دسمبر 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ کی خبریں

لیہ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

لیہ:

کورونا کی دوسری لہر ضلع بھر میں 114 ایکٹو کیسز موجود 2 مریض ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل۔ڈپٹی کمشنر

لیہ:46 سرکاری سکولوں میں 23 بچوں اور 7 ٹیچرز کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے۔ڈپٹی کمشنر

لیہ:11 سکول ڈپٹی ڈرائیکٹر ڈویلپمنٹ آفس گورنمنٹ ڈگری کالج کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کو بند کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر

لیہ:کورونا سے متاثر افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ڈپٹی کمشنر


: لیہ:

لیگی رہنماوں کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ حفاظتی ضمانت 6 روز کے لئے منظور

لیہ:ہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابقہ ایم این اے ثقلین بخاری اور موجودہ ایم پی اے اعجاز اچلانہ کی ضمانت منظور کی

سابقہ ایم این اے اور موجودہ ایم پی اے کو 23 نومبر کو انٹی کرپشن کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

لیگی رہنماوں کے خلاف اختیارات کے بے جا استعمال اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


لیہ

: لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان کی حدود میں سونے کے 2 تاجروں کو قتل کر کے 1 کلو سونا لوٹنے والے گروہ کے 8 ارکان گرفتار ملزمان سے 83 لاکھ روپے کا مال مسروقہ

سونا اور چاندی برآمد واردات میں استعمال ہونے والے 3 عدد موٹر سائیکل اور 7 پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے

تفصیلات کے مطابق لیہ کے تھانہ کوٹ سلطان پولیس کی بڑی کاروائی 25 روز قبل صرافہ بازار میں ملتان سے آئے سونے کے 2 تاجروں محمد اعظم اور وحید الرحمان کو قتل کر کے 1 کلو سونا اور 3 کلو چاندی لوٹنے والے گروہ کے 8 ارکان گرفتار پولیس ترجمان کے

مطابق ملزمان سے 83 لاکھ روپے مالیت کا 828 گرام سونا اور 3 کلو چاندی برآمد کر لی گئی ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 3 موٹر سائیکل اور 7 پسٹل بھی

برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان امتیاز اور عثمان کا تعلق بہاولپور زاہد کا رحیم یار خان مہران، علی احمد، اختر، عدنان اور ذوالقرنین کا تعلق کوٹ سلطان سے ہے

ڈی پی او لیہ کے مطابق ملزمان نے واردات سے پہلے جائے وقوعہ پر 3 دفعہ ریہرسل بھی کی ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ملزمان کو گرفتار کرنے والے ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


: لیہ

سابق فوجی دور حکومت میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والو دفتر یونین کونسل مسمار،ضلعی انتظامیہ لیہ نے بلڈنگ مسمار کرنے والے نادیدہ ہاتھوں کی تلاش شروع کردی

تفصیل کے مطابق گذشتہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سسٹم لیہ کے دور میں ضلع حکومت لیہ کے احکامات کی روشنی میں 2007-08ء میں ممبر ضلع کونسل ملک ذوالفقار علی گدارہ کی

نشاندہی پر لاکھوں روپے کے خرچ سے دفتر یونین کونسل چوبارہ تعمیر کیا گیا جس میں سرکاری فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رہا

تاہم گذشتہ سے پیوستہ شپ نامعلوم افراد نے ہیوی مشینری کی مدد سے دفتر یونین کونسل بلڈنگ کو مسمار کرکے ملبہ ادھر ادھر کردیا عمارت مسمار کرنے کے واقعہ کی اطلاعات سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء نے ذمہ داران کے

تعین کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے سابق ممبر ضلع کونسل چوبارہ ملک ذوالفقار گدارہ نے کہا کہ لاکھوں روپے کے خرچ سے بلڈنگ تعمیر کی گئی تھی

جو ملیا مٹ کردی گئی ہے جس کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے ۔


: پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری

لیہ : پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول اور امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا امتحان 7 مئی 2021 سے لیا جائے گا۔

میٹرک کی رجسٹریشن کیلئے 10 دسمبر آخری تاریخ مقرر جبکہ انٹر کی رجسٹریشن کیلئے 28 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

لاہور اور تمام بورڈز کیلئے یہی شیڈول ہے اس کے مطابق ہی فارم جمع کئے جائیں گے اور امتحانات لئے جائیں گے۔


 

لیہ
: سیاسی عدم برداشت کا رویہ اور پاکستان کی سیاست تحریر عنایت اللہ کاشف
پاکستان میں کچھ عرصے سے عمومی طور پر 1985 کے بعد خصوصی طور پر 2011 کے بعد پاکستان کی سیاست میں سیاسی عدم برداشت کا رویہ بہت پروان چڑھ چکا ہے

