مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہر پانچ ميں سے چار بڑی قدرتی آفات موسمياتی تبديلوں کی وجہ سے آئيں

قدرتی آفات کی آمد ميں ہر دہائی پينتيس فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے

ہر پانچ ميں سے چار بڑی قدرتی آفات موسمياتی تبديلوں کی وجہ سے آئيں،

بین الاقوامی امدادی ادارے ريڈ کراس نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نوے کی دہائی کے بعد سے موسمياتی تبديليوں کی وجہ سے

نمودار ہونے والی قدرتی آفات کی آمد ميں ہر دہائی پينتيس فيصد کا اضافہ ريکارڈ کيا گيا ہے۔

2010 سے لے کر اب تک چار لاکھ دس ہزار افراد سيلابوں، طوفانوں اور شديد گرمی

کی لہروں کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہيں۔ ريڈ کراس نے دنیا پر زور ديا ہے کہ

موسمياتی تبديليوں سے اسی طرح نمٹا جائے، جيسے کورونا سے نمٹا جا رہا ہے

کيونکہ يہ معاملہ بھی اتنا ہی سنجيدہ ہے۔

%d bloggers like this: