کوٹ مٹھن: جانشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف و صدر سرائیکستان صوبہ محاذ خواجہ غلام فرید کوریجہ کو راجن پور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ حضرت خواجہ فرید کے عرس پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے پرانہیں گرفتار کیا گیاہے۔
سرائیکی رہنماء ظہور دھریجہ نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،مریم نواز کا جلسہ ہو سکتا ہے،عرس کیوں نہیں؟ حکومت کا یہ اقدام کروڑوں سرائیکی عوام کے خلاف بغض کینہ اور انتقامی کاروائی ہے اور اس اقدام سے اندرون و بیرون ملک خواجہ فرید کے کروڑوں عقیدت مندوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ہم خواجہ فرید کی فوری رہائی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ عرس پر ناروا پابندیاں ہٹائی جائیں بصورت دیگر پورے وسیب میں حکمرانوں کے خلاف احتجاج ہوگا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