دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت:شادی سے انکار کرنے پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

گلناز کو شادی سے انکار پر لڑکے نے دوستوں کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔

بھارتی شہر بہار کے علاقے ویشالی میں شادی سے انکار کرنے پر مسلمان لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سالہ گلناز کو شادی سے انکار پر لڑکے نے دوستوں کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔

اسمبلی کے الیکشن کے باعث سانحے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ

لڑکی کو زندہ جلانا یا اس ظلم کو انتخابات کی وجہ سے چھپانا کونسا بڑا اور خطرناک جرم ہے۔

لڑکی کی میت لیے اہل خانہ کا انصاف کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

About The Author