دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی فون کے چار نئے سیٹ متعارف،قیمتیں کیاہیں؟

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے فائیو جی سے لیس  آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

نیویارک: کورونا کے پیش نظر ایپل کمپنی کی جانب سے تعارفی تقریب کا انعقاد ورچوئل کیا گیا، اس دوران کمپنی کے ترجمان نے آئی فون 12 سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون متعارف کرائے۔

ایپل نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر قسم کے بجٹ کا فون پیش کیا تاکہ خواہش مند افراد اپنی جیب کے حساب سے اسے خرید سکیں۔

ایپل کے نئے متعارف کرائے جانے والے فونز کی تفصیلات

آئی فون 12 منی کا 5.4 انچ، آئی فون 12 کا 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس کا 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل آئی فون کا اتنے بڑے ڈسپلے والا فون متعارف نہیں ہوا۔

آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون فائیو جی سپورٹڈ ہیں، جبکہ یہ او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئی فون کے چاروں موبائلز میں آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون منی، قیمت 699 ڈالر

آئی فون منی ایپل کا پہلا واحد سیٹ ہے، جسے منی کا نام دیا گیا ہے، اس کو دنیا کا ہلکا ترین فائیو جی فون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس میں فیس ان لاک کی سہولت بھی دی گئی ہے، فون کا ڈسپلے 5.4 انچ، مین کیمرا 12 میگا پکسل بمعہ ایف 1.6 آرچر، دوسرا کیمرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، وائرلیس چارجنگ فیچر جیسی جدید سہولیات اس فون میں شامل ہیں۔

آئی فون 12، قیمت 799 ڈالر

آئی فون 12 فلیٹ اسکرین ہے جس کا ڈسپلے 6.1 انچ کا ہے، یہ فون کالے، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستسیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر دو کیمرے ہوں گے، آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹراوائیڈ، وائر لیس چارجنگ فیچر، ڈیوائس کی پشت پر مقناطیس بھی دیا گیا ہے، آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی واٹرپروف ہیں، یعنی یہ پانی میں خراب نہیں ہوسکتے۔

آئی فون 12 منی کے 64 جی بی اسٹوریج والا فون 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 کا 64 جی بی اسٹوریج والا فون 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 کو 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی متعارف کرایا گیا ہے، آئی فون منی 128 اور 256 کی قیمت بالترتیب 799 اور 899 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ آئی فون 12 کے 128 اور 256 جی بی والے فون کی قیمت 899 اور 999 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون 12 پرو، قیمت 999 ڈالر

آئی فون 12 پرو اسٹین لیس اسٹیل ڈیرائن ہے جو اسٹیل، گولڈ اور نیلے تین رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.1 انچ، بیک پر تین کیمرے، کم روشنی میں کیمرے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے لیڈرا سینسر، سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی شامل ہے۔  آئئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون صارف کے ہاتھ سے گر جائے تب بھی اس کے گلاس کو نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی کوئی خراش آئے گی، کمپنی نے آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی ہے جبکہ آئی فون پرو کے 128 جی بی والے فون کی قیمت 999 ڈالر، 256 جی بی 1149 ڈالر، 512 جی بی 1349 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون 12 پرو میکس، قیمت 1 ہزار 99 ڈالر

آئی فون پرو میکس کی بات کی جائے تو یہ بھی اسٹیل باڈی ہے اور تین  سلور، گولڈ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.7 انچ ہے، جبکہ اس میں بھی سرامکس ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ زوم کرسکتا ہے۔

ایپل نے رواں سال متعارف کرائے جانے والے موبائل کے ساتھ ڈبے میں چارجر نہیں دیئے، اس بات کا اعلان کمپنی پہلے کرچکی تھی جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات کرنا ہے۔

About The Author