مقامی سیاست کا میدان ہو یا قومی سیاست کا میدان یا پھر انٹرنیشنل سیاست کا اکھاڑا ہو پاکستان کے عوام بہت ہی جذباتی واقع ہوتے جا رہے ہیں

ضیائی مارشل لاء نے ملک و قوم کو مذہبی انتہا پسندی نسلی تعصب لسانی تعصبات سے بھر کر رکھ دیا تھا مگر اسکا اثر براہ راست سیاست پر بھی پڑا چونکہ ہماری سیاست میں بھی مذہب کا تخم ابتدا میں ہی رکھ دیا گیا تھا

مگر وہ تخم کسی حد تک اعتدال پر مبنی تھا مگر اسی کی دہائی میں ہونے والی شروع ہونیوالی سیاست نے تو حد کر دی نواز بے نظیر کھینچا تانی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا اقتدار کی راہ کشی ذاتیات تک پہنچی پھر "میرا خون کھول اٹھتا ہے” یا بات” پیلی ٹیکسی” تا جا پہنچی اس عدم برداشت کے رویے کا براہ راست نتیجہ عمرانی سیاست تک

آ پہنچا جو اپنے سیاسی مخالفین کو غلیظ گالیوں سے شروع ہو کر غلیظ گالیوں پر ختم ہوتی ہے اب تو سیاست نام ہی اپنے مخالفین کو گالیاں دینے کا ہے جو منہ میں کہتے چلے جائیں چاہے وہ سفید جھوٹ نرا پلال ہی کیوں نہ ہو جو لیڈر جتنی غلیظ گالیاں دیتا ہے سیاسی قیادت بھی اسی کو بڑا لیڈر بنا کر پیش کرتی ہے

داد بھی اسکو ملتی ہے صبح یہی سننے کو ملتا ہے رات کیسے دابا مخالف کو بولنے ہی نہیں دیا (معزرت کے ساتھ) ہم بھی بادشاہ لوگ ہیں اسی کو پسند کرتے ہیں

جو غلیظ گالیاں بکنے کا ماہر ہو ایک سانس میں کئی کئی درجن گالیاں نکال دے اسی کی بلے بلے کرتے ہیں گویا تمام اخلاقی حدود و قیود کو کوئی جتنا روند ڈالے وہی رہبر وہی لیڈر وہی محبوب کہلائے جانے کے لائق
زندگی کے کسی بھی شعبہ میں انتہا پسندی عدم رواداری کوئی مثبت رحجان نہیں ہوتا ہمیشہ ہی منفی رحجان قرار دیا جاتا ہے

مگر پاکستان میں یہ رحجان ہر شعبہ زندگی میں سرایت کر چکا ہے خاص طور پر سیاست کے میدان میں قد آور سیاستدان بھی ایسے ہی لوگوں کا سہارا لیتے ہیں جب تک ہماری سیاسی قیادت اپنی سیاسی زمہ داریوں کو بدرجہ اتم پورا نہیں کرے گی

تو پھر اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر ایسی ناعاقبت اندیشانہ سیاسی روش اختیار کرتی رہے گی جو ملک و قوم کے مستقبل کو تاریک کر کے رہتی ہے

موجودہ وزیراعظم نے بطور اپوزیشن اس وقت کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا صرف تنقید کا نشانہ بنانے پر اعتراض کرنا درست نہیں مگر غیر پارلیمانی غیر سیاسی الفاظ سمیت گالیوں کی آمیزش نے تو سیا ست کو بہت ہی عدم برداشت پر مبنی بنا دیا بلکہ سچ تو یہ ہے سیاست کو گالیوں سے آلودہ کر دیا ماشاءاللہ وزیراعظم کے حمایتی

تو ویسے بھی سوشل میڈیائی دور کی پیداوار ہیں جو منہ میں آئے جو جی میں آئے کہنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے نواز شریف کی تصویر لگا دیں نیچے جو مغلظات لکھیں گے آپ پڑھتے جائیں اور شرماتے جائیں

مریم نواز کی تصویر کے نیچے کمنٹ سیکشن کو ملاحظہ فرمائیں تو خدا کی مجال جو عورت کی عزت و ناموس کو مدنظر رکھ کر کوئی کمنٹ مل جائے دوسری طرف سے ردعمل بھی اس صورتحال سے قطعی مختلف نہیں اور مجموعی طور پر سیاست کے لیے کوئی اچھا رحجان نہیں ہے

سیاست رواداری کا نام ہے کس چیز کی رواداری نقظہ نظر کی رواداری نقطہ نظر سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اس نقطہ نظر کو اپنے نقطہ نظر سے رد بھی کیا جا سکتا ہے جھٹلایا جا سکتا ہے دلیل سے غلط ثابت کیا جا سکتا ہے مگر نقطہ نظر کے اختلاف کی بنیاد پر کسی کو گالی نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی کسی پرگولی چلائی جا سکتی ہے

اور نہ رات کو سوتے ہوئے لوگوں پر انکے گھروں میں چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کر کے گرفتار کیا جا سکتا ہے

اور نہ ہی کسی کی جبری گمشدگی کی جا سکتی ہے اور یہی سیاست کا حسن ہے رائے کے اختلاف کو مذہب اسلام نے بھی پسند کیا ہے

اسلامی بھائی چارے کے پرچارک بھی دوسرے فرقوں سے وابستہ افراد کی اہانت آمیز حد تک تضحیک کرتے ہیں


چوک اعظم چوبارہ پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی رہی سہی کسر مقامی پٹواری نے خسرہ تبدیل کرکے پوری کردی

غریب خاندان کوایک عرصہ سے مختلف وارداتوں کے ذریعے ذاتی اراضی سے محروم کرنےپرتل گئےنمبردارکابیٹا سرکاری ملازم قبضہ مافیا کاسرغنہ بن گیا پہلے جعل سازی کے ذریعے بھاری رقم کاتقاضا کیا پھر زرعی اراضی کو ہتھیانے کی کوشش جاری رکھی

میڈیا کی ہیلپ لائن سے جعل سازی بیس لاکھ فراڈ کی دادرسی پرخبر شائع ھونے پر متاثرہ خاندان قبضہ مافیا کے زیرتاب آگیا پولیس کوئی شنوائی نہیں کرتی بلکہ عدالتی احکامات کو جوانیں اڑادیا کھیتوں میں کاشت گندم کو

زہریلی سپرے کرکے اجاڑ دیا حکام بالا سے استدعا ھے ہمیں تحفظ دیں اور اجاڑی فصل کا نقصان دلائیں ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل چوبارہ کے چک نمبر372 داسو مائینر کے رہائشی اللّٰہ داد بھٹی کی خواتین غلام فاطمہ شازیہ بی بی

عزیزمائی معزور شخص وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ چک کے نمبردار رمضان ڈلو حسنین ڈلووغیرہ نے غریب گھرانہ کےافراد امداد دلوانےکی غرض سے شناختی کارڈ حاصل کرکے اسٹام پیپرز پرجعل سازی سے 20لاکھ رقم کا ڈھونگ رچایا

جس کی خبریں ہیلپ لائن ملتان نے متاثرہ خاندان کی دادرسی پرخبرشائع کی توفراڈیوں نے اپنی حوس پوری کرنے کیلئے مقامی پٹواری محمداقبال ارائیں۔اور تھانیدار غلام عباس کے ساتھ ساز باز اور ملی بھگت کے ساتھ دو ایکڑ زرعی اراضی ہتھیانے کی کوشش شروع کردی

خواتین پر من گھڑت بےبنیاد جھوٹا پرچہ درج کرواکر ذلیل رسواکرناشروع کردیا رہی سہی کسر پٹواری محمداقبال آرائیں نے خسرہ قبضہ مافیا کے نام کردیا ھم نے عدالت سے سٹے اور ہراسمنٹ کےارڈر لیئے تو قبضہ مافیا بپھرگیا

سنگین نتائج کی دھمکیاں اور پولیس تھانیدار غلام عباس دوران گشت رات کی تاریکی میں ہراساں کرنے لگا تقاضازمین انکے حوالے کر دو ورنہ خواتین سمیت پورے خاندان کو حوالات میں بند کردونگا گزشتہ رات قبضہ مافیا کے کارندوں نے

کاشت کی ھوئی فصل گندم میں زہریلی سپرے کرکے فصل ساڑ دی جس سے بھاری نقصان ھوا قبضہ مافیا کو تھانہ پولیس چوبارہ کی مکمل آشیر باد حاصل ھے متاثرہ خاندان دیہاڑی دار لوگ زندگی کے عرصہ حیات سے تنگ ھو کے ہیں

متاثرہ خاندان کی خواتین نے حکام بالا سے اپیل کی ھے فراڈیے اور قبضہ مافیا سے ہماری جان بخشی کروائی جائے اور کیئے گئے نقصان کا ازالہ کیاجائے انتظامیہ تحفظ فراہم کریں۔۔۔


نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور میگا کرپشن کیس کھول لیا

لیہ : قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے لیے

اربوں روپے مالیت کی انتہائی مہنگی ادویات خریدنے کا نوٹس لے لیا۔


قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے

مبینہ طور پر مہنگی ادویات خریدنے اور اسپتالوں کا سامان مہنگے

داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی

ہے، کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔


نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو

اسی کیس کے سلسلے میں 19 نومبر کو طلب کر لیا، علی جان کے بعد دیگر

سرکاری آفسران سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا،

نیب کا موقف ہے کہ مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے

کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا۔

About The Author