دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات مبارکہ قیامت تک کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں بھٹکی ہوئی انسانیت کو جب بھی راستہ ملے گا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے ذریعے ہی ملے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ رحمت اللعالمین اور شفیع روز جزا ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل میلاد ﷺ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل پوری دنیا میں اندھیروں کا راج تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تو ہر طرف روشنی ہو گئی۔بے سہاروں کو سہارا مل گیا

اور سکتی ہوئی انسانیت نے سکھ کا سانس لیا۔انسان کو خود شناسی اور خدا شناسی کا شعور نصیب ہوا۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب نے مزید کہا کہ آج کی دنیا جن مسائل کا شکار ہے ان کا واحد حل آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیما ت اطہر کی پیروی میں پوشیدہ ہے۔یہ دنیا آج بھی آپ صلی علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات مبارکہ پر عمل کر کے

امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پروفیسر طاھرہ بخاری نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے عدل و انصاف کی روشنی عام ہوئی۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مساوات انسانی کا بے

مثال نظام قائم کیا اور انسان کو جینے کا سلیقہ اور ضابطہ حیات عطا کیاجس پر عمل کر کے نہ صرف اس کی دنیا کی زندگی کامیاب ہوسکتی ہے بلکہ آخرت بھی سنور سکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

سخی سرور ٹاؤن کمیٹی دفتر میں ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی مناسبت سے

سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنرمحمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر چوہدری ارشد، علما ئے کرام اور اساتذہ نے شرکت کی

مقررین نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر سیرت طیبہ ﷺ کے حوالے سے تقریری مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ اسد خان چانڈیہ نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ منانے کا مقصد دنیا کو حضور سے محبت کا پیغام دینا ہے۔

تحصیل بھر میں ریلیاں اورسیرت النبی ﷺکے پروگرام جاری ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ڈیرہ غازیخان نے ریسکیو 1122کے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس کے تحت فائر فائٹنگ،

ٹراما انجری اور دیگر مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام مختلف کالجز کے مابین یونین کونسل سطح پر مقابلوں کا انعقاد کرایاگیا جس میں طلباء نے فائر فائٹنگ، ٹراما انجری اور ڈراؤننگ کا عملی مظاہر ہ کیا.

ججز کے فیصلہ کے مطابق ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ریسکیو کمیونٹی ریسپانس ٹیم کے انچارج محمد اختر بھٹہ، عابد سلطان، یاسر خان اوردیگر نے انعامات تقسیم کیے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں بھی مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا مقابلوں کا مقصد رضا کاروں کی فورس تیار کرنا ہے

جو کسی بھی ایمرجنسی میں اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیورز کے پہنچنے سے پہلے طبی امداد دے کر لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں اس اقدام سے محفوظ معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی پرنسپل ادارہ انجینئر ظہیر مشتاق،

سینئر ایڈمن عمر مجتبیٰ لغاری، کلینیکل ٹیم کے انچارج ڈاکٹر جاوید اقبال، ایڈمشن انچارج شاہد ممتاز نصوحہ، شاہد فریدی اوردیگر نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان کے چڑیا گھر میں زیبرا کی آمد بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گی

موجودہ حالات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تفریحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی انہوں نے یہ بات وائلڈ لائف پارک کے معائنہ کے

دوران کہی اس موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے زیبرا اوردیگر جانوروں و پرندوں کے بارے میں بریفنگ دی دریں اثنا مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے رات گئے ڈیرہ غازیخان شہر کا دورہ کیا

انہوں نے شہزاد کالونی روڈ پر سیوریج کی تنصیب کا جائزہ لیا انہوں نے مین لائن کی صفائی اور ڈرین بنانے کے احکامات جاری کیے

ڈپٹی چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل، اسسٹنٹ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمران جتوئی، ملک محمد حسین، توقیر خٹک اوردیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائر س کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دومیرج ہال اور ہوٹل سربمہر کر دیئے گئے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے

کارروائی کی اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے کورونا ایس او پیز اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر بابل پیلس اور پنک روز میرج ہال کو سربمہر کر دیا

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے سخی سرور میں لکھ داتا ہوٹل کو سربمہر کر دیا

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر

کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرایاجائے گا کاروباری تنظیمیں اور عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان شہر میں دوبارہ بھینسوں کے باڑے آبا د کرنے پر چار بھانے سربمہر کرتے ہوئے مقدمات درج کرا دیئے گئے

اور مویشیوں کو ضبط کر لیاگیا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے آپریشن کی نگرانی کی او رشاہ سکندر روڈ پر مویشیوں کے باڑوں کے خلاف کارروائی کی گئی واضح رہے کہ

ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ نے چند ماہ قبل آپریشن کرتے ہوئے شہرسے بھانوں کو باہر منتقل کر دیا تھا مویشیوں کے گوبر،

چارہ وغیرہ سے سیوریج لائن کی بندش، مچھروں کی بہتات اور بیماریاں پھیلنے سمیت دیگر مسائل جنم لے رہے تھے جس پر کارروائی کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق اپنے دفتر میں سائلین کودیکھ کر بنچ پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے او رتفصیل کے ساتھ مسائل سنے داد رسی کیلئے

موقع پر احکامات جاری کیے گئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے دروازے شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لوگوں کے مسائل کابروقت حل انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اوپن ڈور پالیسی کا مقصد لوگوں کے مسائل سننا اور حل کیلئے اقدامات کرنا ہے

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لیتے ہوئے لوگوں کو ریلیف فراہم کریں دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا.

انہوں نے کشمیر چوک پر سیوریج لائن کی صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنرنے بی ایم پی سرائے کی بحالی کابھی جائزہ لیا اورکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کو انصاف کی پاسداری کے لیے خود مختاری حاصل ہے

جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ نہ صرف پبلک بلکہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ حکومتی اعلیٰ عہدوں پر فائز بھی افراد اس کے کٹہرے میں کھڑے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام

منعقدہ مشاعرہ اور تقریری مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں قومی

احتساب بیورو کے زیر اہتمام ”سبق پڑھ صداقت کا شجاعت کا عدالت کا“ کے عنوان سے مشاعرہ اور خود احتسابی وقت کی پکار کے عنوان سے تقریری مقابلے ہوئے جس میں چارو اضلاع کے کالجز سے طلبہ و طالبات اریج خان،

انیلہ عقیل، اریبہ، محمد صابر، سائرہ یونس، محمد ناصر، حمنا معراج، سنان عثمانی، نوشین اقبال، عائشہ لغاری، صوفیہ بتول و دیگر نے حصہ لیا

ججز کے فرائض عمران حیدر، صابر جروار اور چاروں اضلاع سے منتخب پروفیسرز نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر صحت حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان مصطفی ؐ جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے

اور مغربی ممالک یہ سن لیں کہ انکے نازیبا خاکوں جیسی اوچھی حرکات سے ہمارے جوش و جذبات مزید ابھر جاتے ہیں

آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے نیب کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے عمدہ مشاعرہ اور تقریرکرکے شرکا کے دلوں کو نیا جذبہ پیدا کیا ہے وہ اپنی کوشش کو جاری رکھیں ان سے قبل ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ ڈویژن پروفیسر شیخ فیاض احمد نے کہا کہ وطن کی مٹی بڑی ذرخیز ہیں

ان ٹائیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس انہیں پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے بچوں نے اتنی رقت آمیز اور درد بھرے انداز میں انصاف کی پاسداری اپنے جذبات کو پیش کیا جس سے ان کا دل بھر آیا انہوں نے کہا کہ جو طلبہ و طالبات اس تقریب میں پوزیشن حاصل کریں گی وہ انشاء اللہ بہت جلد ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن کے پوزیشن ہولڈرز سے مقابلہ کریں گے

اس لیے اپنی صلاحیتوں میں بہتر ی لائیں آخر میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر عزیز اللہ غوری نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام طلبہ جو اس پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر رہے ہیں وہ آگے جا کر بھی

مزید کامیابیاں سمیٹیں گے بعدازاں مہمان خصوصی مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیخ فیاض احمد اور پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عزیز اللہ غوری کے ہمراہ مشاعرہ میں پہلی پوزیشن پر اریج خان، محمد صابر کو دوسری اور محمد ناصر کو تیسری اسی طرح تقریری مقابلوں میں

عائشہ لغاری کو پہلی، صوفیہ بتول کو دوسری اور سمیرا بی بی کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دئیے۔ تقریب میں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی محمد رفیق اعوان پروفیسر زاہد رسول، منور حسین جتوئی، فوکل پرسن پروفیسر اسلم جتوئی، پروفیسر نعیم اللہ، پروفیسر عمر سیال، محمد عقیل رضا، حماد خان ترین، محمد ارشد، محمد جنید و دیگر سٹاف ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناکے اخلاقی جرائم کے خلاف قانونی اقدمات نتیجہ خیز،راولپنڈی میں بطور سی پی او بچوں کو بدفعلی اور پرونو گرافی کا نشانہ بنانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کو گرفتار کیا،فرنزک سائنس لیبارٹری کے ٹھوس ثبوتوں کے

ساتھ چالان کیا، عدالت نے مجرم کو3بار سزائے موت،3بار عمر قید اور 66سال سزا سنائی،سوشل میڈیا پر فیصل رانا انٹرنیشنل پولیسنگ کے ماہر پاکستانی پولیس آفیسر قرار،ڈی جی خان ریجن میں ’کاروکاری“ کی قبیح رسم اور غیر قانونی جرگوں کی

انسانیت سوز روائت کے خاتمے کے لئے عوامی حلقوں کا آر پی او فیصل رانا کی مکمل حمائت کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کے پروفیشنل کمانڈر اور انٹرنیشنل لیول کی پولیسنگ کے ماہر ہونے پر

اس وقت مہر تصدیق ثبت ہو گئی جب گزشتہ روزس ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے سہیل ایاز نامی مجرم کو بچوں سے بدفعلی کرنے،انہیں پرونو گرافی کا نشانہ بنانے اورنازیبا برہنہ ویڈیوز انٹرنیشنل ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے کے

جرم میں 3بار سزائے موت،3بار عمر قید اور مجموعی طور پر66سال قید کی عبرتناک سزا سنائی،مجرم سہیل ایاز کو ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سال گزشتہ راولپنڈی میں بطور سی پی او نہ صرف خود پکڑا بلکہ اس کے خلاف فرنزک سائنس لیبارٹری سمیت ٹھوس

اور نقابل تردید شواہد اکٹھے کر کے چالان کیا،مجرم سہیل ایاز برطانیہ اور اٹلی سے بھی انہیں جرائم میں سزا یافتہ اور ڈی پورٹ ہوا تھا،مجرم عالمی اداروں میں بھاری پیکیج پر کنسلٹنٹ تھا،

جب فیصل رانا نے بطور سی پی او سہیل ایاز کو گرفتار کیا تو اس وقت انٹرنیشنل و پاکستانی میڈیا نے اس سٹوری کو کئی روز تک نمایاں انداز میں چلایا،سہیل ایاز کی گرفتاری کو ڈی آئی جی فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈنگ اور پولیسنگ کا نتیجہ قرار دیا،

اس بڑے کام پر وزیر اعطم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی فیصل رانا اور راولپنڈی پولیس کو شاباش دی،اس وقت کے آئی جی نے فیصل رانا کی اس کارکردگی کو پولیس کی بڑی ”اچیومنٹ“ قرار دیا،

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصل رانا نے اس وقت ملکی اور عالمی میڈیا کے سامنے سہیل ایاز کو معاشرتی ناسور اور سفاک درندی کہا،راولپنڈی کی عدالت نے بھی مجرم سہیل ایاز کو سزا سناتے ہوئے کینسر کو پھوڑا اور درندوں سے بدتر قرار دیا،دوسری جانب ڈی جی خان ریجن میں جاری ”کاوکاری“کی قبیح رسم اور غیر قانونی قبائلے جرگے منعقد کرنے

کی انسانیت سوز روائت کو قانو ن کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑنے کے لئے آر پی او فیصل رانا نے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،مظفر گڑھ ضلع میں منعقدہ غیر قانونی جرگے سے قتل کی

سزا پانی والی9بچوں کی ماں جاڑنہ بی بی کو فیصل رانا کے بروقت اقدام اٹھانے پر مکمل تحفظ مل گیا ہے،

غیر قانونی جرگہ منعقد کرنے ملزمان کی اکثریت گرفتار ہو چکی ہے،ڈی جی خان کے عوامی حلقوں نے اس طرح کے معاشرتی جرائم کے خاتمے کے لئے فیصل رانا کو مکمل تعاون اور پشتی بان کی یقین دہانی کروائی ہے،آر پی او فیصل رانا کا کہنا ہے کہ

وہ جہاں بھی تعینات ہوں گے اپنے دائرے میں رہتے ہوئے قانونی کے عین مطابق ہرقسم کے قانون شکن کو قانون کے مطابق سزا دلواتے رہیں گے،

ادھر سوشل میڈیا پر ڈی آئی جی فیصل رانا کی کارکردگی ٹاپ ٹرینڈ کے طور پر سامنے آئی ہے،صارفین فیصل رانا کو ڈی جی خان ریجن کے حوالے سے یہاں کی خوش قسمتی قرار دے رہے ہیں


ڈیرہ غازیخان

بارڈر ملٹری پولیس بواٹہ نے منشیات فروش اسمگلر دو سگے بھائیوں کو گرفتارکر لیا ،ملزمان کو موقع سے گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،

دو گاڑیوں سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی ہے،دو نوں ملزمان کا تعلق بہاولپور سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر کریم نواز لغاری، ایس ایچ او تھانہ بواٹہ نصر اللہ خان لغاری اور دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس نے منشیات فروش اسمگلر دو سگے بھائیوں کو گرفتارکر لیا ہے

بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلر بختیار اور اقبال کا تعلق بہاولپور سے ہےدونوں بھائی الگ الگ اپنی گاڑیوں میں منشیات صوبہ بلوچستان سے پنجاب بہاولپور سمگل کرنا چاہتے تھے

پہلے ایک بھائی اقبال اپنی گاڑی میں چرس سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا اقبال کی گاڑی سے بیس پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے دوسرا بھائی بختیار بھی اقبال کی فوری

گرفتاری کے بعد چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس کو بھی دوران چیکنگ گرفتار کر لیا گیا ہے

بختیار کی گاڑی سے دس پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے دونوں بھائیوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

دونوں بھائی بہاولپور منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے


ڈیرہ غازیخان

ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر پنجاب فوڈاتھارٹی متحرک قوانین کی خلاف ورزی پر 5فوڈ یونٹس سیل،متعددفوڈ پوائنٹس کو1لاکھ سے زائد کے جرمانے

عائد،371ساشے گٹکا، 10کلو مضرصحت خوراک برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ممنوعہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران مضرصحت خوراک کی فروخت پر5فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 83کوبہتری نوٹسز جاری کیے۔

ڈی جی خان میں ماشاء اللہ کریانہ سٹوراور میو کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیاگیا۔مزید ڈی جی خان میں سجاد ٹیلرز شاپ کوگٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیاگیا۔ سجاد نامی درزی غیر قانونی طور پر گٹکا فروخت کررہاتھا۔

دوران کارروائی 371ساشے گٹکا برآمد کرلیاگیا۔مزید برآں لیہ میں شیراز کریا نہ اور راجن پور میں یوسف کریانہ سٹور کوگزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے

اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا۔علاوہ ازیں راجن پور میں افضل کریانہ سٹورکو چائنہ سالٹ کی فروخت کرنے پر 30ہزار روپے جبکہ زائدالمعیاد فوڈآئٹمزکی سٹوریج پرمظفرگڑھ میں نیو کڑک ہوٹل کو 25ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدمظفرگڑھ میں تھل ویوریسٹورنٹ کو فریزرمیں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔


ڈیرہ غازیخان

فرض شناس اور محنتی پولیس افسران کی حوصلہ افزاٸی کا سلسلہ جاری، ڈی پی او عمر سعید ملک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب معہ ٹیم کی کارکردگی کو

سہراتے ہوۓ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نےپولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ تمام پولیس ملازمان اپنے اپنے فراٸض منصبی

ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے

جوان ہر وقت الرٹ ہیں اور انہیں ہدایت دی گٸ ہے کہ آپ اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔


ڈیرہ غازیخان

سردار غلام عباس گورچانی ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت جب سے آئی اس دن سے لے کر آج تک کوئی بھی

بات صحیح ثابت نہ ہوئی۔ گلگت میں جو الیکشن ہوئی واضح اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی تھی ادھر بھی بھاری نفری بھجوا کر سرکاری طور

پر پولیس ملوث ہوئی، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ووٹ چرائے گئے،

آزاد امیدواروں کو کامیاب کرایا، خود آٹھ سیٹیں جیت گئی۔ جب پیپلز پارٹی کے ورکرز نے دھرنا دیا

تو الیکشن کمیشن نے گنتی کا عمل ایک رزلٹ پر شروع کیا ادھر پی ٹی آئی کے امیدوارکو دو ووٹ سے جیتوایا جب گنتی ہوئی

اور106ووٹ سے پیپلز پارٹی جیت گئی تھی۔ جو بھی امیدوار ہیں تمام کی دوبارہ گنتی کرائی جائے یہ تمام سیٹیں ہار جائیں گے۔ عوام ان کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔ آج جلسوں پر پابندی لگا کر

یہ ثابت کر دیا ہے کہ جس طرح ضیا آمریت کے دور میں یہ سسٹم تھا آج عمران خان کے دور میں بھی یہ عمل جاری ساری ہے۔ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں کسی چیز پر کنٹرول نہیں ہے۔

جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اُلٹا وہ چیز مہنگی ہو جاتی ہے گلگت میں بھی عمران خان نے خود بھی ہیلی کاپٹر پر چکر لگائے جبکہ وہ قانونا نہیں جا سکتے، وزراء کو بھی گلگت بھیجا، مفت آٹا کے سبز باغ دکھائے،

سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کوچاہیے کہ ان کو نوٹس دیں اور نااہل کرے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر کے خلاف تو سپریم کورٹ نوٹس لیتی ہے

لیکن مہنگائی، ٹیکسز کی بھرمار، عوام کا سانس لینا مشکل ہے، کوئی از خود نوٹس لینے والا نہیں۔30تاریخ کا ملتان کا جلسہ 4بجے ضرور ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ساؤتھ پنجاب میں جلسے کے حوالے سے کوٹ ادو،

رحیم یار خان، کہروڑ پکا اور دیگر علاقوں میں ورکنگ جاری ہے جس سے حکومت گھبرائی ہوئی ہے اس لئے بجائے اپنی ناکامی تسلیم کرتے الٹا نہ ہی اپوزیشن کو جلسے کرنے دے رہی ہے

اور چوری چھپے حکومت کا عمل جاری ہے۔ مگر عوام کا صبر اب بہت ہو چکا، جب یہ خود کہتا تھا کہ سو لوگ میرے خلاف ہوئی تو دوبارہ الیکشن کراؤں گا۔

آج پورا پاکستان کا ہر طبقہ سڑکوں پر ہے، ان کو چاہیے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے، ان سے حکومت نہیں چلتی۔

مزید عوام کو اور نہ ماریں۔ عوام صرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر امیدیں لگائی ہوئی ہیں آج بھی عوام ان کے ساتھ ہے ۔


کوٹ چھٹہ رپورٹ صغیر احمدانی
::؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
دربار فرید پر حکومتی پابندیوں کو مسترد کرتے ہیں صغیر احمدانی
حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے دوران خواجہ غلام فرید کو حراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

دربار فرید پر حکومتی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ دربار فرید پر عائد حکومتی پابندیاں فوری ختم کی جائیں اور حکومتی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر سرائیکستان صوبہ محاذ کے چیئرمین غلام فرید کوریجہ کو انتظامیہ کی طرف سے

حراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار روھی سرائیکی سنگت کے صدر صغیر احمدانی نے ہنگامی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عزادار حسین احمدانی ، توقیر بلوچ ، علی رضا احمدانی اور محبوب خان چنگوانی کا کہنا تھا کہ دربار فرید پر صدیوں سے اتحاد محبت اور رواداری کا درس جاری ہے

ہر سال حضرت خواجہ غلام فرید کا عرس عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے مگر اس سال کارونا کی آڑ میں عرس فرید پر حکومتی پابندیاں لگانا

سمجھ سے باہر ہیں ایک طرف حکومت اور اپوزیش کے جلسے جاری ہیں اور دوسری طرف اولیاء کرام کے مزارات پر مذہبی رسومات ادا کرنے پر

پابندیاں لگا کر شدت پسندانہ سوچ کو پرموٹ کیا جا رہا ہے جس کو ہم یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ

عرس فرید کے لیئے کارونا ایس او پیز کی ہدایات کے مطابق اجازت دی جائے۔

About The Author