ہر پانچ ميں سے چار بڑی قدرتی آفات موسمياتی تبديلوں کی وجہ سے آئيں،
بین الاقوامی امدادی ادارے ريڈ کراس نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نوے کی دہائی کے بعد سے موسمياتی تبديليوں کی وجہ سے
نمودار ہونے والی قدرتی آفات کی آمد ميں ہر دہائی پينتيس فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔
2010 سے لے کر اب تک چار لاکھ دس ہزار افراد سيلابوں، طوفانوں اور شديد گرمی
کی لہروں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہيں۔ ريڈ کراس نے دنیا پر زور ديا ہے کہ
موسمياتی تبديليوں سے اسی طرح نمٹا جائے، جيسے کورونا سے نمٹا جا رہا ہے
کيونکہ يہ معاملہ بھی اتنا ہی سنجيدہ ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس