امریکا نے افغانستان اور عراق سے مزید فوجیوں کو واپسی کا حکم دے دیا۔
امریکی مشیرقومی سلامتی کا کہنا ہے کہ مئی تک افغانستان اور عراق سے تمام امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا، چار سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ
وہ امریکا کو نا ختم ہونے والی جنگوں سے نکالیں گے اور اب وہ امریکی عوام سے اپنا کیا گیا وعدہ نبھائیں گے۔
اُدھر پینٹا گون نے اپنے کمانڈرز کو حکم جاری کردیا ہے کہ
وہ افغانستان اور عراق سے پچیس سو فوجیوں کی واپسی کیلئے تیار رہیں۔۔
دوسری طرف نیٹو کے سیکریٹری جنرل۔۔ جینز اسٹولٹن برگ۔۔ نے خبردار کیا ہے کہ
افغانستان سے امریکی اور اتحادی فوجیوں کے جلد انخلا کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے۔
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، دہشتگرد پھر سے منظم ہوسکتے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس