: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
پی ڈی ایم کا ملتان میں30نومبر کاجلسہ کٹھپلی حکومت کے خاتمہ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،عالم دادلالیکاایم این اے
عوام باہر نکلیں جعلی حکومت چنددنوں کی مہمان ہے، رانا عبدالروف ممبر پنجاب اسمبلی وضلعی صدرن لیگ
نااہل حکومت نے غریب عوام کے منہ سےروٹی کانوالہ چھین لیا،مسلم لیگی راہنماءعدنان اصغربودلہ
تفصیلات کیمطابق مسلم ن لیگ کے راہنماؤں کا ملتان میں 30نومبر کو پی ڈی ایم کےہونیوالےجلسےکےبارے میں میڈیانمائندگان سے گفتگو
تینوں راہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمدنوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کانعرہ دیا ہے
ماضی کے ادوار میں ڈکٹیروں نےجسطرح ووٹ کے تقدس کی پامالی کی،جس سے سترسالوں سے ملکی حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں
عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاجارہا ،سے موجودنااہل نالائق حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی کانوالہ تک چھین لیا،ادویات،آٹا چینی گھی،دالیں ،سبزیاں
بلکہ تمام ضروریات زندگی تک مہنگی کردیں ہیں،لوگ فاقوں سے مررہےہیں
نااہل حکمران عمران نیازی نے لوگوں 50لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریاں دینے کاجھوٹا وعدہ کیا
مگر لاکھوں لوگوں کو بیروزگار،اور بے گھرکردیا ادویات کی قیمتیں چھ سو فیصد تک مہنگی کرکے عوام سےزندہ رہنے کاحق بھی چھین لیا
پی ڈی ایم انشاءاللہ اس نااہل حکومت کادہڑن کرکے ہی دم لیگا
بہاولنگر ضلع جو 50سالوں سے مسلم لیگ اور نوازشریف کے متوالوں کاگڑھ ہے، 30نومبر کے جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کاجزبہ قابل دید ہے۔۔۔۔
: بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
صوبائی وزیر زکوۃ و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اخلاق حسنہ کی دولت سے تڑپتی انسانیت کی غمخواری کی
اپنے ازلی وابدی دشمنوں کو پتھر کے جواب میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، نفرت کے اندھیروں میں الفت و محبت کی شمع روشن کی
آپسی تفرقہ بازی اور دائمی بغض و عداوت کی بیخ کنی کرکے بھائی چارگی اور الفت ومحبت کے چشمے بہائے۔ان خیالات کا اظہار
انہوں نے گورنمنٹ کامرس کالج بہاول نگر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی، ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس ڈاکٹر رفاقت باجوہ ڈائریکٹر کالجز حافظ محمد ابراہیم،
پرنسپل کامرس کالج عابد سدھو، پرنسپل وی ٹی آئی ظفر عباس کھچی، صدر وی ٹی آئی بورڈ عزیر شبیر لالیکا
عمر زمان لالیکا کامرس کالج کے پروفیسرز و انسٹرکٹرز، طلباء و طالبات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے مزید کہا کہ
نبی آخرالزماںﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے علم اور عبادت کی زینت اخلاق کو قرار دیا ہے
قیامت کے دن مومن کے میزان عمل میں کوئی چیز حسن اخلاق سے زیادہ باوزن نہیں ہوگی۔
صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا نے کہا رسول پاک کی ذات بابرکات ہمارے لیے کامل نمونہ ہے
اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے ہی ہماری دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے۔
تقریب میں حسن قرآت، نعتیہ کلام اور تقریری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے
بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بہاول نگر میں محفل میلاد النبی منعقد کی گئی
جس میں پرنسپل مسز بلقیس عشرت، وائس پرنسپل مسز جہاں آرا و کالج کونسل کی ممبران و اساتذہ کرام اور طالبات نے شرکت کی۔
محفل میلاد النبی میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام کے گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
: بہاول نگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)۔
ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاول نگر میں کلنیکل ٹریڈ کے طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی
جس میں اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انعام جمالی صدر وی ٹی آئی بورڈ عزیر شبیر لالیکا، پرنسپل وی ٹی آئی ظفر عباس کھچی،
ڈائریکٹر اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس ڈاکٹر رفاقت باجوہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل زبیر چیمہ اور متعلقہ افسران، طالبات اور وی ٹی آئی کے انسٹرکٹرز اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی مناسبت سے نعتیہ کلام بھی پیش کیے گئے۔بعدازاں ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاول نگر میں وی ٹی آئی کے کلینکل بیج کے 54 طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
واضح رہے کہ ضلعی ہسپتال میں مذکورہ بیج نرسنگ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت وی ٹی آئی کے سبزہ زار میں پودے بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر پرنسپل وی ٹی آئی ظفر عباس کھچی کی ادارے میں بہتری کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا۔
: بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
سٹی بی ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،4منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں چرس،ہیروئن اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر مشتاق احمد کی سربراہی میں محمد عدیل ASIنے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے
منشیات فروش محمد سلیم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1.520کلو گرام چرس برآمد۔
خرم حسین ASIتھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر نےپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نہر جالوالہ ماڈل ٹاؤن سے ملزم علی شیر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1.240کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔
اسی طرح چڑیا گھر روڈ سے ملزم محمد عمران کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 32لیٹر شراب برآمد ہوئی
جبکہ محلہ فاروق آباد میں کاروائی کے دوران ملزم غلام مصطفی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 29لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کا کہناتھا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی شکل میں زہر سپلائی کررہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون