دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
موٹرسائیکل سواروں کے نہ رکنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلح ملزمان کی موٹرسائیکل سواروں کی روکنے کی کوشش ،موٹرسائیکل سواروں کے نہ رکنے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،دوسرا بال بال بچ گیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا

،پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ،پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار محمد اقبال ولد محمد نواز قوم لیل سکنہ کچہ ملانہ اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پرمریالی ڈیرہ سے رات

کے وقت اپنے گھر کچہ ملانہ جارہا تھا کہ رات ساڑھے گیارہ بجے تھانہ یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن ان کے نہ رکنے پر ملزمان

نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار محمد اقبال زخمی جبکہ اس کا ساتھی بال بال بچ گیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مذید چھان بین

شروع کردی ۔
٭٭٭
ریوینیو کیسز ، سرکاری واجبات کی وصولی اور محکمہ مال سے متعلق اجلاس کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ ڈویژن یحییٰ اخونزادہ کی زیر صدارت ریوینیو کیسز ، سرکاری واجبات کی وصولی اور محکمہ مال سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ٹانک، ٹرائبل

ڈسٹرکٹ جنوبی وزیرستان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،سیکرٹری ٹو کمشنر، اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریوینیو، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیٹا بیس منیجر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اور محکمہ مال کے متعلقہ افسران و نمائندوں نے شرکت

کی۔اجلاس کے دوران کمشنر ڈیرہ کو ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ریوینیو سے متعلق کارکردگی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کمشنر ڈیرہ نے کہاکہ لینڈ ایکوزیشن کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔ سیٹیزن فسیلٹیشن

سنٹر ز کے لیے سائٹ آئڈنٹیفیکیشن میں تاخیر پر ایک روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔کمشنر ڈیرہ ڈویژن نے کہاکہ سروس ڈیلیوری سنٹر میں ضروریات کو فوری پورا کیا جائے تاکہ

کمپیوٹرائزیشن سمیت عوام کو سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ یا دشواری کا سامنا نہ ہو۔چار سالہ جات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جہاں عرصہ دراز سے کیسز ا لتواءکا شکار ہیں انکے حل کیلئے

اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ سینئر سٹاف کی تعیناتی سمیت عملے کی کمی کو بھی دور کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جنہوں نے اب تک میوٹیشن فیس ادا نہیں کی یا تاخیر کر رہے ہیں انکو فوری نوٹسز کا اجراءکیا

جائے۔کمشنر ڈیرہ نے سیٹلمنٹ سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے گھر، گزرگاہوں، عمارات، سڑکوں ، وغیرہ کا نقشہ جات میں بمع پیمائش اندراج کیا جائے تاکہ مستقبل میں مسائل درپیش نہ

ہوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیٹیزن فیڈ بیک میکنزم کو بھی مزید مربوط اور موثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ریوینیو سے متعلق لوگوں کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور حتی الوسع لوگوں کو سہولیات فراہم

کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استفادہ کر سکیں۔
٭٭٭
دوموٹرسائیکلوں میں تصادم سے گرنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ٹانگوں پرڈمپر چڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شیخ یوسف اڈہ کے قریب دوموٹرسائیکلوں میں تصادم سے گرنے والے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ٹانگوں پرڈمپر چڑھ گیا ، نوجوان کی دونوں ٹانگیں کچلی گئیں ،زخمی کو تشویشناک

حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ شیخ اڈہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکر کر سڑک پر جاگرے اس دوران ڈمپر ایک موٹرسائیکل سوار انعام اللہ ولد عبداللہ جان

سکنہ مردان پل کے ٹانگوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیںکچلی گئیں ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ،
٭٭٭
گھریلو تنازع میں ماموں بھانجا گھتم گھتا ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گھریلو تنازع میں ماموں بھانجا گھتم گھتا ہوگئے ،لاتوں ،مکوں ،ڈنڈوں کے آذادنہ استعمال ، دونوں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گئے ،پولیس نے دونوں کے خلاف رپورٹ درج

کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود پرانی سبزی منڈی کے قریب ماموں بھانجے نے حملہ آور ہوکر لاتوں ،مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے ایک دوسرے کولہولہان کردیا ، وجہ عداوت گھریلو تنازع

بیان کیاگیا ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے دونوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ۔
٭٭٭
سابق پریس سیکرٹری نثار احمد، سیکشن آفیسر سول سیکریٹریٹ افتخار احمد کی والدہ اور رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی دادی انتقال کرگئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق پریس سیکرٹری نثار احمد، سیکشن آفیسر سول سیکریٹریٹ افتخار احمد کی والدہ اور رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار کی

دادی انتقال کرگئیں،ان کی نماز جنازہ بروزجمعرات 19 نومبر کو الفاروق اسلامیہ ہائی سکول سٹریٹ نزد شاہین کالونی باڑہ گیٹ پشاور کینٹ میں ادا کی گئی جس میں اعلی سول افسران کے علاوہ اہم سیاسی ،سماجی

ومذہبی شخصیات ،قریبی عزیزواقارب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعاکی گئی ،بعدازاں مرحومہ کا آشکبار آنکھوں کے ساتھ

آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ،
٭٭٭
پک اپ گاڑی میں مضر صحت گائے کا گوشت برآمد کرکے قصاب کو گرفتارکرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹاﺅن پولیس نے کھتی چیک پوسٹ پر پک اپ گاڑی میں مضر صحت گائے کا گوشت برآمد کرکے قصاب کو گرفتارکرلیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات

میں بند کردیا ،پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے کتھی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران پک اپ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں لوڈ گائے کا گوشت برآمد کرکے تحویل میں لے لیا ،پولیس نے

موقع پر ملزم مجیب الرحمٰن ولد الہی بخش سکنہ گنڈی عمر خان کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم ناغہ کے روز ایک عدد زبح شدہ گائے جس کا گوشت غیر معیاری تھا فروخت کے لئے لے جارہا تھا ،پولیس نے ملزم

کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭٭٭٭
اراضی کے تنازع پر مسلح ملزمان نے فائرنگ سے مخالف کو زخمی کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اراضی کے تنازع پر مسلح ملزمان نے فائرنگ سے مخالف کو زخمی کر دیا ،ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے زخمی کی

رپورٹ پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع گاﺅں گرہ جانہ میں مسلح ملزمان نے اپنے مخالف محمد اکرام ولد محمد ہاشم سکنہ گرہ جانہ کے دروازے پر آکر

اسے آواز دے کر باہر بلایا اور اس کے باہر نکلنے پر انہوں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زخمی ہوگیا ،وجہ عداوت اراضی کا تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر چار

افراد سعید ،علاﺅالدین ،عبداللہ اور فتح اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم علاﺅالدین کو گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
طلباء میں ریسکیو1122 کے متعلق شعور و آگاہی کے کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کے خصوصی احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر فضل منان کی نگرانی میں ریسکیو1122 ٹریننگ وننگ ٹیم نے مومینٹس پبلک

سکول فتح موڑ کیمپس ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء میں ریسکیو1122 کے متعلق شعور و آگاہی کے کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا،جس میں ریسکیو1122 ٹیم نے طلباءکو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے،

ذاتی حفاظتی اقدامات، ابتدائی طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا، طلباء نے تربیت میں گہری دلچسپی لی جبکہسکول انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو1122 ٹریننگ وننگ کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

پیش کیا۔
٭٭٭
ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی پولیس سربراہ عارف شہباز وزیر کی گریڈ 19میں ترقی یاب ہونے پر ریجنل پولیس آفس ڈیرہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یسین

فاروق،کمشنر ڈیرہ ڈویڑن یحی اخونزادہ،ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ،ڈپٹی کمشنر ٹانک و دیگر پولیس،ایڈ منسٹریشن و سول اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ

رینج یسین فاروق نے ایس ایس پی عارف شہباز وزیر کو بطور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ تعینات ہونے پر خوش آمدیدکہااور انہیں گریڈ 19میں باقاعدہ ترقی یاب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ریجنل

پولیس آفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بطور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ آپ اپنے وسیع تجربہ کی بنیاد پر اچھی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس شہر میں امن و امان کی بقاء اور

عام عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔تقریب کے آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یسین فاروق و کمشنر ڈیرہ ڈویڑن یحی اخونزادہ نے ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ کو گریڈ 19میں

ترقی یاب ہونے پر باقاعدہ طور پر پروموشن بیجز لگائے۔
٭٭٭
دو منشیات فروش گرفتار کرکے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمدکرلی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران دو منشیات فروش گرفتار کرکے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی،پولیس نے مفرور

اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے ٹکوارہ اور چائنہ کیمپ کے قریب کاروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں نصیب اللہ سکنہ کڑی ملنگ

اور منیر سکنہ بڈھ کے قبضہ سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ، پولیس نے مفرور اشتہاری ملزمان فضل الرحمٰن ،گلفام ،گلزار ،اسرار اور ذوالفقار کو پناہ دینے کے الزام میں ملزمان فلکشیر ولد عمر دراز ،وقار احمد ولد

گلزار اور اسد جان والد صاحب جان ساکنان ہتھالہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم فلک شیر کو گرفتار کرلیاہے،
٭٭٭
رائفل،02عددپسٹل،50کارتوس،ملزمان اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم تین افراد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یسین فاروق کے جاری احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پہاڑ پور عالمگیر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شہیدنواب

خان)پنیالہ(نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 02عددرائفل،02عددپسٹل،50کارتوس،ملزمان اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم تین افراد کو گرفتارجبکہ دیگر مختلف جرائم میں

ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف نوعیت کے مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے 08افراد کو پا بند سلاسل کیا۔
٭٭٭
173بوریاں صاف مونگ پھلی اور17بوری بادام برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز وزیر کی و ایس ڈ ی پی او پروآ سرکل یاسر امان کی نگرانی میں ایس ایچ ا و یونیورسٹی مختیار احمد نے کاروائی کرتے ہوئے173بوریاں صاف

مونگ پھلی اور17بوری بادام برآمد کر کے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل حسین غلام کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ نے نان

کسٹم اشیاء و خشک میوہ جات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خشک آ لو بخارہ 42گٹو،زیرہ سفید 07بوریاں،اخروٹ 10بوریاں،بادام 02بوریاں،سفید چنا بوریاں،مختلف اقسام کے بیج 06بوریاں،خشک

میتھی 01بوری،صابن شیمپو وغیرہ01کاٹن اور کمبل ایرانی 04عددبرآمد کر کے قانونی بعد از پورے کرنے قانونی تقاضے بحوالہ کسٹم حکام کیئے۔اس کے ساتھ ساتھ نان کسٹم پیڈ اشیائ الیکڑانکس و دیگر نوعیت

کا مختلف سامان و اشیاء کے خلاف ایس ڈی پی او کلاچی سرکل خالد محمود کی زیر قیاد ت ایس ایچ او تھانہ درابن نے کاروائی کرتے ہوئے 42عددلیپ ٹاپ مع 10عدد چارجر،03گٹو نان کسٹم پیڈ سپیئر پارٹس

برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یسین فاروق نے اچھی کاروائی کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو اپنی جانب سے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نان کسٹم پیڈ کسی بھی

نوعیت کے سامان و اشیاء کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں اور کسی بھی صورت ایسا سامان ڈیرہ ریجن سے نہیں گزرنا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ تمام بیرونی ناکہ بندیوں پر خصوصی چیکنگ کا عمل جاری رکھا

جائے تاکہ کوئی فر د واحد جو اس جرم میں ملوث ہو اسے کسی صورت قانون کی خلاف ورزی کرنے کی اجاز ت نہ دی جائے اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭
شاندار پیداوار کے لئے السی کی قسم چاندنی کی کاشت کرنے کا مشورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کو السی کی کاشت 30نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور السی کی قسم چاندنی کی کاشت سے شاندار پیداوار حاصل کرنے کابھی مشورہ

دیاہے۔انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل بھی ان فصلوں میں شامل ہے جو کلر کے خلاف کافی حد تک قوت مدافعت رکھتی ہے اسلئے السی کی فصل ایسی زمینیں جن میں کلر کی شدت درمیانی درجے کی ہو کامیابی سے اگائی

جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر زمین میں کلر کی شدت زیادہ ہو تو زمین کی اصلاح کیمیائی مرکبات مثلاً جپسم اور گندھک کے تیزاب کے ساتھ نامیاتی مادے اور سبزکھادوں کا استعمال کر کے اصلاحی عمل کے بعد

السی کی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ السی موسم ربیع کی ایک منافع بخش فصل ہے جسے پاکستان میں بنیادی طور پر تیلدار فصل کے طور پر کاشت کیا جا تا ہے کیونکہ اس کے بیج میں تیل کی مقدار 35سے

42 فیصد ہو تی ہے اور السی کا تیل جلد خشک ہو جانے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ سے پینٹ، وارنش اور چھاپہ کی سیاہی بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ مکانات کے فرشوں اور پلوں

کو سیم اور تھور کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ السی کے تنوں اور شاخوں سے ریشہ حاصل ہو تا ہے جسے دھاگے اور کپڑے کی صنعت کیلئے استعمال کیا جا تا ہے نیز السی

انسانوں اور جانوروں کی سوزشی امراض کیلئے بننے والی ادویات میں بھی استعمال کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کا وقت کاشت یکم سے 30 نومبرتک ہے جبکہ السی کی قسم” چاندنی” 1988 میں متعارف ہوئی

جس کے پھول سفیدرنگ کے اور پودے مضبوط ہوتے ہیں اس لئے آندھی وغیرہ کی صورت میں گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس کے بیج میں تیل کی مقدار40سے42 فیصد ہوتی ہے اور یہ قسم

کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف خاصی قوت مدافعت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کی پیداواری صلاحیت 1500 سے 2000 کلو گرام فی ہیکٹر یعنی 15سے20من فی ایکڑ ہے جبکہ عمومی پیدوار

8سے10من فی ایکڑ حاصل ہوتی ہے۔
٭٭٭
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دن کے اوقات میں بجلی کی بندش اور رات کو لوڈ شیڈنگ سے علاقے میں شدید معاشی و سماجی مسائل پیش آرہے ہیں رات

کے اوقات میں چوری اور لوٹ مارکے واقعات معمول بن گئے ہیں جبکہ دن کو برقی کاروبار ٹھپ اور پانی فراہمی متاثرہے، دفتری اموربھی متاثرہیں شہریوں نے بجلی کی غیراعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا

مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لوگوں نے گھروں میں رضائیاں اور گرم کپڑے نکال لئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ ضلع بھرمیں سرد ہواﺅں کا سلسلہ شروع ہوگیاہے اور سردی کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے، لوگوں نے گھروں میں رضائیاں اور گرم کپڑے نکال لئے ہیں، جبکہ بازاروں میں گرم

کپڑوں اور کھانوں کی خرید وفروخت شروع ہوگئی ہے،علاقے میں سردی کے آغاز سے ہی جگہ جگہ پر گرم کپڑوں اسٹال اور ٹھیلے لگائے گئے ہیں جہاں پراستعمال شدہ کپڑے فروخت ہورہے ہیں، تاہم غریب

افراد انہیں صرف دیکھنے تک محدود ہیں، سردی سے بچاﺅکے لئے غریبوں کے پاس استعمال شدہ کپڑے خریدنے کی استطاعت تک نہیں ہے، انہوں نے شکایت کی کہ یہ پرانے گرم کپڑے بھی مہنگے فروخت کئے

جارہے ہیں، ایک وقت کھانے کے لئے پریشان ہیں یہ کپڑے کہاں سے خریدیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں یہ کپڑے اس سال دگنے سے زائد قیمت پرفروخت کئے جارہے ہیں،، انہوں نے مخیرحضرات

سے اپیل کی ہے کہ سردی سے بچاﺅکے لئے سستے گرم کپڑے غریبوں میں تقسیم کئے جائیں۔
٭٭٭
گیس کمپنی کی غلط پلاننگ کے باعث سردی کے آتے ہی گھریلو صارفین گیس لوڈ شیڈنگ کا شکار ہورہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہریوں نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی غلط پلاننگ کے باعث سردی کے آتے ہی گھریلو صارفین گیس لوڈ شیڈنگ کا شکار ہورہے ہیں،گیس نہ ہونے کے باعث خواتین

گھروں میں کھانا پکانے سے قاصر ہوتی ہیں۔صبح سویرے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گیس غائب ہوجانے کی وجہ سے خواتین کے لئے بچوں کو اسکول

و مردوں کو کام پر بھیجنے سمیت امور خانہ داری کی انجام دہی میں مشکلات پیش آرہی ہیں،گیس کی فراہمی کا کوئی شیڈول نہیں ہے اس وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں دوسری جانب سوئی گیس

کامحکمہ اور نہ ہی حکومت کوئی متبادل بندوبست کررہی ہے دوپہر اور صبح کے وقت اگر گیس دستیاب ہو بھی تو پریشر اتنا کم کہ کھانا بنانا دو بھر ہو جاتا ہے جبکہ دوسری جانب گیس کے عدم فراہمی کے باوجود ماہانہ گیس کے

بل ہزاروں روپے وصول ہو رہے ہیں۔گھریلوں صارفین کے لیے فوری گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور گیس کے بحران پر قابوپانے کے لیے پہلے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

About The Author