراہ پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔تقریب میں ،

منور حسین جتوئی ، فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی ، پروفیسر نعیم اللہ ، ، محمد عقیل رضا ، حماد خان ترین ، محمد ارشد ، محمد جنید و دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ڈیرہ غازیخان ()24ویں سالانہ ڈاکٹر نذیراحمد شہید لید ر بال ناک آﺅٹ T-20(ٹویلوز لیگ)کرکٹ ٹورنامنٹ سال 2020 کا میچ گڈلک کرکٹ کلب

بمقابلہ پاسبان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔پاسبان کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں101رنز بنائے۔گڈلک کرکٹ کلب کی طرف سے

عامر امیر نے نمایا ں باﺅلنگ کر تے ہوئے دو اوور ز میں08رنز کے عوض02کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے گڈ لک کر کٹ کلب کی طرف سے

بلاول اسماعیل66رنزناٹ آﺅٹ نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔گڈلک کر کٹ کلب یہ مقابلہ باآسانی 09وکٹوں سے جیت کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ گدائ پولیس کی کاروائی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری لاکھوں روپے مالیتی نان کسٹم پیڈ سامان قبضہ پولیس میں لیکر کے کسٹم حکام کے

حوالہ کر دیا گیا ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

اسی چیکنگ کے تسلسل میں علی حسن سب انسپکٹر تھانہ گدائ نے صوبہ بلوچستان کوئٹہ سے صوبہ پنجاب میں لاکھوں روپے مالیتی کا نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے

جس میں غیر ملکی کپڑا، خشک دودھ اور شاپر ہیں کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کر دئے گئے

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائ شکیل احمد نے کہا کہ نا ن کسٹم پیڈ گاڑیاں اور نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

ضلع ڈیرہ غازیخان کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کہ مؤثر ناکہ بندیوں اور چیکنگ کی بدولت ڈیرہ پولیس نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور سامان کی روک تھام کے حوالے سے

بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اب اس کاروائی کا دائرہ اندرون شہر تک بھی بڑھا دیا گیا ہے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والے نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی

سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان اور اس کے پہاڑی علاقوں میں قانون شکنی کرنے والے سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے پولیس،رینجرز اور بارڈر ملٹری پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹیں

قائم کرنے کا فیصلہ،ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کی بیلٹ سمیت سیکورٹی کی حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے،

آر پی او فیصل رانا افسران کے ہمراہ سیمنٹ فیکٹری کے پہاڑی علاقوں میں پہنچ گئے،پہاڑی علاقوں سے آنے والی بیلٹ سمیت سیمنٹ فیکٹری کو مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے سیکورٹی ایشوز کو حل کرنے کے لئے

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں آر پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈی پی او عمر سعید ملک،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

بی ایم پی کے کما نڈنٹ حمزہ سالک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کی پہاڑی علاقوں سے آنے والی بیلٹ سمیت علاقہ کی مکمل سیکورٹی کے لئے پہاڑی علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس،

رینجرز اور بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) کی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی،اس کے علاوہ سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کئے گئے،

اجلاس کے بعدآر پی او ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے دیگر افسران کے ہمراہ سیمنٹ فیکٹری پہنچے،سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے انہیں اپنے ایشوز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی،آر پی او نے وہ بیلٹ بھی دیکھی جو پہاڑی علاقوں سے آتی ہے

جسے قانون شکن سماج دشمن عناصر موقع ملنے پر کاٹ دیتے ہیں،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی

ہدایات کے مطابق ڈی جی خان ریجن کے چپے چپے پر قانونی کی حکمرانی ہے اور قانون کی حکمرانی رہے گی،

انہوں نے کہا کہ پولیس کی رینجرز اور بی ایم پی کے ساتھ مشترکہ چیک پوسٹیں قانون شکنوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گی،

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی جی خان پولیس کی کارکردگی میں بڑا مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،

ریجن میں کرائم کی شرح کم جبکہ وارداتیں ٹریس ہونے اور قانون شکنوں کی گرفتاری کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،

جس کا واضح ثبوت ڈی جی خان میں ڈکیتی قتل جبکہ لیہ میں ڈکیتی کے دوران دوہرے قتل کی واردات کا ٹریس ہونا،ملزمان کی گرفتاری اور 82لاکھ روپے مالیت کا چھینا جانے

والاسونا چاندی بر آمدہونا ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے بروقت ریسپانس اور کارروائی کی وجہ سے قانون شکن عناصر کا

قانونی طریق کار کے تحت خاتمہ ہو رہا ہے،سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ نے آر پی او فیصل رانا کی تعیناتی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق قانون کی حکمرانی کے

عملی اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیس کے پروفیشنل کمانڈر کے پشتی بان ہیں عوام کو امید ہے کہ جلد ہی ڈی جی خان ریجن کرائم فری ریجن بن جائے گا


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کے مسلسل فالو اپ اقدامات کی وجہ سے ”غیر قانونی جرگہ“ کیس میں اہم پیش رفت،غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے

”سرپرست“ نذر خان اور مخان خان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں،ضمانتوں کی روبکار بذریعہ ڈاک پولیس کو بھجوائی،گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ

ماڑنہ بی بی کے قتل کا فیصلہ تو تونسہ میں اس کے آشنا نور شاہ کے قتل کے بعد ہونے والے جرگہ میں ہو گیا تھا،

چوک کرم داد قریشی میں تو ہم جرگہ کے فیصلے پر عمل در آمد کے حوالے سے ماڑنہ بی بی کے بھائیوں کو یاد دہانی کے لئے اکٹھے ہوئے،

آر پی او فیصل رانانے ضمانتیں کروانے والے ملزمان کی ضمانتیں جرم کے ٹھوس شواہد کے ساتھ خارج کروانے کا حکم دے دیا،

تونسہ میں غیر قانونی جرگہ کے انعقاد کے حوالے سے الگ قانونی کارروائی کی جائے،آر پی او فیصل رانا کی پولیس افسران کو ہدایات،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے حالیہ دنوں کی پولیسنگ میں قبائلی خاتون9بچوں کی ماں ماڑنہ بی بی کو ”کاروکاری“ قرار دے کر

قتل کا فیصلہ کرنے والے غیر قانونی قبائلی جرگہ منعقد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر ہے،

آر پی او فیصل رانا 24/7پولیسنگ میں ہر 3گھنٹے کے بعد جہاں پر ماڑنہ بی بی اور اس کے خاندان کی سیکورٹی کے حوالے سے فالواپ اقدامات لیتے ہیں

وہیں پر مظفر گڑھ پولیس سے غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے کے مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق بھی فالواپ لیتے ہیں،فیصل رانا کے

مسلسل فالو اپ اقدامات کی وجہ سے ماڑنہ بی بی کے دو بھائیوں سمیت مقدمہ کے5ملزمان تھانہ کرم داد قریشی پولیس کے پاس گرفتار ہیں،پولیس نے آر پی او کے حکم پر غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے والے سرپرست و بانی نذر خان اور دوسرے بڑے کردار مخان خان کی

گرفتاری کے لئے ان کے گرد اس قدر گھیرا تنگ کیا کہ دونوں ملزمان نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں،

تاہم دونوں ملزمان نذر خان اور مخان خان قانون سے اس قدر ڈرے ہوئے ہیں کہ انہوں نے ضمانت کی روبکار پولیس کوخود تھانہ میں آ کر دینے کی بجائے

بذریعہ ڈاک بھجوائی،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال سے مقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے پراگرس لی،ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کالے خان،روزی خان اور آدم خان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ

ماڑنہ بی بی کے قتل کا فیصلہ تو اس کے آشنا نور شاہ کے قتل کے بعد تونسہ میں ہی ہو گیا تھا،

چونکہ جرگہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ماڑنہ بی بی جب بچے کو جنم دے گی تو اسے قتل کیا جائے گا،

لہٰذاجب بچے کی پیدائش کا وقت قریب آیا تو ہم لوگ نذر خان اور مخان خان سمیت چوک کرم داد قریشی میں اکٹھے ہوئے

جہاں پر جاڑنہ بی بی کے دونوں بھائیوں عیسٰی خان اور نیامت کو بلایا گیا اور انہیں یاد دہانی کروائی گئی کہ

بچے کی پیدائش کے بعد وہ اپنی بہن ماڑنہ بی بی کو جرگہ کے حوالے کریں تاکہ اسے جرگہ کے فیصلے کے مطابق قتل کیا جا سکے،آرپی او فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ

غیر قانونی جرگہ کے انعقاد اس کے انسانیت سوز اور ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والے خاتون کے قتل کے فیصلے کے ایسے ٹھوس شواہد اکٹھے کئے جائیں

جس سے ضمانت کروانے والے ملزمان کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج کروائی جا سکے،

انہوں نے ہدایت کی کہ تونسہ میں غیر قانونی جرگہ ہونے کے شواہد اکٹھے کر کے یہاں کے تھانہ میں بھی اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جائے،ادھر ملکی و غیر ملکی میڈیا میں ٹاپ سٹوری بننے والا غیر قانونی جرگہ کیس ملزمان کی گرفتاری اور ماڑنہ بی بی کے

تحفظ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی فیصل رانا کے پروفیشنل کمانڈرہونے کے حوالے سے ڈی خان ریجن کی پولیس کے لئے داد و تحسین دئیے جانے

کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے،دو روز قبل راولپنڈی میں انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کم سن بچوں کو بدفعلی اور پورنوگرافی کا شکار بنانے والے مجرم سہیل ایاز کو

ایڈیشنل سیشن جج نے3بار سزائے موت3بار عمر قید اور66سال قید کی سزا کا حکم سنایا اس مجرم کو بھی ڈی آئی جی فیصل رانا نے

بطور سی پی اوراولپنڈی خود گرفتار کیا،تفتیش کی خود نگرانی کی،

سوشل میڈیا پر صارفین اس سلسلہ میں بھی فیصل رانا اور ان کی کمانڈ میں کام کرنے والی پولیس کی بے پناہ تعریف کر رہے ہیں۔

About The Author