دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل راناکی کمپیئن اور پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع میں ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت کم ہو گئی،

کالے پتھر کے استعمال سے خودکشیوں میں کمی،آر پی او نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو پولیس کارکردگی میں ”کالے پتھر“

کی غیر قانونی خرید و فروخت روکنے کے لئے کاروائیوں کو مرکزی نقطہ بنانے کی ہدایات جاری کردیں،

چاروں اضلاع سے کالے پتھر کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چارج سنبھالنے کے بعد پروفیشنل پولیسنگ کے ساتھ غیر معمولی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے

خود کشیوں میں استعمال ہونے والے ”کالے پتھر“ کی غیر قانونی خرید فروخت کو روکنے کے لئے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں،

معاشرہ کے اہم طبقات نے آر پی او سے ملاقات کر کے انہیں بتایا کہ کالے پتھر کی غیر قانونی خرید و فروخت ریجن میں خودکشیوں میں اضافے کا باعث بن رہا ہے،

کیوں کہ کالے پتھر تک ہرمردو خاتون کی رسائی ہے کیوں کہ یہ نسبتاً سستا زہر سمجھا جاتا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز کو روزانہ کی بنیاد پر براہ راست ٹیلی فون کر کے ان سے کالے پتھر کی

غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے قانونی اقدامات اٹھائے جانے کے حوالے سے فالو اپ لیتے رہے،

آر پی او فیصل رانا جس ضلع کے دورہ پر گئے وہاں پر ہونے والی کرائم میٹنگ میں سخت ہدایات دیں کہ

ایس ایچ او ز ”کالے پتھر“ کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے سخت قانونی اقدامات اٹھائیں،

آر پی او کے سخت اقدامات کی وجہ سے ریجن کے چاروں اضلاع میں ”کالے پتھر“ کی خرید و فروخت کم ہونے سے خودکشیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

جس کا اظہار سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے کیا جارہا ہے

آر پی او فیصل رانا نے گزشتہ روز ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز سے ٹیلی فون کر کے ان کو کالے پتھر کی غیر قانونی خرید و فروخت کے لئے اٹھائے گئے

اقدامات کی تفصیل طلب کی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات جاری ہیں

چوٹی زیریں میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ کے علاوہ علماء،

مشائخ اور دیگر نے شرکت کی مقررین نے کہاکہ حضور ا کرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

نبی اکرم ﷺ رحمت بنا کر بھیجے گئے حضور اکرم ﷺ نے اپنی سیرت او رکردار سے کسی کی دل شکنی نہیں کی

او رایسی مقدس ہستی کے بارے میں گستاخی کا تصور بھی گناہ ہے اقوام عالم گستاخانہ خاکوں کا نوٹس لے

اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سات روزہ شان

رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات منانے کا مقصد بھی اقوام عالم کو باور کرانا ہے کہ خاتم النبین ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے دربار حضرت سخی سرور ؒ میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ، محکمہ اوقاف کے افسران، علماء مشائخ اور دیگر نے شرکت کی

اس موقع پر حضرت سخی سرور ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی سیرت کانفرنس سے علماء، مشائخ،

مقررین اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حضور اکرم ﷺ کی وجہ سے کائنات تخلیق کی گئی حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہیں آپ کے اسوہ حسنہ ﷺ پر عمل کرتے ہوئے دنیا او رآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت گزشتہ روز نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا

جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے

آپ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رسول پاک ﷺ کی محبت اور اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے

کامیابیاں سمیٹیں نعتیہ محفل مشاعرہ سے ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نامور شعرائے کرام نے سیرت النبی ﷺ سے متعلق اشعار پیش کر کے

حضور اکرم ﷺ کے ساتھ اظہار محبت او رگلہائے عقیدت پیش کیے۔


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ رسول اکرم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے

رحمت اللعالمین ﷺ سے محبت کا ثبوت دینے کیلئے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منانے کا احسن اقدام کیاجس میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہے ہیں

انہوں نے یہ بات غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ

رسول پاک ﷺ کی بڑائی بیان کرنے سے تسکین قلب حاصل ہوتی ہے حضور اکرم ﷺ کی شان بیان کرنے سے انسان کی زندگی سنور سکتی ہے

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر نگرانی اور نظامت امور طلبہ کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے تیسرے روز سیرت کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدہ قاضی نے سر انجام دیئے۔

جامعہ غازی کے مختلف شعبہ جات میں سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔

ملک میں کرونا کی صورت حال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام میں شرکاء کی تعداد کو محدود رکھا گیا،

ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ معروف سکالر ڈاکٹر عبدالمجید کریمی اور ڈاکٹر مفتی عبدالرزاق نے موضوع کانفرنس کے حوالے سے خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان نے اتوار 22نومبر کو 11بجے دن ضلع کونسل ہال میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت محفل میلاد و سیرت کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے

انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ سیرت کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی، کورونا وائر س کی ایس او پیز،

صفائی، پروگرام کی تشہیر اوردیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں کانفرنس میں سرکاری محکموں کے ملازمین،

سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین شریک ہو ں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمدنے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان او رتونسہ کو جلد خوبصورت شہروں میں تبدیل کر دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ

دونوں شہروں میں پارک، گرین بیلٹس اورشہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پارکس

اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دونوں شہروں کی خوبصورتی کے جاری منصوبہ جات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی

اجلاس میں پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ڈیرہ غازیخان کے پاکستان چوک،

ارشاد نوحی پارک، کھوسہ پارک، فوارہ اور پاکستانی چوک،ٹریفک چوک کی خوبصورتی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈیرہ غازیخان کی گرین بیلٹس، منگڑوٹھہ روڈ،

ماڈل ٹاون گرین بیلٹ، حسین پارک او رواٹر فلٹریشن پلانٹس کے ماحول کو صاف ستھرا او رحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے

سمیت تونسہ میں پبلک پارک میں قائم جمنیزیم کی تعمیر و تکمیل اور تونسہ کے داخلی و خارجی راستوں کی خوبصورتی کا جائزہ لیا گیا

کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمدنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے دیگر مختلف چوکوں گولباغ، ٹینکی چوک، دعا چوک،

ظفر چوک، قادریہ چوک او رکیو بلاک چوک کیلئے تیار کردہ ڈیزائن کی تعمیر پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کی مانکا نہر کے کناروں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنایا جائے

اور نہر میں کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ نہر پر کوڑا کرکٹ کی روک تھام کیلئے باقاعدہ مانیٹر مقرر کیے جائیں

او رجو لوگ بھی نہر میں کوڑا کرکٹ اوردیگر مواد ڈالیں ان کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں کمشنر نے مزید کہا کہ نہرکے دونوں کناروں کو خوبصورت بنایاجائے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیراہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ سیکنڈ سپیشل امتحان کویڈ 19جس کا انعقاد

اکتوبر 2020میں ہوا تھا کے نتیجہ کا اعلان جمعرات 26نومبر کو ہو گا انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی تقریب نہیں ہو گی

رزلٹ سی ڈی کی صورت میں اور ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر دستیاب ہو گا علاوہ ازیں امیدوار اپنا رولنمبر 800295پر ایس ایم ایس کر کے بھی

رزلٹ معلوم کر سکیں گے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے بتایاکہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر لی جائے گی

انہوں نے کہاکہ امیدوار ری چیکنگ کیلئے 11دسمبر تک آن لائن اور ہارڈ کاپی کی صور ت میں درخواستیں دے سکیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے آرٹس کونسل اور زیر تعمیر آفیسرز کلب کا دورہ کیا

انہوں نے آرٹس کونسل میں سیرت کانفرنس کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور دیگر نے بریفنگ دی

ڈپٹی کمشنر نے زیر تکمیل سول کلب کا بھی دورہ کیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سرکاری نرخ پر آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے

اسسٹنٹ کمشنرز ملک راشد نعمت اور محمد اسد چانڈیہ نے فلور ملز کا دورہ کیا او رکوٹہ کے تحت آٹا کی تیاری سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا.

انہوں نے آٹا کے ریکارڈ سمیت دیگر امو رکا بھی جائزہ لیا علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

ضلع میں آٹا کی کوئی قلت نہیں ہے طلب کے مطابق آٹا کی رسد یقینی بنائی جائے گی

سہولت بازاروں، سیل پوائنٹس کے علاوہ مختلف مقامات پر ٹرکنگ پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں جہاں سرکاری نرخ پر آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جار ہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

یونیسف کے تعاون سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق سے

متعلق چلڈرن ڈے کی تقریب 21نومبر کو آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو گی

جس کے متوقع مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ہو ں گے

یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈاتھارٹی کی صحت دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر8فوڈ یونٹس سیل،

صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ27ہزار کے جرمانے عائد،70کلو مصالحے، 50کلو مٹھائی،90ساشے گٹکا برآمد،332فوڈ پوائنٹس کووارننگ نوٹسز جاری

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے196فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے

دوران مضرصحت خوراک کی فروخت اور قوانین کی خلاف ورزی پر8فوڈیونٹس سربمہر جبکہ 145کوبہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں بانی ملک شاپ کو ٹوٹے فریزر میں خوراک سٹور کرنے،

ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے جبکہ مظفر گڑھ میں حافظ کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے پر سیل کردیاگیا۔

اسی طرح بہاولپور میں حاجی رمضان کریانہ سٹور کو ملاوٹی سرخ مرچ فروخت کرنے، رحیم یارخان میں سخی پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے

اوربہاولنگر میں غوثیہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر سربمہر کیاگیا۔

مزید ڈی جی خان میں چوہدری کریانہ، لیہ میں نعمان سویٹس اور شاہ کریانہ سٹور کو لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا۔

مزید براں مظفر گڑھ میں حنیف ٹریڈرز کو ایکسپائرڈ اشیاء فروخت کرنے اوررحیم یار خان میں المدینہ سویٹ مارٹ پروڈکشن یونٹ کو ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر

یکساں 10,10ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران،90ساشے گٹکا، 50کلو مٹھائی اور 70کلو مصالحے برآمد کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ سٹی کی کارروائی، شہر میں چوری ڈکیتی شدہ موبائل کے imei نمبر تبدیل کرنے والا ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کو مخبر نے اطلاع دی ہے کہ ایک شخص عبدالمنان طارق ولد علاؤالدین قوم شیخ سکنہ بلاک نمبر (جی) ڈیرہ غازی خان ہنی

موبائل سنٹر گھنٹہ گھر شاپ میں چوری شدہ موبائل فون سیٹ کے imei (ایمی نمبر) غیر قانونی طور پر کافی عرصہ سے تبدیل کررہاہے

مخبر کی اطلاع کو معقول جان کر کانسٹیبل شہزاد عزیز کو فرضی گاہک بناکر اس کی موبائل فون کا

ای ایم آئی imei نمبر3559551050638427 (2)35595510003447 بزریعہ سائیٹ نمبر #06# پر چیک کر کے بھیجوا گیا جس نے فرضی گاہک بن کر مذکورہ سے تبدیلی imei نمبر کی استدعا کی

تو مذکورہ دکاندار نے 500 روپے لیتے ہوئے اسکا imei نمبر چند ہی منٹوں میں تبدیل کر دیا جس کو دوبار چیک کیا گیا

تو موبائل سیٹ کا imei نمبر358587102841677۔۔ 358588702841675 میں تبدیل ہو چکا تھا جسکا

پرنٹر نکلوا کر موبائل فونGalaxyA20 کو بطور قبضہ پولیس لیا گیا ہے عبدالمنان طارق نے imei غیر قانونی طور پر تبدیل کر کے

ارتکاب جرم کیا ہے۔اور بتایا ہے کہ وہ بے شمار چوری کے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرچکاہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

About The Author